دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

وفی التنویر و نوم  یزیل مسکتہ والا لا [1] اھ

وفی نور الایضاح ونوم لم تتمکن فیہ المقعدۃ من الارض لانوم متمکن ولو مستندا لی شیئ لو ازیل سقط ومصل ولو راکعا اوساجدا علی جہۃ السنۃ [2]  اھ ملتقطا۔  

اقول :  ومن فــــ عاشر تلك العرائس النفائس اعنی المتون وعرف طرزھا فی رمزھا بالحواجب والعیون ایقن انہا انما ترمی عن قوس واحدۃ وھی ادارۃ الحکم علی ماھو المناط المحقق الثابت بالنقل والعقل اعنی زوال المسکۃ و عدم تمکن الورکین ۔

وقد انقسمت فی بیان ذلك علی قسمین قسم مشوا علی عادتہم الشریفۃ من سذاجۃ البیان                                             

غرر میں ہے ایسی نیند جو بندش ختم کردے اگر ایسی نہ ہو تو نہیں اگر چہ نماز میں اس کا قصد بھی کرے اھ ۔ تنویر میں ہے ، وہ نیند جو اس کی بندش ختم کردے ورنہ نہیں اھ  نورا لایضاح میں ہے ایسی نیند جس میں مقعد کا زمین پر قرار نہ ہ ، قرار والے کی نیند نہیں اگر چہ کسی ایسی چیز کی طر ف ٹیك لگائے ہو جو ہٹادی جائے تو گر جائے اور نماز پڑھنے والے کی نیند نہیں اگر چہ وہ رکوع میں یا سنت طریقے پر سجدے میں ہو ، اھ ملتقطا۔

اقول : جسے ان نفیس عروسوں یعنی متون ، کی رفاقت و معاشرت میسر ہو اور چشم وابر و سے ان کے اشارہ کے انداز سے آشناہو وہ یقین کرے گا کہ یہ سب ایك ہی کمان سے نشانہ لگارہے ہیں وہ یہ کہ حکم کو اسی پر دائر رکھنا چاہتے ہیں جو تحقیقی طور پر نقل وعقل سے ثابت شدہ مدار ہے یعنی بندش کا ختم ہوجانا اور دونوں سرین کو جماؤنہ ملنا۔

مصنفین اس کے بیان میں دو۲ قسموں پر منقسم ہیں ایك قسم ان حضرات کی ہے جو اپنی اسی عمدہ روش پر ہیں کہ بیان میں سادگی ہو ،

 

 فــــ : عادۃ الاوائل السذ اجۃ فی البیان وعدم الدنق فی العبارات ۔

وعدم الدنق فی العبارات والدلالۃ بشیئ علی نظیرہ عن من عرف المناط وھم الاولون وھذا ماقال فی النھر کما نقلہ السید ابو السعود ان المراد من الاضطجاع مایوجب زوال المسکۃ بزوال المقعدۃ عن الارض [3] اھ

وما قال فی البحر بعد نقلہ فروعا فیھا النقض مع عدم حقیقۃ الاضطجاع والتورك المقتصر علیہما فی الکنز وفی ھذہ المواضع التی یکون فیھا حدثا فھو بمعنی التورك فلم تخرج عن کلام المصنف [4]  اھ

اقول :  وکان فــــ الامام القدوری احب التصریح بالمضطجع لورودہ خصوصا فی الحدیث المروی عن عبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنہما بالفاظ عدیدۃ عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم کما سیاتی ان شاء الله تعالٰی                             

عبارتوں میں تدقیق کا تکلف نہ ہو ، اور ایك چیز کو ذکر کر کے آشنائے مناط کے لئے اس کی نظیر پر رہنمائی کردی جائے یہ حضرات متقدمین ہیں اسی کو نہر میں بتایا ہے جیسا کہ سید ابو السعود نے اس سے نقل کیا ہے کہ کروٹ لیٹنے سے مراد وہ نیند جس میں زمین سے مقعد الگ ہونے کی وجہ سے بندش ختم ہوجائے اھ۔ اور یہی بحر میں بھی ہے ، اس میں پہلے چند جزئیات نقل کئے پھر فرمایا : ان سب میں وضو ٹوٹنے کا حکم ہے باوجودیکہ حقیقت اضطجاع وتورك نہیں جب کہ کنز میں ان ہی دونوں پراکتفا ہے ان مقامات میں جہاں نیند حدث ہوتی ہے وہ تو رك ( ایك سرین پر ٹیك لگا کر سونے ) کے معنی میں ہے تو یہ صورتیں کلام مصنف سے باہر نہیں اھ ۔

اقول : اور امام قدوری نے کروٹ لیٹنے والے کی تصریح شاید اس لئے پسند فرمائی کہ یہ خاص طور سے اس حدیث میں وارد ہے جو حضرت عبدالله ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے بالفاظ متعددہ نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے مروی ہے جیسا کہ آگے ان شاء الله تعالی اس کا ذکر ہوگا

 

فــــ :  منازع اختلاف عبارات العلماء مع قول المقصود واحدا۔

وبالمستند لمکان الخلف فیہ کما علمت وتبعہ فی الھدایۃ والملتقی والافالمتکیئ یعمھما ویعم المستلقی والمنبطح والمتورك ونظراء ھم جمیعا ولذا اقتصر علیہ فی النقایۃ وزاد الی مالو ازیل لاختیارہ ذلك القول ۔

والـعـلامۃ ابن کمال لما مشی علی ظاھر الروایۃ المعتمدۃ ان الاستناد الی مالوازیل لسقط ایضا لاینقض الا بمزایلۃ المقعد اقتصر علی لفظ المتکی فحسب والکنز اقام مقامہ المتورك و محصلہما واحدا وبدأ بالمضطجع تبرکا با لمنصوص وترك المستند الخ تعویلا علی المذھب فھذہ منازعھم رحمہم الله تعالٰی فی اختلاف عباراتھم وانما مقصودھم جمیعا ھو النوم المزیل للمسکۃ فکما ان الحدیث حصر الحکم فی المضطجع ولیس معناہ القصر علی من نام علی جنبہ فالنائم            

 



[1]   الدر المختار ، کتاب الطہارۃ ، مطبع مجتبائی دہلی ، ۱ / ۲۶

[2]   نور الایضاح  فصل عشرۃ اشیاء الخ  کتاب الطہارۃ   مطبع علیمی لاہور  ص ۹

[3]   فتح المعین کتاب الطہارہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۴۷ ، النہر الفائق شرح کنز الدقائق کتاب الطہارہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۵۶

[4]   البحرا لرائق کتاب الطہارہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۳۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن