دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

بڑا سوراخ رکھتے ہیں اس پر سونے سے جاتارہے گا

(۵) گھوڑے فـــــ۱ یا خچر وغیرہ پر زین رکھ کر سوار ہے۔

(۶ ، ۷) ننگی پیٹھ پر فـــــ۲سوار ہے مگر جانور چڑھائی پر چڑھ رہا یا راستہ ہموار ہے۔ ظاہر ہے کہ ان سب صورتوں میں دونوں سرین جمے رہیں گے لہٰذا وضو نہ جائیگا اگرچہ کتنا ہی غافل ہوجائے اگرچہ سر بھی قدرے جھك گیا ہو نہ اتنا کہ سرین نہ جمے رہیں اگرچہ فـــــ ۳ دیوار وغیرہ کسی چیز پر ایسا تکیہ لگائے ہو کہ وہ شے ہٹالی جائے تو یہ گرپڑے یہی ہمارے امام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا اصل مذہب وظاہر الروایۃ ومفتی بہ وصحیح ومعتمد ہے اگرچہ ہدایہ وشرح وقایہ میں حالت تکیہ کو ناقض وضو لکھا۔

(۸) کھڑے کھڑے سوگیا فـــــــ۴۔

(۹) رکوع کی صورت پر۔

(۱۰) سجدہ مسنونہ مرداں کی شکل پر کہ پیٹ رانوں اور رانیں ساقوں اور کلائیاں زمین سے جدا ہوں اگرچہ یہ قیام وہیأت رکوع وسجود غیر نماز میں ہو اگرچہ سجدہ کی اصلًانیت بھی نہ ہو ظاہر ہے کہ یہ تینوں صورتیں غافل ہوکر سونے کی مانع ہیں تو ان میں بھی وضو نہ جائے گا۔

(۱۱) اکڑوں بیٹھے سویا فــــ۵ ۔
(۱۲ ، ۱۳ ، ۱۴) چت یا پٹ یا کروٹ پر لیٹ کر۔
(۱۵) ایك کہنی پر تکیہ لگا کر۔
(۱۶) بیٹھ کر سویا مگر ایك کروٹ کو جھکا ہوا کہ ایك یا دونوں سرین اُٹھے ہوئے ہیں۔

فــــ۱ : مسئلہ : گھوڑے پر زین ہے اس کی سواری میں سوگیا وضونہ جائے گا اگر چہ ڈھال میں اترتا ہو ۔

فــــ۲ : مسئلہ : ننگی پیٹھ پر سوار ہے او رسوگیا تواگر راستہ ہموار یاچڑھائی ہے وضونہ جائے گا اُتارہے تو جاتا رہے گا

فــــ۳ : مسئلہ : اگر دیوار وغیرہ سے تکیہ لگائے ہے اور اتنا غافل سوگیا کہ وہ شے ہٹالی جائے تو گر پڑیگا فتوی اس پر ہے کہ یوں بھی وضو نہ جائے گا جب کہ دونوں سرین خوب جمے ہوں۔

فــــ۴ : مسئلہ : قیام قعود رکوع سجود نماز کی کیسی ہی حالت پر سوجائے اگر چہ غیر نمازمیں اس ہیات پر ہو وضونہ جائے گا مگر قعود میں وہی شرط ہے کہ دونوں سر ین جمے ہوں اور سجود کی شکل وہ ہو جو مردوں کے لئے سنت ہے کہ بازو پہلوؤں سے جداہوں اور پیٹ رانوں سے الگ ۔

فــــ۵ : مسئلہ : سونے کی دس صورتیں ہیں جن سے وضو جاتارہتا ہے۔

(۱۷) ننگی پیٹھ پر سوار ہے اور جانور ڈھال میں اتر رہا ہے۔

اقول :  فقیر فــــ۱ گمان کرتا ہے کہ کاٹھی بھی ننگی پیٹھ کے مثل ہے اور وہ یورپین وضع کی کاٹھیاں جن کے وسط میں اسی لئے خلا رکھتے ہیں مانع حدث نہیں ہوسکتیں اگرچہ راہ ہموار ہو ، والله تعالٰی اعلم۔

(۱۸) دوزانو بیٹھا اور پیٹ رانوں پر رکھا ہے کہ دونوں سرین جمے نہ رہے ہوں۔
(
۱۹) اسی طرح اگر چار زانو ہے اور سر رانوں یا ساقوں پر ہے۔

(۲۰) سجدہ غیر فــــ۲ مسنونہ کی طور پر جس طرح عورتیں گٹھری بن کر سجدہ کرتی ہیں اگرچہ خود نماز یا اور کسی سجدہ مشروعہ یعنی سجدہ تلاوت یا سجدہ شکر میں ہو ان دس صورتوں میں دونوں شرطیں جمع ہونے کے سبب وضو جاتا رہے گا اور جب اصل مناط بتا دیا گیا تو زیادہ تفصیل صور کی حاجت نہیں ان دونوں شرطوں کو غور کرلیں جہاں مجتمع ہیں وضو نہ عــــہ رہے گا ورنہ ہے البتہ فتاوی امام قاضی خان میں فرمایا کہ تنور فــــ۳کے کنارے اُس میں پاؤں لٹکائے بیٹھ کر سونے سے بھی وضو جاتا رہتا ہے کہ اُس کی گرمی سے مفاصل ڈھیلے ہوجاتے ہیں[1]۔

فــــ۱ : مسئلہ : ظاہراکاٹھی کاحکم بھی ننگی پیٹھ کی طرح ہے اوریورپین ساخت کی کاٹھی جس کے بیچ میں سوراخ ہوتاہے اس پر سونے سے مطلقًاوضوجاتارہے گا۔

فــــ۲ : مسئلہ : خاص نماز کے سجدے میں بھی اگر اس پر سویا کہ کلائیاں زمین پر بچھی ہیں پیٹ رانوں سے لگائے پنڈلیاں زمین سے ملی ہیں جیسے عورتوں کا سجدہ ہوتا ہے تو وضو جاتارہے گا اسے یوں بھی تعبیر کرسکتے ہیں کہ عورت سجدے میں سوئے وضوساقط اور مرد سوئے توباقی۔

فــــ۳ : مسئلہ : گر م تنور کے کنارے اس میں پاؤں لٹکائے بیٹھ کر سوگیا تو مناسب ہے کہ وضو کرلے۔

 



[1]   فتاوٰی قاضی خان کتاب الطہارۃ ، فصل فی النوم  نولکشور لکھنؤ ۱ / ۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن