30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) دونوں لب ، حق یہ ہے کہ ان کا دھونا فرض ہے یہاں تك کہ اگر لب فــــــ۲ خوب زور سے بند کرلئے کہ ان کی کچھ تحریر جو عادی طور پر بند کرنے میں کھلی رہتی اب چھپ گئی اور اس پر پانی نہ بہا نہ کلی کی
فــــ ۱ : مسئلہ : وضو میں بارہ۱۲ فرض عملی ہیں۔
فــــ ۲ : مسئلہ : اگر لب خوب زور سے بند کر کے وضو کیا اور کلی نہ کی وضو نہ ہوگا ۔
وضونہ ہوگا ، ہاں عادی طور پر خاموش بیٹھنے کی حالت میں لبو ں کا جتنا حصہ باہم مل کر چھپ جاتا ہے وہ دہن کا تا بع ہے کہ وضو میں اس کا دھونا فر ض نہیں ، درمختار میں ہے۔
یجب غسل مایظھر من الشفۃ عند انضما مھا[1]۔
لب بند ہونے کے وقت اس کا جو حصّہ کھلا رہتا ہے اسے دھونا واجب ہے ۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
ای یفترض کما صححہ فی الخلاصۃ والمراد مایظھر عند انضمامھا الطبیعی لاعند انضمامھا بشدۃ وتکلف اھ ح[2]
یعنی فرض ہے ۔ جیسا کہ خلاصہ میں اسے صحیح کہا اور مراد وہ حصہ ہے جو لب کے طبعی طور پر بند ہونے کے وقت کھلارہتا ہے صرف وہ نہیں جو شدّت اور تکلیف سے بند ہونے کے وقت کھلا رہتا ہے ۔ ا ھ حلبی
( ۲ ، ۳ ، ۴)بھوؤں ، فـــــ۱ مونچھوں ، بچّی کے نیچے کی کھال جب کہ بال چھدرے ہوں کھال نظر آتی ہو وضو میں دھونا فرض ہے ، ہاں گھنے ہوں کہ کھال بالکل نہ دکھائی دے تو وضو میں ضرور نہیں ، غسل میں جب بھی ضرور ہے ۔
(۵) داڑھی فـــــ۲ چھدری ہو تو اس کے نیچے کی کھال دُھلنا فرض اور گھنی ہو تو جس قدر بال دائرہ رُخ میں داخل ہیں ان سب کا دھونا فرض ہے ، یہی صحیح و معتمد ہے ، ہاں جو بال نیچے چھوٹے ہوتے ہیں اُن کا مسح سنّت ہے اور دھونا مستحب ، اور نیچے ہونے کے یہ معنی کہ داڑھی کو ہاتھ سے ذقن ( ٹھوڑی) کی طرف دبائیں تو جتنے بال مُنہ کے دائرہ سے نکل گئے اُن کا دھونا ضروری نہیں باقی کا ضرور ہے ، ہاں خاص جڑیں اُن کی بھی دھونی ضرور کہ اُن کا دھونا بعینہٖ کھال کا دھونا ہو گا اور گھنی داڑھی میں اس کا دھونا ساقط ہو چکا ہے ۔ در مختار میں ہے :
فـــــ۱ : مسئلہ : بھویں مونچھیں بچی کے بال چھدرے ہوں تو ان کا اور ان کے نیچے کی کھال سب کا دھونا وضو میں فرض ہے
فـــــ۲ : مسئلہ : کتنی داڑھی کا دھونا وضو میں فر ض ہے کتنی کا مستحب۔
غسل جمیع اللحیۃ فرض عملیا علی المذھب الصحیح المفتی بہ المرجوع الیہ بدائع ثم لاخلاف ان المسترسل لایجب غسلہ ولا مسحہ بل یسن وان الحنفیۃ التی تری بشرتھا یجب غسل ماتحتھا نھر [3]۔
پوری داڑھی کا دھونا فرض عملی ہے ۔ مذہب صحیح مفتٰی بہ پر جس کی طرف رجوع ہو چکا ہے ، بدائع ۔ پھر اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ داڑھی کے جو بال لٹکے ہوئے ہیں انھیں دھونا ضروری نہیں انکا مسح بھی ضروری نہیں بلکہ مسنون ہے اور اس میں بھی اختلاف نہیں کہ خفیف داڑھی جس کی جلد دکھائی دیتی ہے اس کے نیچے کی جلد دھونا ضروری ہے ۔ نہر (ت)
اُسی میں ہے :
لاغسل باطن العینین والانف والفم واصول شعرالحاجبین واللحیۃ والشارب[4]۔
آنکھ ، ناك اور دہن کے اندونی حصّے اور بھوؤں ، داڑھی اور مونچھ کے بالوں کی جڑیں دھونا فرض نہیں ۔ (ت)
ردالمحتار میں ہے :
قولہ واصول شعرالحاجین یحمل علی مااذا کانا کثیفین اما اذا بدت البشرۃ فیجب کما یاتی لہ قریبا عن البرھان وکذا یقال فی اللحیہ والشارب ونقلہ ح عن عصام الدین شارح الھدایۃ ط[5]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع