دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

فـــ۲ : ۷۵تطفل علی الاتقانی و من تبعہ۔
فـــ
۳ : ۷۶تطفل علی النھر الفائق ۔

فـــ۴ : ۷۷تطفل علی الحلیۃ۔

البحر وجزم بہ فی منحۃ الخالق و ردالمحتار بل مرادہ مالان کما افاد فی النھر۔

(۷)وقع الخلط بین القولین والمشی علی روایتین مختلفتین فی العنایۃ وشیئ منہ فی الفتح اما النھایۃ فاجبنا عنھا جوابا نفیسا۔

(۸)لاوجہ لحمل کلام الحدادی علی ماقال فی البحر بل ھو ماش علی الروایۃ الشہیرۃ کما افصح عنہ فی الجوھرۃ النیرۃ۔

(۹)۱۱۰نفی فـــ۱ النقض فیما صلب لیس بمحض المفھوم کما فھم البحر علیہ صرائح نصوص لامردلھا۔

(۱۰) لایجب حمل کلام الہدایۃ علی ما ذکر الاتقانی والعنایۃ بل لہ محمل صحیح علی الروایۃ الشہیرۃ ایضا من دون لزوم العبث والتکرار ذلك من فضل الله علینا والحمد لله العزیزالغفار۔

الخامس فـــ۲ سبق الی خاطر بعض                                             

سمجھا اور منحۃ الخالق و رد المحتار میں اس پر جزم کیا بلکہ اس سے مراد نرم حصہ ہے جیسا کہ نہر میں افادہ کیا ۔

(۷) عنایہ میں دونوں قولوں کے درمیان تخلیط اور دونوں روایتوں پر مشی واقع ہوئی اور اس میں سے کچھ فتح القدیر میں بھی ہے۔ لیکن نہایہ سے متعلق ہم ایك نفیس جواب دے چکے ہیں ۔

(۸) حدادی کے کلام کو اس پر محمول کرنے کی کوئی وجہ نہیں جو بحر میں کہا ، بلکہ وہ روایت مشہورہ پر جاری ہے جیسا کہ جوہرہ نیرہ میں اسے صاف طور پر کہا ۔

(۹) سخت حصے میں خون اترنے کی صورت میں وضو ٹوٹنے کی نفی محض مفہوم سے ثابت نہیں جیسا کہ بحر نے سمجھا بلکہ اس پر صریح ناقابل تردید نصوص موجود ہیں ۔

(۱۰) ہدایہ کی عبارت کو اتقانی اور عنایہ کے ذکر کردہ معنی پر محمول کرنا لازم نہیں بلکہ روایت مشہورہ پر بھی اس کا ایك صحیح مطلب ہے جس میں نہ عبث لازم آتا ہے نہ تکرار ہوتی ہے ۔ یہ ہم پر خدا کا فضل ہے اور خدائے عزیز و غفار کا شکر ہے ۔

تنبیہ پنجم : بعض متاخر شارحین و

 

فـــ۱ :  تطفل علی البحر۔

فـــ۲ : تحقیق شریف فی المراد بما یلحقہ حکم التطہیر۔

المتأخرین من الشراح والمحشین ان المراد بما یلحقہ حکم التطہیر مایؤمر المکلف بایقاع تطہیرہ بالفعل۔

۱۱۱قلت :  ای علی فرض وقوع حدث او اصابۃ خبث اذ لولاہ نقض فصد المتوضئ لعدم خروجہ الی ماکان مامورا بتطھیرہ بالفعل ،  فان جعل مامورا بہ بھذا الفصل کان دورا کما لا یخفی ویتفرع علیہ انہ ان تورم موضع من بدنہ قدر کف مثلا وکان یضرہ اصابۃ الماء فانفجر من اعلاہ وسال علی الورم لاینقض مالم یجاوز موضع الورم لانہ لایؤمر بایقاع تطہیرہ بالفعل لمکان الضرر۔

فی فتح الله المعین عن حاشیۃ العلامۃ نوح افندی “ قال بعض الفضلاء فی شرح الوقایۃ یعنی ابن ملك یفھم من قولہ سال الی مایطھر انہ اذاکان لہ جراحۃ منبسطۃ بحیث یضر غسلھا فان خرج الدم وسال علی الجراحۃ ولم یتجاوز الی موضع یجب غسلہ                                         

محشین کو یہ خیال ہوا کہ “ جسے حکم تطہیر لاحق ہے “ سے مراد یہ ہے کہ مکلف بالفعل جسے پاك کرنے کا مامور ہے ۔

قلت  : ان کا مطلب یہ ہے کہ بالفرض اس وقت کوئی حدث واقع ہو یا کوئی نجاست لگ جائے تو اسے بروقت اس کو پاك کرنے کا حکم ہو اس لئے کہ اگر یہ نہ مانیں تو باوضو شخص کا فصد لگوانا ناقضِ وضو نہ ہو کیوں کہ ایسی جگہ کی طرف خون کا نکلنا نہ ہوا جسے پاك کرنے کا بالفعل اسے حکم رہا ہو ، اگر اسی فصد کے سبب اسے مامور مانیں تو دور لازم آئے گا جیسا کہ پوشیدہ نہیں ۔ اسی خیال پر یہ بات متفرع ہوتی ہے کہ اگر اس کے بدن کی کسی جگہ مثلًا ہتھیلی برابر ورم ہو اور اس پر پانی لگنا ضرر رساں ہو وہ ورم اوپر سے پھوٹا اور خون یا پیپ ورم پر بہا تو وہ ناقضِ وضو نہ ہو جب تك کہ جائے ورم سے تجاوز نہ کر جائے کیونکہ ضرر کی وجہ سے بروقت اسے اس جگہ کو پاك کرنے کا حکم نہیں ہے

فتح الله المعین میں حاشیہ علامہ نوح آفندی کے حوالے سے نقل ہے : “ بعض فضلا یعنی ابن ملك نے عبارۃ شرح وقایہ سے متعلق کہا لفظ “ سال الی ما یطہر “ اس جگہ کی طرف بہے جسے پاك کیا جاتا ہے “ سے سمجھ میں آتا ہے کہ اگر کسی کو پھیلی ہوئی جراحت ہے جس کا دھونا مضر ہے خون نکلا اور جراحت کے اوپر بہا ، کسی ایسی جگہ نہ بڑھا جسے دھونا واجب ہے تو وضو نہ ٹوٹے گا ،

لاینقض الوضوء کذا فی المشکلات [1] اھ

 



[1]   فتح المعین کتاب الطہارۃ ، ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ، ۱ / ۴۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن