دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

انگلی پر دوسری بار بھی وہ اثر نظر آیا تو غلبہ ظن حاصل ہو گیا کہ وہ بہنے والا ہے ، ورنہ نہیں ۔ اور حاوی میں لکھا ہے کہ شیخ ابراہیم سے اس خون کے متعلق سوال ہوا جو دانتوں کے درمیان سے نکلے ، انہوں نے جواب دیا کہ اگر معلوم ہے کہ کس جگہ سے نکلا ہے اور بہنے والا ہے تو ناقض وضو اور نجس ہے ، اور اگر اس کی جگہ معلوم نہیں تھوك کے ساتھ نکل آیا ہے تو دیکھا جائے گا کہ تھوك اور خون میں زیادہ کون ہے (جو زائد ہو اسی کا حکم ہو گا )ا ھ ۔

صاحبِ غنیہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِعلیہ نے شروع میں صحیح لکھا کہ اس کے سائل ہونے کی دریافت واجب ہے اور آخر میں بھی ٹھیك کیا کہ شیخ ابراہیم کا کلام لائے جس میں سائل ہونے پر حکم کا مدار رکھا ہے لغزش صرف ان کے اس خیال میں ہے کہ دوسری بار انگلی پر اثر ظاہر ہونے سے سائل ہونے کا غلبہ ظن حاصل ہو جائے گا ۔ اس خیال کے رد میں کافی و شافی گفتگو ابھی ہو چکی ہے۔ اب رہا یہ کہ غنیہ نے اسے احوط کہا تو امام جلیل ظہیر الدین مرغینانی نے قولِ جمہور کو ۱احسن ۱کہا ، اس۲  کی وجہ بھی ظاہر ہے ، وہی۳ اکثر مشائخ

فـــــ : ۵۱تطفل علی الغنیۃ۔

وانہ جزم بہ الاکابر کقاضی خان وصاحب المحیط وغیرھما لایقاومہ قول الغنیۃ لخلافہ احوط مع عدم ظھور وجہہ بل ظہور وجہ عدمہ وانما الاحتیاط فـــ العمل باقوی الدلیلین کما فی الفتح والبحر وغیرھما لاجرم لم یعرج علیہ المحقق الشارح نفسہ فی شرحہ الصغیر الملخص من ھذا الکبیر انما اقتصر علی نقل قول ابرھیم ولله الحمد علی تواتر الاٰنہ علی عبدہ الاثیم۔

الثانی :   عامۃ الرواۃ فی ماذکرنا من الخلاف فی حد السیلان انہ العلو والانحداد معا ام مجرد العلو علی نسبۃ الاول الی الامام الثانی والثانی الی الامام الشیبانی وقال فی الحلیۃ ظاھر البدائع انہ ای الاول قول علمائنا الثلثۃ رضی الله تعالٰی عنھم [1]

کا مذہب بھی ہے ، اسی۴ پر امام قاضی خاں اور صاحبِ محیط وغیرہما جیسے اکابر نے جزم کیا تو اس کے خلاف قول کو صاحبِ غنیہ کا “ احوط “ کہنا کیا حیثیت رکھتا ہے۱ جب ۲کہ اس کی وجہ بھی ظاہر نہیں بلکہ اس ۳کے عدم کی وجہ ظاہر ہے رہا احتیاط تو احتیاط ۴اسی میں ہے کہ دو دلیلوں میں سے جوزیادہ قوی ہو اسی پر عمل کیا جائے جیسا کہ فتح القدیر ، البحر الرائق وغیرہما میں ہے--- آخر کار خود شارح محقق نے اس شرح کبیر کی تلخیص کر کے جو شرح صغیر لکھی ہے اس میں اس قول پر نہ ٹھہرے بس شیخ ابراہیم کا کلام نقل کرنے پر اکتفا کی--- خدا کا شکر ہے کہ اس نے اپنے بندہ گنہگار کو متواتر احسانات سے نوازا ۔

تنبیہ دوم : سیلان کی تعریف میں ہم نے اختلاف ذکر کیا ، پہلا قول یہ کہ سیلان اوپر چڑھنے پھر نیچے ڈھلکنے کے مجموعے کا نام ہے دوسرا یہ کہ صرف اوپر چڑھنا ہی سیلان ہے ، عامہ رواۃ نے قول اول امام ثانی (قاضی ابو یوسف ) کی طرف منسوب کیا اور قول دوم امام شیبانی کی طرف منسوب کیا ---- حلیہ میں یہ لکھا کہ : بدائع کے ظاہر کلام سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اول ہمارے تینوں ائمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکا قول ہے ا ھ ۔

 

فـــ : الاحتیاط ھو العمل باقوی الدلیلین۔

وفی الفوائد المخصصۃ لسیدی العلامۃ ابن عابدین “ اشتراط السیلان فی نقض الطہارۃ فیہ خلاف وان الصحیح اشتراطہ وان اخذ اکثر من راس الجرح خلافا لمحمد وجعلھا فی الظھیریۃ روایۃ شاذۃ عن محمد وفی التتارخانیۃ عن المحیط شرط السیلان مذھب علمائنا الثلثۃ وانہ استحسان وقال زفر رحمہ الله تعالٰی اذا علا فظھر علی رأس الجرح ینتقض وضوؤہ وھو القیاس[2] انتھی۔  

۷۸اقول٧٨ :  قدعرف مذھب زفرفی الھدایۃ وغیرھا النقض بمجرد الظھور فقولہ علا ای من الباطن وقولہ ظھر بمعنی التبیین دون الصعود کیف و زفرلا یشترط الانتفاخ والصعود بعد الوصول الی رأس الجرح فلیعلم ذلک۔

ورأیت فی خلاصۃ الامام طاھر بن عبدالرشید والبخاری مانصہ             سیدی علامہ ابن عابدین کے “ فوائد مخصصہ میں ہے : ناقض طہارت ہونے میں خون کا بہہ جانا شرط ہے یا نہیں ؟ اس میں اختلاف ہے اور صحیح یہ ہے کہ بہہ جانا شرط ہے اگرچہ خون چڑھ کر سرِ زخم سے زیادہ جگہ لے لے بخلاف مذہب امام محمد کے--- اور اسے ظہیریہ میں امام محمد سے منقول ایك شاذ روایت قرار دیا-- اور تاتارخانیہ میں محیط سے نقل ہے کہ : بہہ جانے کی شرط ہمارے تینوں علماء کے مذہب پر ہے---- یہ استحسان ہے--- اور امام زفر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِنے فرمایا کہ خون جب اوپر آیا پھر سرِزخم پر ظاہر ہوا تو وضو ٹوٹ جائے گا---- یہ قیاس ہے انتہی۔

اقول : ہدایہ وغیرہا سے معلوم ہو چکا ہے کہ امام زفر کا مذہب یہ ہے کہ محض ظاہر ہونے ہی سے وضو ٹوٹ جائے گا---- تو کلام بالا میں “ اوپر آیا “ کا معنی یہ ہو گا کہ اندر سے اوپر آیا اور “ ظاہر ہوا “ کا معنی چڑھنا نہیں بلکہ “ نمایاں ہونا “ ہو گا ----- وہ ہو گا بھی کیسے جب کہ امام زفر سرِ زخم تك پہنچ جانے کے بعد چڑھنے اور (دائرہ بنا کر ) پھول جانے کی شرط نہیں رکھتے -----یہ بات معلوم رہنی چاہئے ۔

اور میں نے امام طاہر بن عبدالرشید بخاری کی کتاب خلاصہ میں یہ عبارت دیکھی : جامع صغیر کے

 



[1]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[2]   الفوائد المخصّصہ رسالہ من رسائل ابن عابدین  الفائدۃ الثانیۃ  سہیل اکیڈمی لاہور ۱ / ۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن