دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

بیرون نماز) دونوں امر میں قول اول کے موافق ہے اورقول سوم کے اندر تصحیح اسی جز و موافق پر وارد ہے جز ومخالف پرنہیں ، یہی وجہ ہے کہ جب علامہ عمر بن نجیم صاحب نہر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا ذہن اس طر ف چلاگیا کہ ان کے شیخ اور بر ادر صاحب نہر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِجز و مخالف میں تصحیح زیلعی کے مدعی ہیں تو اسے صاحب بحر کا سہو قرار دیا اور اس کے بعد محیط کی تصحیح پیش کی ۔

طحطاوی صاحب نہرسے ناقل ہیں ، وہ فر ماتے ہیں “ بحر میں اس پر جو تصحیح زیلعی مذکور ہے وہ سہو ہے بلکہ عقد الفرائد میں ہے کہ اندرون نمازسجدہ کرنے والے کی نیند وضو کو فاسد نہیں کرتی بشرطیکہ سجدہ مسنون ہیات پر ہو ۔ یہ قید محیط میں بیان کی ہے اور یہی صحیح ہے اھ پھر میں نے دیکھا کہ علامہ شامی نے منحۃ الخالق میں صاحب نہر کا جواب دینا چاہا تو اسی راہ پر چلے جس پر میں چلا پھر قلم لغزش کھاگیا ان کی پوری عبارت ( ہلالین میں نقد وتبصرہ کے ساتھ۱۲) ملاحظہ ہو فرماتے ہیں : شارح کے الفاظ اور زیلعی نے تصریح فرمائی ہے کہ وہی اصح ہے اس میں ضمیر ان کے قول “ وان کان خارجھا فکذلك الا فی السجود الخ “ ( اگر بیرون نماز ہو تو بھی ایسا ہی ہے مگر سجدہ میں اس کے لئے مسنون

السجود [1]  الخ

(فـہـذا نحوما ذکرتہ ان التصحیح منسحب علی عدم النقض خارج الصلاۃ ایضا اذا کان علی ھیاۃ سنۃ ثم قال) خلاف مایوھمہ ظاھر العبارۃ من انہ راجع الی قولہ وھذا ھو القیاس اذھو اقرب [2] ۔

اقــول :  لا ھو فـــ۱متبادر من العبارۃ ولا ھو فـــ۲ مفہوم النہر ولا ھو فـــ۳ اقرب بل الاقرب قولہ الا اناترکناہ فیہا بالنص وھذا مافھم فی النھر ولذا عارضہ بتصحیح المحیط قال فی المنحۃ) و الاحسن ارجاعہ الٰی قولہ کذافی البدائع لان مافی البدائع من التفصیل ھو ماذکرہ الزیلعی [3] ۔

(اقــول :  الذی حط فـــ۴  علیہ کلام البدائع        ہیات پر ہونا شرط ہے)کی طرف راجع ہے۔

( یہ وہی بات ہے جو میں نے بتائی کہ تصحیح اس پر منحصر ہے کہ بیرون نماز بھی ناقض نہیں جب کہ بطریق سنت ہو آگے لکھتے ہیں) بخلاف اس کے جس کاظاہر عبارت سے وہم ہوتا ہے کہ وہ تصحیح ان کے قول وھذا ھوالقیاس نماز میں بھی قیاس یہی ہے کہ ہیات کی شرط ہو مگر ہم نے نماز میں نص کی وجہ سے اسے ترك کردیا ایسا ہی بدائع میں ہے ، کی طرف راجع ہے اس لئے کہ یہ مرجع قریب تر ہے ۔

اقول : نہ یہ عبارت سے متبادر ہے ، نہ ہی یہ نہر کا مفہوم ہے اور نہ ہی یہ اقر ب ہے ، بلکہ اقرب تو ان کا یہ قول ہے کہ مگر ہم نے نماز میں نص کی وجہ سے اسے ترك کردیا ، یہی وہ ہے جسے صاحب نہر نے سمجھ لیا او راس کے معارضہ میں محیط کی تصحیح پیش کی ، آگےمنحۃ الخالق میں فرماتے ہیں “ اور بہتر یہ ہے کہ ضمیران کے قول “ کذا فی البدائع ، ایسا ہی بدائع میں ہے “ کی طرف راجع ہو ، اس لئے کہ بدائع میں جو تفصیل ہے وہی امام زیلعی نے ذکر کی ہے ۔

اقول : کلام بدائع کا موردبیرون نماز

 

فـــ۱ :  معروضۃ علی العلامۃ ش فی المنحۃ فـــ۲ :  معروضۃ اخری علیہ فـــ۳ :  معرو ضۃ ثالثۃ علیہ

فـــ۴ :  معروضۃ رابعۃ علیہ ۔

التفصیل خارج الصلاۃ والاطلاق فی الصلٰوۃ فاذ ارجع الضمیر الی قولہ کذا فی البدائع یوھم ایہاما جلیا ان کل ھذا التفصیل والاطلاق صححہ الزیلعی وحینئذ یردا یراد النھر بحیث لامردلہ فان التصحیح انما ذکرہ الزیلعی فی التفصیل دون الاطلاق فھو تسلیم للایراد لا دفعہ وقد وقع فـــ ھذا الایہام بابین وجہ فی کلامکم حیث ذکرتم کلام البدائع ثم قلتم وصحح الزیلعی مافی البدائع فلولا ان ذکرتم ثم نص الزیلعی لاستحکم الایہام ورسخ فی ذھن من لم یراجع التبیین قال فی المنحۃ) ومما یؤید ان الضمیر لیس راجعا الی ماھو القیاس قولہ الاٰتی مقتضی الاصح المتقدم الخ وبہ سقط نسبۃ السہو الی المؤلف التی ذکرھا فی النھر [4] اھ

تفصیل اوراندرون نماز اطلاق پر ہے۔ تو جب ضمیر کذا فی البدائع کی طرف راجع ہوگی تو اس سے عیاں طور پر یہ وہم پیداہوگا کہ امام زیلعی نے اس تفصیل اورا طلاق سب کی تصحیح فرمائی ہے ایسی صورت میں صاحب نہر کا اعتراف اور زیادہ قوی ہوجائے گا جس کا کوئی جواب نہ ہوگا اس لئے کہ امام زیلعی نے تصحیح صرف تفصیل سے متعلق ذکر کی ہے اطلاق سے متعلق نہیں تو یہ مان کر آپ نے صاحب نہر کا جواب نہ دیا بلکہ ان کا اعتراض تسلیم کرلیا ، اور یہ ایہام آپ کی عبارت میں بہت واضح طور سے واقع ہے اس لئے کہ آپ نے پہلے بدائع کا کلام ذکر کیا پھر فرمایا کہ “ وصحح الزیلعی مافی البدائع “ اور امام زیلعی نے اس کی تصحیح فرمائی ہے جو بدائع میں ہے اگر وہاں آپ نے امام زیلعی کی اصل عبارت نہ ذکر کر دی ہوتی تو یہ ایہام مستحکم اور اس کے



[1]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۱ / ۳۸

[2]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۱ / ۳۸

[3]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق کتاب الطہارۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی۱ / ۳۸

[4]   منحۃ الخالق علی البحر الرائق ، کتاب الطہارۃ ، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ۱ / ۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن