دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

۷۷اقول :   ولیس بشیئ وکفٰی بالمشاھدۃ ردا علیہ وقد تقدم عن الفتح ان القمیص لو تردد علی الجرح فابتل لاینجس مالم یکن بحیث لو ترك سال لانہ لیس بحدث [1] اھ ماکتبت۔

ثم رأیت ولله الحمد ان جنح فی الحلیۃ الی تأویلہ بما ذکرت وھذا لفظہ الشریف م ولو عض شیئا فرأی علیہ اثر الدم فلاوضو علیہ[2] 

ش :  وکذا لوخلل اسنانہ فرأی الدم راس الخلال لاوضوء علیہ لانہ لیس بدم سائل ذکرہ قاضی خان وغیرہ[3] 

م  : وقال بعض المشائخ ینبغی ان                                          

اس میں بھی ظاہر ہوا تو پتہ چل گیا کہ اس میں اندر سے اضافہ ہوتا رہتا ہے اس لئے وہ بادی نہیں بلکہ خارج ہے ۔

اقول :  یہ خیال کچھ بھی نہیں ، مشاہدہ اس کی تردید کے لئے کافی ہے ، اور فتح القدیر کے حوالے سے یہ صراحت بھی گزر چکی ہے کہ : اگر کُرتا زخم پر بار بار لگ کر تر ہو گیا تو نجس نہ ہو گا جب کہ خون اس قابل نہ رہا ہو کہ اگر چھوڑ دیا جاتا تو بہہ نکلتا کیونکہ وہ ( صرف لگ جانیوالا خون حدث نہیں ا ھ ، میرا حاشیہ ختم۔

پھر میں نے دیکھا کہ صاحبِ حلیہ بھی اسی تاویل کی جانب مائل ہیں جو میں نے ذکر کی ولله الحمد ، ان کے الفاظ کریمہ یہ ہیں (م کے بعد متن منیہ کی عبارت ہے اور ش کے بعد شرح حلیہ کی عبارت ۱۲م) م : اگر کوئی چیز دانت سے کاٹی پھر اس پر خون کا اثر دیکھا تو اس پر وضو نہیں ۔

ش : اسی طرح اگر دانتوں میں خلال کیا پھر سرِ خلال پر خون نظر آیا تو اس پر وضو نہیں کیونکہ یہ بہنے والا خون نہیں ، یہ امام قاضی خان وغیرہ نے ذکر کیا ۔ م : اور مشائخ میں سے ایك بزرگ نے فرمایا کہ اس

یضع کمہ اواصبعہ فی ذلك الموضع ان وجد الدم فیہ نقض والا فلا [4]  ش :  ھذا ھو الشیخ الامام علاء الدین کما فی الذخیرۃ وغیرھا والا حسن لا ینقض مالم یعرف السیلان کما فی الفتاوی الظہیریۃ والظاھر انہ مرادا لکل ومن ثم قال فی خزانۃ الفتاوٰی عض علی شیئ واصابہ دم من بین اسنانہ او اصاب الخلال ان کان بحیث لوترك لایسیل لاینقض [5] اھ

فالحمد لله علی کشف الغمۃ ثم راجعت الغنیۃ فرأیت ان الترجی الاٰخر الذی ترجیت بقولی ولعل ظانا یظن قدوقع فانہ رحمہ الله تعالٰی قال بعد قول بعض المشائخ “ وھذا ھو الاحوط لانہ اذرأی الاثر یجب علیہ ان یتعرف ھل ذلك عن شیئ سائل بنفسہ ام لا فاذا ظھر ثانیا علی کمہ او اصبعہ غلب علی                                       

جگہ آستین یا انگلی رکھ کر دیکھنا چاہئے اگر اس میں خون پائے تو اس جسے وضو ٹوٹ جائے گا ورنہ نہیں ۔

ش : یہ بزرگ شیخ امام علاء الدین ہیں جیسا کہ ذخیرہ وغیرہ میں بتایا ہے اور احسن جیسا کہ فتاوٰی ظہیریہ میں کہا یہی ہے کہ جب تك سائل ہونے کا علم نہ ہو ناقض نہیں اور ظاہر یہ ہے کہ مقصود سب کا یہی ہے اسی لئے خزانۃ المفتین میں کہا : کوئی چیز دانت سے کاٹی اس پر دانتوں کے درمیان سے خون لگ گیا یا خلال پر خون لگ گیا اگر وہ اس قابل تھا کہ چھوڑ دیا جاتا تو نہ بہتا تب وہ ناقض نہیں ا ھ ۔

تو اس مشکل دور ہونے پر خدا کا شکر ہے پھر میں نے غنیہ کی مراجعت کی تو دیکھا کہ وہ بعد والی توقع جس کا اظہار میں نے “ شاید کسی کو خیال ہو “ سے کیا تھا واقع ہو چکی ہے کیونکہ صاحبِ غنیہ نے اس میں بعض مشائخ کا قول ذکر کرنے کے بعد لکھا ہے اور یہی احوط ہے یعنی اس میں زیادہ احتیاط ہے کیونکہ جب اس نے خون کا اثر دیکھ لیا تو اس پر یہ دریافت واجب ہے کہ وہ از خود بہنے والے خون کا اثر ہے یا ایسا نہیں پھر جب اس کی آستین یا

الظن کونہ سائلا والا فلاوفی الحاوی سئل ابراھیم عن الدم اذا خرج من بین الاسنان فقال انکان موضعہ معلوما وسال نقض وھو نجس وان لم یعلم وخرج مع البزاق فانہ ینظر الی الغالب [6] اھ

وقد اصاب رحمہ الله تعالٰی اولا ان الواجب تعرف سیلانہ بنفسہ واٰخرا حیث عقبہ بقول ابرھیم المدیر للحکم علی السیلان وانما الزلۃ فــــــ فی زعمہ ان بظہورہ علی الاصبع ثانیا یغلب علی الظن سیلانہ وقد قدمت مایکفی ویشفی ۔

وقول الامام الاجل ظھیر الدین المرغینانی لقول الاکثرین انہ الاحسن مع ظھور وجہہ ومع انہ علیہ الاکثر

 



[1]   حواشی لامام احمد رضا علی تبیین الحقائق)

[2]   منیۃ المصلی کتاب الطہارۃ مکتبہ قادریہ لاہورص۹۰

[3]   حلیۃ المحلی شرح منیۃالمصلی

[4]   منیۃ المصلی کتاب الطہارۃ مکتبہ قادریہ لاہورص۹۰

[5]   حلیۃ المحلی شرح منیۃالمصلی

[6]   غنیۃ المستملی کتاب الطہارۃ فصل فی نواقض الوضو سہیل اکیڈمی لاہور ص۱۳۲۔ ۱۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن