30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فـــــ۲ : مسئلہ وضو کا ادب یہ ہے کہ ناف سے زانو کے نیچے تك سب ستر چھپا کر ہو بلکہ استنجے کے بعد فورًا ہی ستر ہو لینا چاہئے کہ بلا ضرورت برہنگی منع ہے ۔
فـــــ۳ : صرف ایك جبہ پہن کر نماز پڑھی جس سے رکوع و سجود وغیر ہ کسی حالت میں زانو کا حصہ بھی ظاہر نہیں ہوتا کچھ حرج نہیں ۔
ہر حال میں ستر حاصل ہے اور اُس کا گریبان فـــ۱ اتنا کشادہ ہے کہ گریبان سے اپنے ستر تك نظر جاسکتی ہے اور اس نے دیکھا تو کراہت ہے مگرنماز ہوگئی اگر وضو جاتا رہتا نماز کیونکر ہوتی۔ درمختار میں ہے :
الشرط سترھا عن غیرہ لانفسہ بہ یفتی فلورأھا من زیقہ لم تفسد وان کرہ [1] ۔
اسے دوسرے سے چھپانا شرط ہے خود سے نہیں اسی پر فتوی ہے تو اگر گلے کے چاك سے اپنا ستر دیکھا تو نماز نہ جائے گی اگرچہ مکروہ ہے ۔ (ت)
اور تصریح فرماتے ہیں کہ اگر عورت فـــ٢ــ۲ کو طلاق رجعی دی تھی ہنوز عدت نہ گزری تھی یہ نماز میں تھا کہ عورت کی فرج پر نظر پڑگئی اور شہوت پیدا ہوئی رجعت ہوگئی اور نماز میں فساد نہ آیا اور اگر قصدًا بھی ایسا کرے تو مکروہ ضرور ہے مگر نماز فاسد نہیں۔ خلاصہ و ردالمحتار میں ہے :
لو نظر الی فرج المطلقۃ رجعیا بشہوۃ یصیر مراجعا ولا تفسد صلاتہ فی روایۃ ھو المختار[2] اھ
ثم الفساد علی الاخری انما ھولان النظرالی الفرج بشہوۃ من داعی الجماع فصارکما لوقبلت فـــــ۳ المصلی امرأتہ وھو فی الصلاۃ
جس عورت کو طلاق رجعی دی تھی اگر شہوت کے ساتھ اس کی شرمگاہ کی طرف دیکھا تو رجعت کرنے والا ہو جائے گا اور اس کی نماز فاسد نہ ہو گی ایك روایت میں جو مختار ہے اھ ۔
پھر دوسری روایت پر فساد نماز اسی لئے ہے کہ شرم گاہ کی طرف شہوت سے دیکھنا جماع کے دواعی میں سے ہے تو ایسا ہی ہوا جیسے نماز پڑھنے والے کو جب وہ نماز میں تھا اس کی عورت نے بوسہ دیا
فـــــ۱ : مسئلہ : ایسے جبے کا اگر گریبان اتنا وسیع ہے کہ اس کے اندر سے اپنے ستر تك نظر جا پڑی کچھ حرج نہیں ، ہاں قصدًا دیکھنا مکروہ ہے نماز یا وضو فاسد جب بھی نہ ہوں گے ۔
فـــــ۲ : مسئلہ : عورت کو رجعی طلاق دی تھی یہ نماز پڑھ رہا تھا اتفاقًا عورت کی فرج داخل پر نظر بشہوت جا پڑی رجعت ہو گئی اور نماز و وضو میں کچھ خلل نہیں ہاں قصدًا ایسا کرے گا تو کراہت ہے ۔
فـــــ۳ : مسئلہ : مرد نماز میں تھا عورت نے اس کا بوسہ لیا اس سے مرد کو خواہش پیدا ہوئی نماز جاتی رہی اگرچہ یہ اس کا اپنا فعل نہ تھا اور عورت نماز پڑھتی ہو مرد بوسہ لے عورت کو خواہش پیدا ہو عورت کی نماز نہ جائے گی ۔
فاشتھی فسدت لصیر ورتہ باشتہائہ فی معنی الجماع والجواب مذکور فیھماان ھذا فی الدواعی التی ھی فعل غیر النظر والفکر لتعذر التحرز عنہما۔
جس سے اس کو شہوت پیدا ہوئی تو اس کی نماز فاسد ہو گئی کیونکہ یہ شہوت کی وجہ سے معنی جماع میں ہو گیا اور ان دونوں میں جواب مذکور ہے کہ یہ ان دواعی میں ہے جو نظر و فکر کے علاوہ کوئی اور عمل ہیں کیونکہ دیکھنے ، سوچنے سے بچنا متعذر ہے ۔ (ت)
اور منکوحہ کی بھی تخصیص نہیں زنِ فـــ۱ بیگانہ کا بھی یہی حکم ہے ، یہاں بجائے رجعت حرمت مصاہرت ثابت ہو گی ، مراقی الفلاح میں ہے :
لاتبطل صلاتہ بنظرہ الی فرج المطلقۃ اوالا جنبیۃ یعنی فرجہا الداخل [3] ۔
قال ط فی حاشیتہا وتثبت بہ حرمۃ المصاھرۃ فی الاجنبیۃ۔ [4]
مطلّقہ یا اجنبیہ کی شرمگاہ یعنی فرج داخل کی طرف دیکھنے سے نماز باطل نہ ہو گی۔
طحطاوی نے حاشیہ مراقی میں لکھا : اور اجنبیہ میں اس کی وجہ سے حرمتِ مصاہرت ثابت ہو جائے گی (ت)
[1] الدرالمختار کتاب الصلوۃ باب شروط الصلوۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۶۶
[2] ردالمحتار کتاب الصلوۃ باب ما یفسد الصلوۃ وما یکرہ فیہا دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۴۲۲
[3] مراقی الفلاح کتاب الصلوۃ فصل فیما لا یفسد الصلوٰۃ دارالکتب العلمیہ بیروت ص ۳۴۲
[4] حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح کتاب الصلوۃفصل فیما لا یفسد الصلٰوۃ دارالکتب العلمیہ بیروت ص ۳۴۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع