30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فـــــ : رسالہ ہذا فتاوی رضویہ جلد پنجم مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور میں موجود ہے ، اعلی حضرت علیہ الرحمۃ نے اپنے رسالہ “ منیر العین فی حکم تقبیل الابھامین “ میں افادہ شانزدہم سے افادہ بست وسوم ( آٹھ افادات ) کو “ الھاد الکاف فی حکم الضعاف “ سے موسوم کیا ہے ۔
مثل الشك فی الثبوت فاذن الاوضح فـــــ الاجمع الاشمل الاکمل ان نقول النصوص الطلبیۃ علی ثلثۃ اقسام :
(۱) مافیہ طلب ترغیب مجردًا(۲) اومع تاکید(۳) اوطلب جازم۔
وکل منھا علیٰ تسعۃ اقسام کما قدمت فھی سبعۃ وعشرون قسما لا یثبت الافتراض منھا الاواحد وھو یقینی الثبوت والاثبات مع الطلب الجازم وثلثۃ تفید الوجوب وھو ظنی الثبوت اوالاثبات اوکلیھما مع الطلب الجازم فی الکل واربعۃ تفیدالاستنان وھی نظائر ماتفید الفرضیۃ والوجوب فی الثبوت والاثبات بیدان الطلب فیھا مؤکد غیر جازم والبواقی وھی تسعۃ عشر تفید الندب وھی التی فی احد طرفیھا شك ولوالطلب جازما اوکان الطلب فیھا طلب
ہی ہے جیسے ثبوت میں شك ۔ تو اب زیادہ واضح ، جامع ، کامل اور ہمہ گیر تقسیم یُوں ہو گی کہ ہم کہیں : وہ نصوص جو کسی عمل کی طلب پر مشتمل ہیں ان کی تین قسمیں ہیں :
(۱) وہ جن میں بلا تاکید صرف ترغیبًا مطالبہ ہو۔ (۲) وہ جن میں ترغیب کے ساتھ تاکید بھی ہو ۔ (۳) وہ جن میں طلب جزمی ہو۔ اور ان میں سے ہر ایك کی نو قسمیں ہیں ، ایسے ہی جیسے پہلے بیان ہوئیں ۔ تو یہ کل ستائیس ۲۷ قسمیں ہوئیں ( ہر قسم کی تفصیل یوں کر لیں مثلا (۱) طلب صرف ترغیبی ہے اور ثبوت قطعی ہو ، اثبات قطعی یا ظنی یا شکّی ۔ یا ثبوت ظنی ہے ، اثبات قطعی یا ظنی یا شکی ۔ یا ثبوت شکی ہے ، اثبات قطعی یا ظنی یا شکی ۔ ۱۲ م ) ان میں صرف ایك قسم وہ ہے جس سے فرضیت ثابت ہوتی ہے ۔ یہ وہ ہے جس میں طلب جزمی ہو اور ثبوت و اثبات دونوں قطعی ہوں۔ اور تین قسمیں وہ ہیں جن سے وجوب کا افادہ ہوتا ہے ۔ یہ وہ ہیں جن میں طلب جزمی ہو اور ثبوت یا اثبات یا دونوں ظنی ہوں۔ اور چار وہ ہیں جو سنیت کا افادہ کرتی ہیں ۔ یہ وہ ہیں جن میں طلب غیر جزمی مؤکد ہے اور ثبوت و اثبات کی صورتیں ویسے ہی جیسے فرضیت اور وجوب کا افادہ کرنے والی قسموں میں بیان ہوئیں یعنی دونوں ۱قطعی
فـــــ : التحقیق التفصیلی للمصنف ان الادلۃ فی اثبات الفرض وما دونہ علی سبعۃ وعشرین قسما۔
ترغیب مجرد ولو قطعی الطرفین وقس علی ھذا فی جانب الکف الحرام والمکروہ تحریما وتنزیھا وخلاف الاولی ولا تذھلن عن مقام الاحتیاط والله الھادی الی سواء الصراط ھذا ھوالتحقیق الساطع اللامع النور فاحفظہ فلعلك لاتجدہ فی غیر ھذہ السطور۔
یا دونوں ۲ظنی یا ۳ایك ۴ظنی ۔ اور باقی انیس۱۹ قسمیں مندوب و مستحب ہونے کا افادہ کرتی ہیں ۔ یہ وہ ہیں جن کے ثبوت یا اثبات کسی ایك میں شك ہو اگرچہ طلب جزمی ہو ( یہ دس۱۰ صورتیں ہوئیں طلب جزمی ہے اور ثبوت شکی ہے ، اثبات ۱قطعی یا ۲ظنی یا ۳شکی ۔ یا ثبوت ظنی ہے اثبات شکی ۔ یا ثبوت قطعی ہے اثبات شکی ۔ طلب غیر جزمی مؤکد ہے اور وہی پانچ صورتیں ۱۲ م ) یا ان میں طلب صرف ترغیبی ہو اگرچہ ثبوت اور اثبات دونوں قطعی ہوں ( یہ نو۹ صورتیں ہوئیں وہی جو چند سطور پہلے توضیح میں لکھی گئیں ، کُل ۱۹ ہو گئیں ۔ ۱۲ م) اسی پر جانب کف میں$&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع