my page 44
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Farz Uloom Sikhiye | فرض عُلوم سیکھئے

book_icon
فرض عُلوم سیکھئے
            

سبق نمبر 6 بدشگونی کا بیان

قرآن میں بدشگونی کا ذکر

فِرْعَون اور اس کے پیرو کاروں کے مُتَعَلِّق اِرْشادِ باری ہے: فَاِذَا جَآءَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوْا لَنَا هٰذِهٖۚ-وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّطَّیَّرُوْا بِمُوْسٰى وَ مَنْ مَّعَهٗؕ-اَلَاۤ اِنَّمَا طٰٓىٕرُهُمْ عِنْدَ اللّٰهِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(۱۳۱) (پ9، الاعراف:131) تَرْجَمَۂ کنز الایمان : تَو جب انہیں بھلائی ملتی کہتے یہ ہمارے لئے ہے اور جب بُرائی پہنچتی تو موسیٰ اور اس کے ساتھ والوں سے بد شگونی لیتے سُن لو ان کے نصیبہ (مُقَدَّر) کی شامت تَو اللہ کے یہاں ہے لیکن ان میں اکثر کو خبر نہیں۔

آیت کی تفسیر

فرعونی کفر میں اس قدر راسِخ ہوچکے تھے کہ ان تکلیفوں سے بھی ان کی سرکشی بڑھتی ہی رہی، جب انہیں سرسبزی و شادابی، پھلوں ،مویشیوں اور رزق میں وسعت ، صحت ،آفات سے عافیت و سلامتی وغیرہ بھلائی ملتی تو کہتے یہ تو ہمیں ملنا ہی تھا کیونکہ ہم اس کے اہل اور اس کے مستحق ہیں۔یہ لوگ اس بھلائی کونہ تو اللہ کریم کا فضل جانتے او ر نہ ہی اس کے انعامات پر شکر اد اکرتے۔ اور جب انہیں ،قحط، خشک سالی، مرض ،تنگی اور آفت وغیرہ کوئی برائی پہنچتی تو اسے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام اور ان کے ساتھیوں کی نحوست قرار دیتے اور کہتے کہ یہ بلائیں اُن کی وجہ سے پہنچیں ، اگر یہ نہ ہوتے تویہ مصیبتیں نہ آتیں۔(1)

حدیث میں بدشگونی کا ذکر

رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اچھا یا بُرا شگون لینے کے لئے پرندہ اُڑانا، بدشگونی لینا اور طَرْق (یعنی کنکر پھینک کر یا رَیت میں لکیر کھینچ کر فال نِکالنا) شیطانی کاموں میں سے ہیں۔(2)

بدشگونی کی تَعْرِیف

کسی چیز (مثلاً شخْص، عمل، آواز یا وَقْت) سے بُری فال لینا (یعنی یہ سمجھنا کہ اس کی نُحُوست کا کسی کے حالات پر بُرا اثر پڑے گا) بَد شُگُوْنِی ہے۔(3)

بدشگونی کی مِثالیں

.ایک شَخْص سفر کے اِرادے سے گھر سے نکلا لیکن راستے میں کالی بلی راستہ کاٹ کر گزر گئی، اب وہ شَخْص یہ سمجھ کر سفر سے رُک گیا کہ کالی بلّی کے راستہ کاٹنے کی نُحُوست کی وجہ سے مجھے سفر میں کوئی نقصان اُٹھانا پڑے گا۔.دکان کھلتے ہی پہلا گاہک (Customer) کوئی چیزے خریدے بغیر واپس چلا گیا تو اس بات سے بدشگونی لیتے ہوئے یہ یقین کر لیا کہ آج کے دن میری بِکری (Sale) اچھی نہیں ہو گی۔.ماہِ صَفَر کو مصیبتیں اور آفتیں اترنے کا مہینہ سمجھتے ہوئے اس میں نیا کاروبار شروع نہ کرنا، گھر سے باہر آمَد ورَفْت میں کمی کر دینا وغیرہ۔

بدشگونی کا حکم

بدشگونی حرام(4) اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔

چند احکام

.اگرکسی نے بدشگونی کا خَیَال دل میں آتے ہی اسے جھٹک دیا تو اس پر کچھ اِلْزام نہیں ۔.لیکن اگر اس نے بدشگونی کی تاثیر کا اِعْتِقَاد رکھا اور اسی اِعْتِقَاد کی بِنا پر اس کام سے رُک گیا تو گنہگار ہو گا مثلاً کسی چیز کو مَنحوس سمجھ کر سفر یا کاروبار کرنے سے یہ سوچ کر رُک گیا کہ اب مجھے نُقصان ہی ہو گا تو اب گنہگار ہو گا۔ (5)

بدشگونی کے اَسْبَاب

(1) عِلْمِ دین سے دُوری (2) رَسْم ورواج کی پیروی (3) کُفّار کے ساتھ دوستی، میل جول، اُٹھنا بیٹھنا۔

بدشگونی سے بچنے کے طریقے

عِلْمِ دین حاصِل کیجئے۔ (اگر یہ بات ذِہْن میں اچھی طرح بیٹھ جائے کہ ہر بھلائی، بُرائی اللہ پاک نے اپنے عِلْمِ اَزَلی کے مُطَابِق مُقَدَّر فرما دی ہے، جیسا ہونے والا تھا اور جو جیسا کرنے والا تھا، اپنے عِلْم سے جانا اور وہی لکھ لیا، تو بدشگونی دل میں جگہ نہیں بنا سکے گی کیونکہ جب بھی اِنسان کو کوئی نقصان پہنچے گا تو وہ یہ ذِہْن بنا لے گا کہ یہ میری تقدیر میں لِکھا تھا نہ کہ کسی چیز کی نُحُوست کی وجہ سے ایسا ہوا ہے)۔ ❀ دل میں بدشگونی آنے کی وجہ سے کام سے نہ رکئے۔ ❀ بدشگونی کے شَرْعِی اَحْکَام کو پیشِ نظر رکھئے اور خود کو عذابِ جہنّم سے ڈرائیے۔
1…تفسیر صراط الجنان، پ9، الاعراف، تحت الایۃ: 131، 3/411 2… ابو داود، كتاب الطب، باب فى الخط وزجر الطير، 4/22، حديث:3907 3…النہايۃ فى غريب الحديث والاثر، حرف الطاء، باب الطاء مع الياء،3/138 4… الحدیقۃ الندیۃ ، الخلق الخامس و العشرون،2/17 5…بدشگونی، ص13

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن