30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فرامینِ امیرِ اہلِ سنّت
دعائے خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت:یا اللہ پاک ! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ’’فرامینِ امیرِ اہلِ سنّت‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے ان فرامین کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما،اس کےظاہر و باطن کو اچھا کر اور اس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخشش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرودِ پاک کی فضیلت
حضرتِ عبدالرّحمٰن بن عَوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ بے مِثال، بی بی آمِنہ کے لال صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک مرتبہ باہرتشریف لائے تو میں بھی پیچھے ہولیا ۔آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ایک باغ میں داخِل ہوئے اور سجدہ میں تشریف لے گئے ۔ سجدے کو اتناطویل کردیا کہ مجھے اندیشہ ہوا کہیں اللہ پاک نے رُوحِ مبارَکہ قبض نہ فرمالی ہو۔چُنانچِہ میں قریب ہوکر بغور دیکھنے لگا ، جب سرِ اقدس اُٹھایا تو فرمایا:”اے عبدالرّحمٰن ! کیاہوا ؟ “ میں نے اپنا خَدْشہ ظاہِر کردیا تو فرمایا: ”جبرئیلِ امین نے مجھ سے کہا : کیا آپ کو یہ بات خوش نہیں کرتی کہ اللہ پاک فرماتاہے کہ جوتم پر دُرُودِ پاک پڑھے گا میں اس پر رَحمت نازِل فرماؤں گا اور جو تم پر سلام بھیجے گا میں اُس پر سلامتی اُتاروں گا۔ “
(مُسندِامامِ احمد،1/406،حدیث:11662)
زمانے والے ستائیں، دُرودِ پاک پڑھو
جہاں کے غم جو رُلائیں، دُرودِ پاک پڑھو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللّٰهُ علٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع