دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

انبیاء علیہم السلام کے لئے ممکن ہیں وہ نہیں جوان کے لئے محال ہیں صلوات الله تعالی وسلامہ علیہم ، جیسے جنون یا نماز میں قہقہہ اور اس کے مثل- درمختار میں ہے عتہ ( جنون سے کم درجہ کا ایك دماغی خلل) کسی کے لئے ناقض وضو نہیں ، جیسے انبیاء علیہم الصلوہ والسلام کی نیند ناقض وضو نہیں - ان حضرات کے لئے اغماء اور بیہوشی ناقض ہے یا نہیں ؟ مبسوط کا کلام اثبات میں ہے اھ - اس پر سید علی ازہری نے قہستانی کی یہ عبارت پیش کی : “ انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا وضو کسی طر ح نہ جاتا “ - اور درمختار پر اعتراض کیا کہ جب حکم عام ہے تو نیند کے ساتھ خاص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں- اور اس صورت میں ان حضرات کا وضو فرمانا امتوں کے لئے شریعت جاری کرنے اور قانون بنانے کے لئے تھا “ اھ۔

 

فــــ۱ : مسئلہ : جنون سے وضو جاتا رہتا ہے ۔

فــــ۲ : مسئلہ : نماز جنازہ کے سوا اور نماز میں بالغ آدمی جاگتے میں ایسا ہنسے کہ اور وں تك ہنسی کی آواز پہنچے تو وضو بھی جاتا رہے گا ۔

فـــ۳ : مسئلہ : بعض نواقض وضو ء انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے لئے یوں ناقض نہیں کہ ان کا وقوع ہی ان سے محال ہے جیسے جنون یا نماز میں قہقہہ ۔

فــــ۴ : مسئلہ : بوہر اہو جانا یعنی دماغ میں معاذ الله خلل پیدا ہو رہے فاسد ہوجائے آدمی کبھی عاقلوں کی سی باتیں کرے کبھی پاگلوں کی سی ، مگر مجنون کی طر ح لوگوں کو مارتا گالیاں دیتا نہ ہوتو اس حالت کے پیدا ہونے سے وضو نہیں جاتا ۔

وتبعہ ولدہ السید ابو السعود لکن استثنی الاغماء والغشی بدلیل ماعن المبسوط قال واصرح منہ ماوجدتہ بخط شیخنا (ای ابیہ) حیث قال ونوم الانبیاء لاینقض واغماؤھم وغشیھم ناقض [1]  اھ قال والحاصل ان ماذکرہ القھستانی من تعمیم عدم النقض بالنسبۃ لما عدا الاغماء والغشی والایلزم ان یکون کلامہ منافیا لما سبق عن المبسوط[2]  اھ

ورأیتنی کتبت علیہ اقول اولا فــــ۱ لاغروفی المنافاۃ بعد اختلاف الروایات وثانیا لایظھر ولن یظھر فــــ۲ وجہ اصلایفید النقض بالغشی والاغماء لابالفضلات بل الظاھر ان الغشی والاغماء لابالفضلات بل الظاھر ان الغشی والاغماء مثل النوم لان النقض بھما انما ھو حکما لما عسی ان یخرج فالظاھر عدم نقض وضوئھم صلی الله تعالٰی علیھم وسلم بھما مثلہ و              

اس کلام پر ان کے فرزند سید ابو السعود نے بھی ان کا تباع کیا مگر عبارت مبسوط کے پیش نظر اغماء اور غشی کا استثنا ء کیا اور فرمایا اس سے زیادہ صریح وہ ہے جو میں نے اپنے شیخ یعنی اپے والد کی تحریر میں پایا انہوں نے لکھا ہے کہ انبیاء کی نیند ناقض نہیں اور ان کا اغما اور غشی ناقض ہے اھ- انہوں نے کہا کہ حاصل یہ ہے کہ قہستانی نے وضو نہ جانے کا حکم جو عام بتایا  ہے وہ اغما و غشی کے ماسوا کے لئے ہے ورنہ لازم آئے گا کہ ان کا کلام مبسوط کی سابقہ عبارت کے مخالف ہو ا ھ۔

میں نے اس پر یہ حاشیہ لکھا ہے اقول ، اولا روایات میں اختلاف ہونے کی صورت میں اگر منافات ہوگئی تو کوئی حیرت کی بات نہیں ثانیا کوئی ایسی وجہ ظاہر نہیں اور نہ ہرگز کبھی ظاہر ہوگی جویہ افادہ کر ے کہ فضلات سے تو وضو نہ جائے اور غشی واغما سے چلا جائے بلکہ ظاہر یہ ہے کہ غشی اور اغما نیند کی طر ح ہیں اس لئے کہ ان دونوں سے وضو ٹوٹنے کا حکم خروج ریح کے گمان غالب کے باعث ہے تو ظاہر یہ ہے۔ کہ نیند کی طر ح ان دونوں سے بھی حضرات انبیاء صلی الله تعالی علیہم  وسلم کا وضو

 

فــــ۱ :  تطفل علی سید ابو السعود ۔

فـــــ۲ :  تطفل اخر علیہ۔  

ان قیل بالنقض بمثل البول لالانہ منھم نجس حقیقۃ بل لانہ نجس فی حقہم خاصۃ لعظم شانھم وعلو مکانھم علیھم الصلاۃ والسلام ابدا من رحمانھم[3]  اھ۔

ثم رأیت العلامۃ ط نقل فی حاشیۃ المراقی بعد جزمہ ان لانقض من الانبیاء علیھم الصّلاۃ والسلام (ماینحو منحی بعض ماذکرت حیث قال) بحث فیہ بعض الحذاق بانہ اذا کان الناقض الحقیقی المتحقق غیر ناقض فالحکمی المتوھم اولی علی ان مافی المبسوط لیس بصریح ولوسلم فیحمل علی انہ روایۃ [4]  اھ واعتمد فی حاشیۃ الدر مامشی علیہ ابو السعود قال “ وظاھرہ ان الاغماء والغشی نفسھما ناقضان لاما لایخلوان  عنہ والا لکانا غیرناقضین فی حقھم ایضا[5]  اھ “

 



[1]   فتح المعین  کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۱ / ۴۷

[2]   فتح المعین  کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی  ۱ / ۴۷

[3]   حواشی فتح المعین للامام احمد رضا قلمی فوٹو  ص۱

[4]   حاشیہ الطحطاوی علی مراقی الفلاح    فصل ینقض الوضوء  دار الکتب العلمیہ بیروت   ص۹۰ ، ۹۱

[5]   حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار   کتاب الطہارۃ   المکتبۃ العربیۃ کو ئٹہ ۱ / ۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن