دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

ان کے شاگرد علامہ قاسم نے کہا کہ حضرت محقق کی خلاف مذہب بحثوں کا اعتبار نہیں(ت)

اور خاص اس مسئلہ میں ان کے تلمیذ ارشد امام محمد محمد محمد ابن امیر الحاج نے بحثِ محقق پر

فـــــ : ضروریہ خلاف مذہب بحثیں اگرچہ امام ابن الہمام کی ہوں مقبول نہیں جبکہ خلاف اختلاف زمانہ سے ناشی نہ ہو۔

تعویل درکنار سُنّیت بھی نہ مانی ، صرف استحباب کو مرجح قرار دیا جسے خلاصہ میں مفاد ظاہر الراویۃ اور ھدایہ میں اصح فرمایا ، حلیہ میں فرماتے ہیں :

وانی لمتعجب ممن استدل بہ وحدہ علی الاستنان[1]  (یرید حدیث انس قال رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ھل مع احد منکم ماء فوضع یدہ فی الاناء وقال توضوا بسم الله قال فرأیت الماء یخرج من بین اصابعہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم حتی توضوا من عند اٰخرھم وکانوا نحوا من سبعین اخرجہ النسائی[2] وابن خزیمۃ والبیھقی وقال انہ اصح مافی التسمیۃ[3] وقال النووی اسنادہ جید۔

۳۴اقول :  وضعف دلالتہ علی استنان التسمیۃ لکل وضوء ظاھر فالظاھر انہ ھھنا لاستجلاب البرکۃ فی الماء القلیل والله تعالٰی

                                                 “ مجھے تو اس پرتعجب ہے جس نے صرف اس حدیث سے وضو میں تسمیہ کے مسنون ہونے پر استدلال کیا “ ( اس سے مراد حضرت انس رضی الله علی عنہ کی یہ حدیث ہے کہ رسول الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا ، کیا تم میں سے کسی کے پاس کچھ پانی ہے ؟ پھر دست مبارك برتن میں رکھا اور فرمایا الله کے نام سے وضو کرو ، میں نے دیکھا کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی انگلیوں کے درمیان سے پانی نکلنے لگا یہاں تك کہ سب لوگوں نے وضو کرلیا اور یہ ستر کے قریب تھے ۔ اسے نسائی ، ابن خزیمہ اور بیہقی نے روایت کیا اور بیہقی نے کہا ، یہ تسمیہ میں سب سے صحیح حدیث ہے ۔ اور نووی نے کہا اس کی سند جید ہے )

اقول :  ہر وضو کے لئے تسمیہ کے مسنون ہونے پر اس حدیث کی دلالت کا کمزور ہونا واضح ہے اس لئے کہ ظاہر یہ ہے کہ یہاں پر بسم الله تھوڑے پانی میں برکت حاصل کرانے کیلئے ہے

اعلم۔  قال فی الحلیہ وکذلك غایۃ مایفیدہ الاستدلال الماضی بقولہ صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ولا وضوءلمن لم یذکر اسم الله علیہ الاستحباب فانہ کما یثبت نفی الفضیلۃ والکمال بترك السنۃ  یثبت بترك المستحب فی الجملۃ فیترجح بھذا البحث القول بالاستحباب والله سبحانہ وتعالٰی اعلم بالصواب اھ[4]             

اور خدائے بر ترہی کو خوب علم ہے ۔ آگے حلیہ میں فرمایا ) “ اسی طر ح حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ارشاد “ اس کا وضو نہیں جس نے وضو پر خدا کا نام نہ ذکر کیا “ سے سابقا جو استدلال ہے اس سے زیادہ سے زیادہ استحباب مستفاد ہوتا ہے اس لئے کہ کامل وافضل وضو ہونے کی نفی جیسے ترك سنت سے ثابت ہوتی ہے فی الجملہ ترك مستحب سے بھی ثابت ہوتی ہے تو اس بحث سے اس کے استحباب ہی کا قول ترجیح پاتا ہے ، اور خدائے بزرگ و بر تر ہی صواب ودرستی کو خوب جانتا ہے اھ ۔ (ت)

ثانیا کہا گیا کہ خود امام محقق علی الاطلاق نے اسی کتاب کے باب شروط الصّلاۃ میں اپنی اس بحث سے رجوع کی اور فرمادیا کہ حق وہی ہے جو ہمارے علماء کا مذہب ہے کہ وضو میں بسم الله صرف مستحب ہے۔ ردا لمحتار میں ہے۔

تعجب صاحب البحرمن المحقق ابن الہمام حیث رجح ھنا وجوبھا ثم ذکر فی باب شروط الصلاۃ ان الحق ما علیہ علماؤنا من انھا مستحبۃ کیف وقد قال الامام احمد لااعلم فیھا حدیثا ثابتا اھ[5]

صاحب بحر نے محقق ابن ہمام پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ یہاں تو انہوں نے وجوب تسمیہ کو ترجیح دی پھر شرائط نماز کے باب میں یہ ذکر کیا کہ حق اس کا استحباب ہی ہے جس پر ہمارے علماء ہیں ، اور کیوں نہ ہو جب کہ امام احمد نے فرمایا ہے کہ اس بارے میں کوئی ثابت حدیث میرے علم میں نہیں اھ ۔ (ت)

۳۵ اقول : اللھم غفرا( میں کہتا ہوں اے الله ! مغفرت فرما۔ ت)یہ سخت

تعجب کا محل ہے فقیر نے رد المحتار پر جو حواشی لکھے ہیں ان میں اس قول پر لکھا ،

 



[1]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[2]   سنن نسائی  باب تسمیۃعند الوضوء   نور محمدکار خانہ تجارت کتب کراچی  ۱ / ۲۵ ، صحیح ابن خزیمہ  باب ذکر تسمیۃ اللہ عزوجل عند وضوء حدیث ۱۴۴  المکتب الاسلامی بیروت ۱ / ۴۷ ، السنن الکبریٰ  کتاب الطہارۃ باب تسمیۃ علی الوضوء   دار صادر بیروت ۱ / ۴۳

[3]   السنن الکبریٰ  کتاب الطہارۃ باب تسمیۃ علی الوضوء   دار صادر بیروت ۱ / ۴۳

[4]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[5]   ردالمحتار کتاب الطہارت دار احیا التراث العربی بیروت  ۱ / ۷۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن