30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(یعنی جیسے زیتو ن کا اورتلوں کا تیل ، چربی اور جمے ہوئے گھی کے بر خلاف۔ ت)
فــــــ : مسئلہ : تحقیق جلیل کہ مواضع ضرورت میں جس طرح بے اطلاع مٹی گارے کا لگا رہ جانا مانع وضو و غسل نہیں ، یونہی سب چیزوں مثلا آٹے وغیرہ کا بھی ۔
اُسی میں بخلاف نحو عجین کے نیچے ہے
ای کعلك وشمع وقشر سمك وخبز ممضوغ متلبد جوھرۃ [1]
(یعنی جیسے گوند ، موم ، مچھلی کا سنا ، چبائی ہوئی چپکنے والی روٹی ۔ جوہرہ۔ ت)
در مختار میں ہے :
لایمنع طعام بین اسنانہ اوفی سنہ المجوف بہ یفتی وقیل ان صلبا منع وھو الاصح[2]
کھانے کا ٹکڑا جو دانتوں کے درمیان یا جوف کے اندر رہ جائے وہ مانع نہیں ، اسی پر فتوی ہے اور کہا گیا کہ اگر سخت ہو تو مانع ہے ، اور وہی اصح ہے ۔ ت)
رد المحتار میں ہے :
صرح بہ فی الخلاصۃ وقال لان الماء شیئ لطیف یصل تحتہ غالبا اھ ومفادہ عدم الجواز اذا علم انہ لم یصل انماء تحتہ قال فی الحلیۃ وھو اثبت[3]
قولہ وھو الاصح صرح بہ فی شرح المنیۃ وقال لامتناع نفوذ الماء مع عدم الضرورۃ والحرج[4]۔
اسی کی تصریح خلاصہ میں فرمائی ہے اور کہا ہے ، اس لئے کہ پانی لطیف ہوتا ہے غالب گمان یہی ہے کہ اس کے نیچے پہنچ جائے گا اھ
اور اس کا مفادیہ ہے کہ جائز نہ ہوگا اگر یہ معلوم ہو کہ پانی اس کے نیچے نہ پہنچا حلیہ میں کہا ، یہ ا ثبت ہے قول در مختار وہی اصح ہے منیہ میں اس کی تصریح کی ہے اور کہا ہے ، اس لئے کہ پانی نفوذ نہ کرسکے گا اور ضرورت وحرج بھی نہیں۔ (ت)
تو اس کا لحاظ مناسب ہے اگر چہ تحقی فــــــ یہ ہے کہ مدار کا ر ضرورت وحرج عام یا خاص پر ہے
فــــــ : ۱۱تطفل علی الغنیۃ و الدروغیرھما
اگر حرج نہیں طہارت نہ ہوگی اگر چہ پانی سرایت کرے کہ مجرد تری پہنچنا کافی نہیں بہنا شر ط ہے ، اور وہ قطعا گارے وغیرہ جرم دار چیزوں میں بھی نہ ہوگا جب تك ان کا جرم زائل نہ ہو تو نرمی وسختی کا فر ق بیکار ہے اور حرج وضرورت ہو اور طہارت کرلی اور ایسی چیز لگی رہ گئی اور نماز پڑھ لی تومعافی ہے اگر چہ سخت ومانع نفوذ ہو آخر مکھی مچھر کی بیٹ پر خود درمختار میں لم یصل الماء تحتہ (اس کے نیچے پانی نہ پہنچا ۔ ت)فرما کر حکم دیا کہ لایمنع الطہارۃ (طہارت سے مانع نہیں ہے ۔ ت) اور مہندی کے جرم کو بھی مانع نہ مانا اور فرمایا بہ یفتی[5] (اسی پر فتوی ہے ۔ ت)حالانکہ اس کا جرم خصوصا بعد خشکی یقینا نفوذ آب کو مانع ہے ۔ ولہذا رد المحتار میں فرمایا۔
قولہ بہ یفتی صرح بہ فی المنیۃ عن الذخیرہ فی مسألۃ الحناء والطین والدرن معللا بالضرورۃ قال فی شرحہا لان الماء ینفذ لتخلله وعدم لزوجتہ وصلابتہ والمعتبر فی جمیع ذلك نفوذ الماء و وصولہ الی البدن اھ لکن یرد علیہ ان الواجب الغسل وھو اسالۃ الماء مع التقاطر کما مرفی ارکان الوضوء والظاھر ان ھذہ الاشیاء تمنع الاسالۃ فالاظھر التعلیل بالضرورۃ[6]۔
اس کی تصریح منیہ میں ذخیرہ کے حوالہ سے مہندی ، مٹی ، گار ے اور میل کے مسئلہ میں ضرورت سے بیان علت کے ساتھ ہے ۔ اسی کی شرح میں کہا ، اس لئے کہ پانی نفوذ کر جائے گا کیونکہ اس میں تخلل ہوتا ہے اور لزوجت وصلابت نہیں ہوتی ۔ اور ان سب میں پانی کے نفو ذ کرجانے اور بدن تك پہنچ جانے ہی کا اعتبار ہے اھ ، لیکن اس پر یہ اعتراض ہوتا ہے کہ
[1] رد المحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۰۴
[2] الدرالمختار کتاب الطہار ۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۹
[3] ردالمحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۰۴
[4] ردالمحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۰۴
[5] الدرالمختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۲۹
[6] ردالمحتار فرائض الغسل دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۱۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع