دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

انہوں نے کثیرمقامات میں اکابرفقہاء متقدمین سے اختلاف کیاہے لیکن کیامجال ہے کہ ان کی شان میں بے ادبی کاکوئی کلمہ کہہ دیں یاایساکلمہ کہہ دیں جوان کے شایان شان نہ ہو ، وہ اپنی تنقید اور گرفت کومعروضہ یاتطفّل(بچپنے)سے تعبیر کرتے ہیں ، آج بعض علماء کو الله تعالٰی نے وسعتِ علمی عطافرمائی ہے تووہ بزرگوں کے بارے میں ایسا لب ولہجہ اختیار کرتے ہیں جیسے کسی طفلِ مکتب سے ہم کلام ہوں ، یہ رویہ کسی طرح بھی قابل تحسین نہیں ہے۔

ذوقِ شعروسخن

تحقیقات علمیہ میں امام احمدرضابریلوی کا بلندترین مقام تواہل علم کے نزدیك مسلّم ہی ہے شعروادب میں بھی وہ قادرالکلام اساتذہ کی صف میں شامل ہیں۔ جامعہ ازہرمصر کے ڈاکٹرمحی الدین الوائی نے اس امر پرحیرت کااظہار کیا ہے کہ علمی موشگافیاں کرنے والا محقق نازك خیال ادیب اور شاعر بھی ہوسکتاہے!

متنبی ادب عربی کامسلّم اور نامور شاعر ہے ، وہ کہتاہے :   ؎

اَزُوْرُھُمْ وَسَوَادُ اللَّیْلِ یَشْفَعُ لِیْ                 وَاَنْثَنِیْ وَبَیَاضُ الصُّبْحِ یُغْرِیْ بِیْ

(میں اس حال میں محبوبوں کی زیارت کرتاہوں کہ رات کی سیاہی میری سفارش کرتی ہے اور اس حال میں لوٹتاہوں کہ صبح کی سفیدی میرے خلاف برانگیختہ کرتی ہے۔ )

کہتے ہیں کہ یہ شعرمتنبی کے اشعار کاامیر ہے کیونکہ اس کے پہلے مصرعے میں پانچ چیزوں کاذکر ہے اور دوسرے مصرعے میں ان کے مقابل پانچ چیزوں کااسی ترتیب سے ذکر ہے۔

پہلامصرع : ۱۔ زیارت۲۔ سیاہی ۳۔ رات ۴۔ سفارش کرنا ۵۔ لِی(میرے حق میں)

دوسرامصرع : ۱۔ واپسی ۲۔ سفیدی ۳۔ صبح ۴۔ برانگیخۃ کرنا ۵۔ بِیْ(میرے خلاف)

رضابریلوی کاشعر ملاحظہ ہو ، معنوی بلندی اور پاکیزگی کے ساتھ ساتھ شاعرانہ نقطہ نظر سے کتنازوردار ہے!

پہلے مصرعے میں بجائے پانچ کے چھ چیزوں کاذکر ہے اور ان کے مقابل دوسرے مصرعے میں بھی چھ چیزیں ہی مذکور ہیں اور لطف یہ ہے کہ غزل نہیں بلکہ نعت ہے جہاں قدم قدم پراحتیاط لازم ہے   ؎

حُسنِ یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشتِ زناں

سرکٹاتے ہیں ترے نام پہ مردان عرب

مصرع۱ : ۱۔ حسن ۲۔ انگشت ۳۔ کٹیں(غیراختیاری عمل تھا)۴۔ عورتیں ۵۔ مصر ۶۔ “ کٹیں “ سے ایك بار کاپتاچلتاہے۔

مصرع۲ : ۱۔ نام ۲۔ سر ۳۔ کٹاتے(اختیاری عمل ہے)۴۔ مرد ۵۔ عرب ۶۔ “ کٹاتے ہیں “ سے استمرار  معلوم ہوتاہے۔

امام احمدرضابریلوی نے اصناف شعروسخن میں سے حمدباری تعالٰی ، نعت اور منقبت کومنتخب کیا ، قصیدہ معراجیہ ، قصیدہ نور اور مقبولیتِ عامہ حاصل کرنے والا سلام ع   مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام ایسے ادب پارے پیش کئے۔ ان کی تمام تصانیف کی بنیاد اسلام اور داعیِ اسلام سیدالانام صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمسے گہری وابستگی پرہے ، اسلامیانِ پاك وہند کے دلوں میں رسول الله صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی عقیدت ومحبت تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ بسانے میں انہوں نے اہم کردار اداکیا۔

دو قومی نظریہ :

۲۰۔ ۱۹۱۹ء میں تحریك خلافت اور تحریك ترك موالات شروع ہوئی پہلی تحریك کا مقصد سلطنت عثمانیہ ترکی کی حفاظت اور امداد تھا جبکہ دوسری تحریك کامقصد ہندوستان کی آزادی کے لئے بائیکاٹ کے ذریعے حکومت برطانیہ پر دباؤ ڈالنا بتایا گیا ، مسٹر گاندھی کمالِ عیاری سے دونوں تحریکوں کا قائد اور امام بن گیا ، حالات اس نہج پر پہنچ گئے کہ قریب تھا کہ مسلمان اپنا ملی تشخص کھو کر ہندو مت میں مدغم ہو جاتے ، اس ماحول میں امام احمد رضا بریلوی نے المحجۃ المؤتمنہ اور انفس الفکر ایسے رسائل لکھ کر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا اور دلائل سے ثابت کیا  کہ ہندو نہ تو مسلمانوں کا خیر خواہ ہے اور نہ ہی وہ مسلمانوں کا امام بن سکتا ہے ، ان کی دوربیں نگاہیں دیکھ رہی تھیں کہ مسلمان انگریزوں کے چنگل سے رہا ہوکر ہندؤوں کے محکوم اور غلام بن کر رہ جائیں گے ، اس لئے مسلمانوں کو وہ طریقہ اختیار کرنا چاہیے جو دونوں سے گلو خلاصی کرائے۔ یہی وہ دو قومی نظریہ تھا جس کی بناء پر پاکستان کاقیام عمل میں آیا ، امام احمد رضا بریلوی کے تلامذہ ، خلفاء اور تمام ہم مسلك علماء و مشائخ نے نظریہ پاکستان کی حمایت کی اور ۱۹۴۶ء میں آل انڈیا سنی کانفرنس ، بنارس کے اجلاس میں متفقہ طور پر قیامِ پاکستان کے حق میں قراردادیں پاس کی گئیں اور اپیل کی گئی کہ اپنے اپنے علاقوں میں مسلم لیگ کے نمائندوں کو کامیاب کرایاجائے حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ حضرات حمایت نہ کرتے تو پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا تھا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن