دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

دوڑنے فـــــ۲ کودنے گرنے میں بھی کوئی وجہ نقض وضو نہیں جب فـــــ۳ تك گرنے سے بیہوشی نہ ہو یا خون نہ نکلے بحال بقائے فـــــ۴ ہوش فقط یہ خیال کہ طبیعت دوسری طرف متوجہ اور اپنے حال سے غافل ہوتی ہے کافی نہیں

فـــــ۱ : مسئلہ نماز میں اگر بیگانہ عورت کی شرم گاہ پر نظر جا پڑے جب بھی نماز و وضو میں خلل نہیں مگر عورت کی مائیں ، بیٹیاں اس پر حرام ہو جائیں گی جب کہ فرج داخل پر نظر بشہوت پڑی ہو اور اگر قصدًا ایسا کرے تو سخت گناہ ہے مگر نماز و وضو جب بھی باطل نہ ہوں گے ۔

فـــــ۲ : دوڑنے یا کودنے سے وضو نہیں جاتا ۔
فـــــ۳ : مسئلہ کتنی ہی بلندی پر سے گر پڑے وضو نہ جائے گا مگر یہ کہ خون وغیرہ کچھ خارج ہو یا بیہوش ہو جائے ۔

فـــــ۴ : مسئلہ جب تك ہوش باقی ہیں طبیعت کسی قدر کسی کام میں مشغول ہو وضو نہ جائے گا جیسے کتاب کا مطالعہ یادِ الٰہی کا مراقبہ ۔

ورنہ مطالعہ کتب بلکہ مراقبہ یادِ الٰہی بھی ناقض وضو ہو ۔

نعم وقع فی حاشیۃ السید العلامۃ ط علی مراقی الفلاح مانصہ فی الہندیۃ عن المحیط عد من النواقض سقوطہ من اعلی اھ قال بعض الفضلاء ولعلہ لعدم خلوہ عن خروج خارج غالبا وھو لایشعر [1]  اھ ۔  

اقول :   فـــــ۱ رحمہ الله السید والفاضل انما نص الہندیۃ ھکذا المذی ینقض الوضوء وکذا الودی والمنی اذا خرج من غیر شہوۃ بان حمل فـــــ شیئا فسبقہ المنی اوسقط من مکان مرتفع یوجب الوضوء کذا فی المحیط [2] اھ بلفظھا ۔

فقولہ المنی مبتدأ خبرہ یوجب والضمیر فیہ للمنی وقولہ سقط معطوف علی حمل وھو تصویر اخر لخروج

ہاں علامہ سید طحطاوی کے حاشیہ مراقی الفلاح میں یہ عبارت ہے : ہندیہ میں محیط سے نقل ہے کہ بلندی سے گرنے کو نواقض میں شمار کیا گیا ہے اھ ، بعض فضلاء نے کہا : شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ عمومًا یہ اس سے خالی نہیں ہوتا کہ اس کی بے خیالی میں اس سے کچھ نقل کیا جائے اھ۔

اقول :  سیّد اور فاضل ( بعض فضلا ) پر خدا کی رحمت ہو . ہندیہ کی عبارت اس طرح ہے : مذی ناقضِ وضو ہے ، اسی طرح ودی بھی اور منی جب کہ بلا شہوت نکلی ہو اس طرح کہ کوئی وزنی چیز اٹھائی جس کی وجہ سے منی نکل آئی ، یا کسی اونچی جگہ سے گر پڑا تو وہ وضو واجب کرتی ہے ایسا ہی محیط میں ہے اھ عبارت انہی الفاظ کے ساتھ ختم ہوئی

تو لفظ “ المنی “ مبتدا ہے جس کی خبر یوجب ( واجب کرتی ہے)ہے اور اس میں ضمیر لفظ منی کی طرف راجع ہے اور لفظ “ سقط “ ( گرپڑا ) حمل (اٹھانا ) پر معطوف ہے اور اس

 

فـــــ۱ : معروضۃ علی العلامۃ ط و من نقل عنہ ۔

فـــــ۲ : مسئلہ : بوجھ اٹھانے یا گر پڑنے یا کسی وجہ سے منی بے شہوت اپنے محل سے جدا ہو کر نکل گئی وضو واجب ہو گا غسل نہیں ۔

المنی بلاشہوۃ لامعدود فی الموجبات بنفسہ وعبارۃ الامام قاضی خان تزیل الوھم قال فی الخانیۃ “ خروج المنی لاعن شہوۃ بان سقط من مکان مرتفع اومااشبہ ذلك لایوجب الغسل وینقض الوضوء [3]  الخ فسبحن من لایزل ولا ینسی والله تعالٰی اعلم۔                             

سے بلا شہوت خروج منی کی ایك اور صورت پیش کی ہے یہ (اونچی جگہ سے گرنا ) خود موجباتِ وضو کے شمار میں نہیں ہے اور امام قاضی خاں کی عبارت سے یہ وہم دور ہو جاتا ہے ، خانیہ میں ان کے الفاظ یہ ہیں : منی کا بلاشہوت نکلنا اس طرح کہ کسی اونچی جگہ سے گر پڑا یا ایسی کوئی صورت ہو ، موجبِ غسل نہیں اور ناقضِ وضو ہے ، ۔ الخ تو پاکی ہے اس ذات کے لئے جسے لغزش اور نسیان نہیں ، والله تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ۱۰ :                                              ۱۰ محرم الحرام ۱۳۲۵ھ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے ایك پھڑیا تھی اُس نے اوپر کی جانب سے منہ کیا اور پھوٹی ، بہی ، بالکل اچھی ہوگئی ، مگر اس کا بالائی پوست اور اس کے نیچے خالی جگہ ہنوز باقی ہے۔ زید نہایا غسل کا پانی کہ اوپر سے بہتا آیا اُس خلا میں بھر گیا ، بعد نہانے کے زید نے ہاتھ سے دبادیا کہ وہ پانی بہہ کر نکل گیا ، اس صورت میں وضو ساقط ہوا یا نہیں ؟اور جس بدن پر وہ پانی گزرا پاك رہا یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔

الجواب :

 



[1]   حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح کتاب الصلاۃ فصل نواقض الوضوء دار الکتب العلمیہ بیروت ص ۸۶

[2]   الفتاوی الھندیہ کتاب الصلوۃ الفصل الخامس فی نواقض الوضوء نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۱۰

[3]   فتاوی قاضی خان کتاب الصلوۃ فصل فیما ینقض الوضوء نولکشور لکھنؤ ۱ / ۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن