30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فــان فــــ۲ الفرض یطلق علی الرکن وعلی الشرط کما فی الدر [1] وعلی ما لیس برکن ولاشرط کترتیب ما شرع غیر مکرر فی رکعۃ کترتیب القعدۃ علی السجود والسجود علی الرکوع والرکوع علی القراء ۃ والقراء ۃ علی القیام فانھا فروض لیست بارکان ولا شروط کمافی [2] الشامی عن الغنیۃ۔
۱۶اقــول : وکانہ فــــ۳ نظر الی انھا برزخ بین الدخول والخروج والاففیہ کلام لمن تأمل فلیتأمل۔
(اس لئے کہ فرض کا اطلاق رکن پر بھی ہوتا ہے اور شرط پر بھی ، جیسا کہ در مختار میں ہے ۔ اور اس پر بھی جونہ رکن ہے نہ شرط ہے ، جیسے ان امور میں ترتیب جو ایك رکعت میں بلا تکرار مشروع ہوئے ہیں جیسے قعدہ کی ترتیب سجدہ پر ، سجدہ کی رکوع پر ، رکوع کی قرأت پر ، قرأت کی قیام پر ۔ کہ یہ سب ترتیبیں فرض ہیں ، نہ رکن ہیں نہ شرط۔ جیسا کہ شامی میں غنیہ سے نقل ہے۔ اقول شاید انھوں نے یہ دیکھا کہ یہ ترتیبیں تو رکن کی طرح داخلِ نماز ہیں نہ شرط کی طرح خارج نماز ہیں بلکہ دونوں کے درمیان برزخ ہیں ۔ ورنہ اس میں صاحبِ تأمل کے لئے کلام کی گنجائش ہے ۔ تو اس میں تأمل کرنا چاہیے۔ (ت)
فــــــ ۱ : وضو میں چار فرض اعتقادی ہیں ۔
فــــــ۲ : الفرض یطلق علی الرکن والشرط وما سوا ھما ۔
فــــــ۳ : تطفل علی الغنیۃ و ردالمحتار
چارہیں اول منہ دھونا یعنی علاوہ مستثنیات کے طول میں شروع سطح پیشانی سے نیچے کے دانت جمنے کی جگہ تك اور عرض میں ایك کان سے دوسرے کان تك ۔ اس میں دس استثناء ہیں۔
(۱) آنکھوں کے ڈھیلے (۲) پپوٹوں کی اندرونی سطح کہ ان دونوں مواضح کا دھوناباجماع معتد بہ اصلا فرض کیا مستحب بھی نہیں ۔
وبالغ الامامان عبدالله بن عمروعبدالله بن عباس رضی الله تعالٰی عنھم فکف بصرھما۔
دو اماموں حضرت عبد الله بن عمرو اور حضرت عبد الله بن عباس رضی الله تعالٰی عنھم نے ان کے دھونے میں مبالغہ سے کام لیا تو ان کی بینائی جاتی رہی ۔ (ت)
(۳) آنکھیں خوب فــــ۱ زور سے بند کرنے میں جو حصہ بند ہوجاتا ہے کہ نرم بند کرے تو ظاہر رہتا اتنا حصہ دھلنا مختلف ہی ہے ، ظاہر الروایہ یہ ہے کہ اس کا دھلنا بھی واجب نہیں یہاں تك خوب آنکھیں بند کرکے وضو کیا وضو ہوجائے گا اور بعض نے کہا نہ ہو ۔ ردالمحتار میں ہے :
لوغمض عینیہ شدیدا لایجوز ، بحر ، لکن نقل العلامۃ المقدسی فی شرحہ علی نظم الکنز ان ظاھر الروایۃ الجواز واقرہ فی الشر نبلالیۃ تأمل [3] اھ کلام الشامی۔
۱۷اقول : فـــ۲ رحم الله العلامۃ السید انما عبارۃ البحر ھکذا ذکر فی المجتبٰی لاتغسل العین بالماء ولا باس بغسل الوجہ مغمضا عینیہ وقال الفقیہ احمد بن ابراھیم ان غمض عینیہ شدیدا لایجوز [4] اھ فمفادہ
اگر آنکھیں زور سے بند کر کے دھوئیں تو وضو نہ ہو گا ۔ بحر ۔ لیکن علامہ مقدسی سے نظم کنز پر اپنی شرح میں نقل کیا ہے کہ ظاہر الروایۃ یہ ہے کہ وضو ہو جائیگا اور شرنبلالیہ میں اسے برقرار رکھا ہے ۔ تأمل کرو۔ ۱ ھ شامی کی عبارت ختم ہوئی۔
اقول : علامہ شامی پر خدا کی رحمت ہو ، بحر کی عبارت اس طرح ہے : مجتبٰی میں ذکر کیا ہے کہ آنکھ پانی سے نہ دھوئی جائے ، اور آنکھیں بند کر کے چہرہ دھونے میں حرج نہیں ۔ اور فقیہ احمد بن ابراھیم نے فرمایا کہ ــ اگر آنکھیں زور سے بند کر لیں تو وضو نہ ہو گا ۱ ھ ۔ توعبارتِ
فـــــ۱ : : مسئلہ : وضو میں آنکھیں زور سے نہ بند کرے مگر وضو ہوجائے گا ۔
فـــــ۲ : ۸معروضۃ علی رد المحتار
ایضا لیس الا ان المذھب الجواز وعدمہ قول احمد بن ابرھیم فلیتنبہ۔
[1] الدر المختار کتاب الطہارۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۱۸ ، ردالمحتار کتاب الطہارۃ قد یطلق الفرض ما لیس برکن ولا شرط داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۴
[2] ردالمحتار کتاب الطہارۃ قد یطلق الفرض ما لیس برکن ولا شرط داراحیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۴
[3] کتاب الطہار ۃ مطلب فی معنی الاشتقاق و نسمیہ الخ دار احیاء التراث العربی بیروت ۱ / ۶۶
[4] البحرالرائق کتاب الطہار ۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۱۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع