دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

وان جاز بشرطہ فھو للعامل لنفسہ لاللمفتی لغیرہ فلا یفتی بغیر الراجح فی مذھبہ [1] اھ۔  

نعم للمبتلی فیہ مافیہ من ترفیہ وھو ایسر فـــــ۱ لہ من تقلید الامام الشافعی رضی الله تعالٰی عنہ فان النجاۃ من التلفیق شأو سحیق وبالله التوفیق۔

السابع :   قولھم فـــــ۲ مالیس بحدث لیس بنجس قضیۃ نفیسۃ مفیدۃ افادھا الامام قاضی الشرق والغرب سیدنا ابو یوسف رضی الله تعالٰی عنہ وھی مذکورۃ کذلك فی متون المذھب وغیرھا وزاد الشراح نفی عکسھا فقالوا انھا لاتنعکس فلا یقال مالایکون نجسا لایکون حدثا کما فی الدرایۃ وغیرھا۔

قال العلامۃ الشامی یرید بہ العکس المستوی لانہ جعل الجزء الاول ثانیا والثانی اولا مع بقاء الصدق والکیف بحالھما                 

اگرچہ جائز ہے مگر اس کے لئے جو خود عمل کرنے والا ہے اس کے لئے نہیں جو دوسرے کو فتوی دینے والا ہے وہ اس پر فتوی نہ دے گا جو اس کے مذہب میں غیر راجح ہو اھ۔

ہاں اس میں مبتلا کے لئے راحت و آسانی ہے اور یہ اس کے لئے امام شافعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی تقلید زیادہ سہل ہے اس لئے کہ تلفیق سے نجات حاصل کرنا دور کی راہ ہے ، وبالله التوفیق۔

تنبیہ ہفتم : قول علماء : “ ما لیس بحدث لیس بنجس جو حدث نہیں وہ نجس نہیں “ ایك نفیس نفع بخش قاعدہ ہے جس کا افادہ قاضی شرق و غرب سیدنا ابو یوسف رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا اور متون مذہب وغیرہ میں یہ اسی طرح مذکور ہے شارحین نے اس کے عکس کی نفی کا اضافہ کیا اور فرمایا کہ اس کا عکس نہ ہو گا ، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جو نجس نہ ہو گا وہ حدث نہ ہو گا جیسا کہ درایہ وغیرہ میں ہے ۔

علامہ شامی نے کہا کہ اس سے عکس مستوی مراد ہے کیونکہ وہ جز اول کو ثانی اور ثانی کو اول کر دینے کا نام ہے اس طرح کہ صدق اور کیف اپنی حالت پر

 

فـــــ۱ :  عند الضرورۃ تقلید قیل فی المذھب احسن من تقلید مذھب الغیر ۔

فـــــ۲ :  تحقیق قولہم ما لیس بحدث لیس بنجس قضیۃ و عکسا ۔

وعزاہ[2]  للشیخ اسمٰعیل والد سیدی عبدالغنی النابلسی رحمہم الله تعالٰی۔

اقول :  ھذہ فـــــ زلۃ واضحۃ فانھم لوارادوا بہ العکس المنطقی لکان نفیہ نفی الاصل لان العکس من اللوازم ولم فــــ یلتفت رحمہ الله تعالٰی الی قول نفسہ مع بقاء الصدق فاذا کان الصدق باقیا فکیف یصح بل الحق انھم انما یریدون فی امثال المقام نفی العکس العرفی وھو عکس الموجبۃ الکلیۃ کنفسھا تقول کل حلال طاھر ولا عکس ای لیس کل طاھر حلالا وھذا معہود متعارف فی الکتب العقلیۃ ایضا تراھم یقولون ارتفاع العام یستلزم ارتفاع الخاص ولاعکس ونفی اللازم یستلزم نفی الملزوم ولاعکس الی غیر ذلك وھذا اظہر من ان یظھر ثم اختلف نظر الفاضلین                                          اقی

 رہیں اور اس کو سیدی عبدالغنی نابلسی کے والد شیخ اسمٰعیل رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰیکی طرف منسوب کیا ۔

اقول : یہ کھلی ہوئی لغزش ہے اس لئے کہ اگر عکس منطقی مراد ہوتا تو اس کی نفی سے اصل ہی کی نفی ہو جاتی اس لئے کہ عکس لازم قضیہ ہوتا ہے (اگر کوئی قضیہ ہے تو اس کا عکس بھی ضرور ہو گا ) انہوں نے خود اپنے قول “ مع بقاء الصدق ، ا س طرح کہ صدق باقی رہے “ کی طرف التفات نہ کیا جب صدق باقی رہے گا تو اس کی نفی کیسے صحیح ہو گی ؟ بلکہ حق یہ ہے کہ اس طرح کے مقامات میں عکس عرفی کی نفی مراد لیتے ہیں وہ یہ کہ موجبہ کلیہ کا عکس موجبہ کلیہ ہو آپ کہتے ہیں کل حلال طاہر و لا عکس ، ای لیس کل طاہر حلالا ہر حلال پاك ہے اور اس کا عکس نہیں یعنی ہر پاك حلال نہیں ، یہ کتب عقلیہ میں بھی معہود و متعارف ہے ، آپ دیکھیں گے کہ وہ کہتے ہیں کہ ارتفاعِ عام ارتفاعِ خاص کو مستلزم ہے (عام یہ ہو گا تو خاص بھی نہ ہو گا ) اور اس کا عکس نہیں ، نفی لازم نفی ملزوم کو مستلزم ہے اور اس کا عکس نہیں ، اس کی بہت ساری مثالیں ہیں اور یہ اتنا

 

فــــــ۱ :  تطفل علی الشیخ اسمٰعیل النابلسی و العلامۃ ش ۔
فــــــ
۲ :  تطفل اٰخر علیہما ۔
فـــــ
۳ :  الفرق بین العکس المنطقی و العرفی و ان العرفی معروف حتی فی الکتب العقلیۃ والمنطقیۃ ۔

البر جندی والشیخ اسمٰعیل فی کیف ھذہ القضیۃ فجعلھا البرجندی موجبۃ وشارح الدر ر سالبۃ۔

 



[1]   رد المحتار کتاب الطلاق دار احیاء التراث العربی بیروت ۲ / ۶۰۲

[2]   رد المحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن