دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 1 Part 1 | فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱ (حصہ اول)

بحر کا مفاد بھی یہی ہے کہ اس صورت میں وضو ہو جانا ہی مذہب ہے اور نہ ہونا احمد بن ابراہیم کا قول ہے ۔ تو اس پر متنبہ رہنا چاہئے (ت)

(۴) دونوں لب کہ بعض نے کہا وہ تابع دہن ہیں اور وضو میں دہن کا دھونا صرف سنت ہے بحرالرائق میں ہے :

اما الشفۃ فقیل تبع للفم [1]

مگر ہونٹ کے بارے میں کہا گیا کہ وہ منہ کے تابع ہے۔ (ت)

(۵ ، ۶ ، ۷)ابروؤں اور مونچھوں اور اور بچی کے نیچے کی کھال کہ بعض نے کہا کہ اگرچہ بال چھدرے ہوں کھال نظر آتی ہو اس کا دھونا ضرور نہیں ۔ درمختار میں ہے :

فی البرھان یجب غسل بشرۃ لم یسترھا الشعر کحاجب وشارب وعنفقۃ فی المختار۔  [2]

برہان میں ہے کہ قولِ مختار پر اس جلد کا دھونا ضروری ہے جو بالوں مثلًا ابرو ، مونچھ ، بچّی ، سے چھپی ہوئی نہ ہو ۔ (ت)

(۸) گھنی داڑھی کے نیچے کی کھال کہ اس کا دھونا اصلا ضرور نہیں : (۹) داڑھی مطلقًا کہ اس کے باب میں نو قول ہیں :

فقیل یفترض مسحہ اوغسلہ کل منھما کلا اوثُلُثا او ربعا اولما یلاقی البشرۃ فقط اولا شیئ کما فی ردالمحتار۔  [3]

کہا گیا کہ پوری داڑھی ، یا تہائی ، یا چوتھائی یا صرف جلد سے متصل حصہ کا مسح یا دھونا فرض ہے اور نواں قول یہ کہ کسی حصہ کا مسح دھونا کچھ بھی فرض نہیں جیسا کہ ردالمحتار میں ہے۔ (ت)

(۱۰)کنپٹیاں کہ جب داڑھی کے بال ہوں تو امام ابو یوسف سے ایك روایت آئی کہ ان کا دھونا ضرور نہیں ۔ درمختار میں ہے :

یجب غسل مابین العذار والاُذن

رخسار اور کان کے درمیان والے حصّے کو دھونا

بہ یفتی۔  [4]

ضروری ہے ، اسی پر فتوٰی ہے۔ (ت)

رد  المحتار میں ہے :

قال فی البدائع وعن ابی یوسف عدمہ وظاھرہ ان مذھبہ بخلافہ بحر والخلاف فی الملتحی اما المرأ ۃ والامرد والکوسج فیفترض الغسل اتفاقا۔[5]

بدائع میں کہا کہ امام ابو یوسف سے ایك روایت یہ ہے کہ اس حصّہ کا دھونا ضروری نہیں ۔ اس عبارتِ بدائع کا ظاہر یہ ہے کہ امام ابو یوسف کا مذہب اس کے بر خلاف ہے ( بحر)اور یہ اختلاف داڑھی والے سے متعلق ہے ۔ عورت ، کم عمر بے ریش ، اور وہ سِن رسیدہ جسے داڑھی آتی ہی نہیں ان سب پر اس حصہ کو دھونا بالاتفاق فرض ہے۔ (ت)

تنبیہ : اس روایت پر خلاف امام ابو یوسف اگرچہ اس صورت سے خاص ہے کہ وہاں داڑھی کے بال ہوں مگر یہ مراد نہیں کہ خاص اُس حصہ بدن پر بال ہوں۔ حتی یدخل فی بشرۃ ماتحت اللحیۃ کماظن۔ (حتی کہ یہ اس جلد کے شمارمیں آجائے جو داڑھی کے نیچے ہوتی ہے جیسا کہ بعض کو گمان ہوا ت )بلکہ داڑھی کا بالائی حصہ جو کانوں کے محاذی ہوتا ہے جسے عربی میں عذار کہتے ہیں ، اس حصّے اور کان کے بیچ میں جلد کی ایك صاف سطح ہوتی ہے جس پر بال نہیں نکلتے۔ یہاں اس سطح خالی میں خلاف ہے کہ عِذار والے کیلئے اس روایت پر اس کا دھونا ضروری نہیں ، اور ظاہر الروایۃ ومذہب معتمد میں مطلقًا فرض ہے۔ امامِ اجل ابو البرکات عبدالله نسفی ، کافی شرح وافی میں فرماتے ہیں :

البیاض الذی بین العذاروشحمۃ الاذن من الوجہ حتی یجب غسلہ عندھما خلافالا بی یوسف لان البشرۃ التی ینبت

جو سپیدی رخسار اور کان کی لو کے مابین ہوتی ہے وہ چہرے میں شامل ہے ، اسی لئے طرفین کے نزدیك اسے دھونا ضروری ہے ، اس میں امام ابو یوسف کا اختلاف ہے ، ان کی دلیل

علیھا الشعر لایجب ایصال الماء الیھا فما ھوا بعد اولی وقالا انما لم یجب ثم لانہ استتر بالشعر ولا شعرھنا فبقی علی ماکان اھ۔  [6]

 



[1]   البحرالرائق کتاب الطہار ۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۱

[2]   الدر المختار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۱۹

[3]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۸

[4]   الدر المحتار کتاب الطہارۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۱۹

[5]   ردالمحتار کتاب الطہارۃ مطلب فی معنی الاشتقاق الخ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۶

[6]    الکافی شرح الوافی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن