دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

وبالجملۃ اذا جاز ھذا للدجال ولابن صیاد استد راجالھما فلان یجوز لکبراء الامۃ بوراثۃ المصطفٰی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم اولی واحری۔

ثم رأیت العارف بالله سیدی عبدالوھاب

الشعرانی قدس سرّہ الربانی نقل فی المبحث الثانی والعشرین من کتاب الیواقیت والجواھر عن سیدی الشیخ محمّد المغربی رحمہ الله تعالٰی انہ کان رضی الله تعالٰی عنہ یقول ان من ادعی رؤیۃ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کما رأتہ الصّحابۃ فھو کاذب وان ادعی انہ یراہ بقلبہ حال کون القلب یقظانا فھذا لایمنع منہ وذلك لان من بالغ فی کمال الاستعداد بتنطیف القلب من الرذائل المذمومۃ حتی من خلاف الاولی صار محبوباللحق تعالٰی واذا احب الحق تعالٰی عبدا کان فی نومہ من کثرۃ                                                

وہ معارف الہیہ اور مصالح بے حد و شمارمیں ہوتی  وہ ان کے درجات کی بلندی اور شان گرامی کی عظمت کا سبب تھی اھ۔

الحاصل جب یہ بطور استدراج دجال اور ابن صیاد کے لئے ہوسکتا ہے تو مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی وراثت میں ان کی امت کے بزرگوں کے لئے بدرجہ اولی ہوسکتاہے ۔

پھر میں نے دیکھا کہ عارف بالله سیدی عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی نے اپنی کتاب “ الیواقیت والجواہر فی عقائد الاکابر “ کے بائیسویں مبحث میں سیدی شیخ محمد مغربی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِسے نقل کیا ہے کہ یہ حضرت شیخ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے تھے کہ جو یہ دعوی کرے کہ اس نے رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو اس طر ح دیکھا ہے جیسے صحابہ کرام نے دیکھا تو وہ جھوٹا ہے- اور اگریہ دعوی کرے کہ وہ قلب کے بیدار ہونے کی حالت میں اپنے قلب سے حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو دیکھتا ہے تو اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ اور اس لئے کہ جو شخص بری عادات یہاں تك کہ خلاف اولی سے بھی دل کو صاف ستھراکر کے کمال استعداد پیدا کرلے وہ حق تعالی کا محبوب بن جاتا ہے اور جب حق تعالی کسی بندے کو محبوب بنالیتا ہے تو وہ اپنی نورانیت قلب کی فراوانی

نورانیۃ قلبہ کانہ یقظان [1] الخ

ثم رأیت ولله الحمد ماھو اصرح قال سیدنا الشیخ الاکبر رضی الله تعالٰی عنہ فی الباب الثامن والتسعین من الفتوحات المکیۃ من شرط الولی الکامل ان لاینام لہ قلب بحکم الارث لرسول الله صلی الله علیہ وسلم وذلك لان الکامل مطالب بحفظ ذاتہ الباطنۃ عن الغفلۃ کما یحفظ ذاتہ الظاھر[2]  اھ ونقلہ المولی الشعرانی فی الکبریت[3]  الاحمر مقرا علیہ والله تعالٰی اعلم

ثم وقع فـــــ الخلف بینھم فی سائر النواقض سوی النوم ھل تکون ناقضۃ من الانبیاء علیھم الصّلٰوۃ والسلام ام لا۔

اقول :  ای ماامکن منھا                               

کی وجہ سے خواب کی حالت میں بھی گویا بیدار ہوتا ہے الخ۔ اھ۔

پھرمیں نے اس سے بھی زیادہ صریح دیکھا ۔ ولله الحمد- سیدنا شیخ اکبر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفتوحات مکیہ کے باب ۹۸میں لکھتے ہیں : ولی کامل کی شرط یہ ہے کہ بحکم وراثت رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس کا قلب نہ سوئے اس لئے کہ کامل سے اس امر کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنی ذات با طن کو غفلت سے محفوظ رکھے جیسے اپنی ذات ظاہر کو بیداری کے ذریعہ محفوظ رکھتاہے اھ- اسے امام شعرانی نے کبر یت احمر میں نقل کر کے بر قرار رکھا ہے والله تعالی اعلم 

پھر ان حضرات کے درمیان یہ اختلاف ہوا کہ نیند کے سوا دیگر نواقض سے انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا وضو جاتا یا نہیں ؟

اقول : مراد وہ نواقض ہیں جو حضرات

 

فــــ : مسئلہ : نیند کے سوا باقی اور نواقض سے بھی انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا وضو جاتا یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے ، علامہ قہستانی وغیرہ نے فرمایا انبیاء عَلَيْهِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکا وضو کسی طرح نہ جاتا اور مصنف کی تحقیق کہ نواقض حکمیہ مثل خواب و غشی سے نہ جاتا اور نواقض حقیقیہ مثل بول وغیرہ سے ان کی عظمت شان کے سبب جاتا رہتا ۔

علیھم لاکجنون فـــــ۱ اوقھقھۃ فـــــ۲ فی الصلاۃ وماضاھا ھما مما فـــــ۳ ھو محال علیھم صلوات الله تعالٰی وسلامہ علیھم ففی الدر المختار العتہ فـــــ۴ لاینقض کنوم الانبیاء علیھم الصلاۃ والسلام وھل ینقض اغماؤھم وغشیھم ظاھر کلام المبسوط نعم [4]  اھ واعترضہ السید علی الازھری بعبارۃ القہستانی لانقض من الانبیاء علیھم الصلاۃ والسلام فلاحاجۃ الی تخصیص النوم بعدم النقض وحینئذ یکون وضوؤھم تشریعا للامم[5]  اھ۔

 



[1]   الیواقیت والجواھر المبحث الثانی والعشرون   دارا حیاء التراث العربی بیروت    ۱ / ۲۳۹

[2]   الفتوحات المکیۃ   الباب الثامن والتسعون فی معرفۃ مقام السھر دار احیاء التراث العربی بیروت ۲ / ۱۸۲

[3]   الکبریت الاحمر مع ا لیواقیت والجواہر  داراحیاء التراث العربی بیروت  ۱ / ۲۲۸ ، ۲۲۹

[4]   الدرالمختار    کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۷

[5]   حاشیہ الطحطاوی علی الدر المختار    کتاب الطہارت   المکتبۃ العربیۃ کوئٹہ ۱ / ۸۲ ، فتح المعین  کتاب الطہارت ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن