30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۹۔ بَارِقُ النُّورِ فِیْ مَقَادِیْرِ مَاءِ الطُّھُوْرِ۔ وضو اور غسل میں پانی کی مقدار پربحث
۱۰۔ بَرَکَاتُ السَّمَاءِ فِیْ حُکْمِ اِسْرَافِ الْمَاءِ۔ پانی کے غیرضروری خرچ کرنے کاحکم
۱۱۔ اِرْتِفَاعُ الْحُجْبِ عَنْ وُجُوْہِ قِرَاءَ ۃِ الْجُنُبِ۔ جنبی کی قراء ت سے متعلق وہ تحقیقات جو دوسری جگہ نہیں ملیں گی۔
الله تعالٰی رضافاؤنڈیشن ، لاہورکوبہتر سے بہتر انداز میں مکمل فتاوٰی رضویہ پیش کرنے کی توفیق عطافرمائے۔ اورادارے کایہ پروگرام بھی ہے کہ امام احمدرضابریلوی کے جو رسائل عربی میں ہیں یا ان میں کہیں کہیں اردو عبارات ہیں انہیں عربی زبان میں جدید انداز میں ٹائپ پرکمپوز کرواکر شائع کیاجائے تاکہ علمی دنیا میں ان سے استفادہ کیاجاسکے۔
الحمدلله تعالٰی! اس وقت تك چارکتابیں دیدہ زیب اندازمیں شائع کرکے ہدیہ قارئین کی جاچکی ہیں :
۱۔ کفل الفقیہ الفاھم(عربی) مصری ٹائپ میں
۲۔ کفل الفقیہ الفاھم(اردو) نئی کتابت اور تخریج کے ساتھ
۳۔ مجموعہ رسائل نوروسایہ نئی کتابت اور تخریج کے ساتھ
۴۔ مجموعہ رسائل ردِّ مرزائیت نئی کتابت اور تخریج کے ساتھ
برادرانِ اہلِ سنّت اور قدرشناسانِ اعلٰی حضرت کاکام ہے کہ آگے بڑھیں ، رضافاؤنڈیشن کے خود ممبربنیں اور اپنے دوستوں کوممبربنائیں تاکہ یہ پروگرام تیزی کے ساتھ تکمیل کی طرف گامزن ہوسکے۔
۱۶ شعبان المعظم ۱۴۱۰ھ
۱۴مارچ۱۹۹۰ء محمدعبدالحکیم شرف قادری نقشبندی
فقیہِ اسلام امام احمدرضاخاں بریلوی
بحیثیت
مرجع العلماء
خادم حسین ، فاضل جامعہ نظامیہ رضویہ ، لاہور
O فتاوٰی رضویہ کے مطبوعہ حصص میں دریافت کئے گئے کل استفتاء کی تعداد ۴۴۹۴
O علماء ودانشور حضرات کے کل استفتاء کی تعداد ۱۰۶۱
جلداوّل
کل استفتاء کی تعداد ۱۸۱
علماء ودانشور حضرات کے استفتاء کی تعداد ۴۹
غیرعلماء کے استفتاء کی تعداد ۱۳۲
جلد دوم
کل استفتاء کی تعداد ۲۵۶
علماء ودانشور حضرات کے استفتاء کی تعداد ۷۳
غیرعلماء کے استفتاء کی تعداد ۱۸۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع