دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

امام احمد رضا کی سیاسی فکر کی بنیاد قرآن وحدیث پر تھی ، ان کے نزدیك کسی بھی کافر سے محبت کی گنجائش نہیں ہے خواہ وہ ہندو ہو یا انگریز۔ چنانچہ فرماتے ہیں : “ قرآن عظیم نے بکثرت آیتوں میں تمام کفار سے موالات قطعاً حرام فرمائی ، مجوس ہوں خواہ یہود ونصارٰی ہوں ، خواہ ہنود اور سب سے بدتر مرتدان ہنود [1]۔ “

پٹنہ ، عظیم آباد کی ۱۳۱۸ھ / ۱۹۰۰ء میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں ارشادفرمایا :

 “ سب کلمہ گوحق پر ہیں ، خدا سب سے راضی ہے ، سب کو ایك نظر سے دیکھتا ہے ، گورنمنٹ انگریز کامعاملہ خدا کے معاملوں کا پورا نمونہ ہے ، اس کے معاملے کو دیکھ کر خدا کی رضا و ناراضی کاحال کھل سکتا ہے.....یہ کلمات اور ان کے امثال خرافات کو اہل ندوہ کی جو روداد ہے ، جو مقال ہے ایسی باتوں سے مالامال ہے ، سب صریح وشدید نقال وعظیم وبال موجب غضب ذی الجلال ہیں[2]۔ “

اسرارِ شریعت وطریقت کااُجالا پھیلاکر ۲۵صفر۱۳۴۰ھ / ۱۹۲۱ء بروزجمعہ عین اس وقت عبقریِ اسلام امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ کی روح قفسِ عنصری سے پرواز کرگئی جب مؤذن اذانِ جمعہ میں کہہ رہا تھا حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ـــــــــــــــ رحمہ اللّٰہ تعالٰی رحمۃ واسعۃ واسکنہ فی اعلٰی علیین ونفعنا وجمیع المسلمین بعلومہ ومعارفہ

________________

رضا فاؤنڈیشن _____عظیم اشاعتی منصوبہ

یوں تو الله تعالٰی کے فضل وکرم اور سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی نظرعنایت سے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور / شیخوپورہ پاکستان کاایك اہم مرکزی ادارہ ہے جہاں تعلیم وتربیت کابہترین انتظام ہے ، ملك بھر کے سنّی مدارس کی تنظیم “ تنظیم المدارس (اہلسنت) “ کامرکزی دفتر بھی یہیں قائم ہے ، طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شیخوپورہ میں چالیس کنال پرمشتمل وسیع خطّہ اراضی حاصل کیاگیا ہے جہاں جامعہ نظامیہ رضویہ کی بنیادرکھی جاچکی ہے۔

۱۹۷۴ء سے جامعہ میں مکتبہ قادریہ قائم ہے جس کی طرف سے اسلامی ، تاریخی اور اعتقادی موضوعات اور درسِ نظامی سے متعلق مطبوعات کاقابلِ قدر ذخیرہ قارئین کی خدمت میں پیش کیاجاچکا ہے جسے اندرونِ ملك اور بیرون ملك پسندیدگی اور وقعت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ یہ سب کام استاذالعلماء حضرت مولانا مفتی محمد عبدالقیوم قادری ہزاروی مدظلہ کی نگرانی اور سرپرستی میں انجام دیئے جارہے ہیں ، جامعہ میں شعبہ تحقیق وتصنیف بھی قائم ہے

 جس کے ناظم مولانا محمد منشاتابش قصوری ہیں۔ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ ہمیں پروفیسرڈاکٹرمحمدمسعود احمدمدظلہ کی سرپرستی حاصل ہے ، آج پوری دنیا کے علمی حلقوں میں امام احمدرضابریلوی کاجوتعارف ہے اس میں پروفیسرصاحب کاسب سے زیادہ حصّہ ہے اور وہ اس موضوع پرسند کادرجہ رکھتے ہیں۔

جامعہ نظامیہ رضویہ میں طلباء کومقالہ نویسی کی ترغیب اور تربیت دی جاتی ہے خصوصاً تنظیم المدارس کے امتحانات درجہ عالمیہ کامقالہ لکھنے کے لئے اساتذہ ، طلباء کی راہنمائی کرتے ہیں اور طلباء جامعہ کی وسیع لائبریری کے علاوہ دیگر لائبریریوں سے بھی استفادہ کرتے ہیں ، اس طرح ایك عمدہ تصنیف تیار ہوجاتی ہے۔ کوئی ادارہ یا خودتنظیم درجہ عالمیہ کے طلباء کے منتخب مقالات ، اصحاب علم وتحقیق کی نظرثانی کے بعدشائع کرنے کااہتما م کرے تو مختلف موضوعات پر اچھی کتابوں کابڑا ذخیرہ مارکیٹ میں آجائے گا۔ اس میں تنظیم اور مسلك کی نیك نامی بھی ہوگی اور لکھنے والے علماء کے لئے مزید لکھنے کی تحریك بھی ہوگی۔

یہ غالباً ۱۹۸۵ء کی بات ہے کہ بے سروسامانی کے باوجود جامعہ میں فتاوٰی رضویہ کی تخریج کاکام شروع ہوا ، مولانا اظہارالله ہزاروی ، مولانا مظفرخاں نیازی ، مولانا نذیراحمدسعیدی ، مولانا محمدعمرہزاروی اور مولانا محمدیٰسین اس شعبے میں کام کرتے رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے تمام مدارس کو اس اہم ترین شعبے کی طرف توجہ دینی چاہیے جہاں متعدد مدرسین کام کررہے ہوں وہاں ایك مصنّف اور محقق کے لئے بھی جگہ نکالی جاسکتی ہے اور اس کے مشاہرے کاانتظام بھی کیاجاسکتاہے ، یہ امرواقع ہے کہ ایك مصنّف کے کام کی افادیت کئی مدرسین سے زیادہ ہے ، مدرس توصرف ان طلبہ کوفائدہ پہنچائے گا جو کلاس میں حاضر ہوں جبکہ الله تعالٰی کو منظور ہوتوتصنیف کافائدہ ملك کے گوشے گوشے بلکہ دوسرے ممالك تك پہنچ سکتاہے ، اس سے وہ تشنگی بھی دورہوسکتی ہے جو کئی موضوعات کے بارے میں شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

مارچ ۱۹۸۸ء میں جناب مولانا احمدنثاربیگ(مانچسٹر ، انگلینڈ)جامعہ میں تشریف لائے انہوں نے فتاوٰی رضویہ کی تخریج کاکام دیکھا توپرزور سفارش کی کہ امام احمدرضابریلوی کی تصنیفات خصوصاً فتاوٰی رضویہ کی اشاعت کے لئے ایك ادارہ “ رضا فاؤنڈیشن “ قائم کیاجائے اور انگلینڈ کے احباب سے بھی رابطہ قائم کیاجائے۔ وہ بڑی سعید ساعت تھی کہ حضرت مولانا مفتی محمد عبدالقیوم قادری ہزاروی مدظلہ کی سرپرستی میں رضافاؤنڈیشن کے نام سے ایك ادارہ قائم ہوگیا اور انگلینڈ کے علماء سے رابطہ بھی قائم کیاگیا اور انہوں نے بھرپور دلچسپی لی اور مالی تعاون بھی کیا ، فجزاھم الله تعالٰی احسن الجزاء۔

 



[1]   احمد رضا بریلوی ، امام : فتاوٰی رضویہ(طبع مبارك پور)ج۶ص۱۹۲

[2]   محمد ظفر الدین بہاری ، مولانا : حیات اعلٰی حضرت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن