30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ اس رات دُعائیں قبول ہوتی ہیں ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مَدَنی ، محمدِعربی صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے پانچ راتوں کے بارے میں فرمایا کہ ان میں دُعا رَد نہیں کی جاتی جن میں سے ایک شعبان کی پندرہویں رات(یعنی شَبِ براءَت بھی ) ہے۔ ( جامع صغیر ، ص241 ، حدیث : 3952مختصرا)
شبِ براءت کے15 نام
حضرتِ علّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نقل کرتے ہیں : شب براءت کے چار نام ہیں : لَیْلَـۃُ الْمُبَارَکۃ (برکت والی رات) ، لَیْلَـۃُ الْبَراءَۃ (نجات والیرات) لَیْلَـۃُ الصَّک (دستاویز والی رات) ، لَیْلَـۃُ الرَّحْمَۃ (رحمت والی رات)۔ مزید فرماتے ہیں : اسے لَیْلَـۃُ الْبَرَاءَۃ اور لَیْلَـۃُ الصَّک (نجات و دستاویز والی رات) اِس لئے کہتے ہیں کہ جب تاجر مالک سے اُس کا اناج وصول کرلیتا ہے تو اس کے لئے براءت نامہ لکھ دیتا ہے۔ اسی طرح اللہ پاک اس رات اپنے مومن بندوں کے لئے براءت نامہ لکھ دیتاہے۔ (التبیان فی بیان مافی لیلۃ النصف من شعبان ، 3 / 41)
حضرت علامہ سیِّدمحمدبن علوی مالکی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مزید چند نام بھی ذکر فرمائے ہیں : لَیْلَـۃُ الْقِسْمَۃ ، لَیْلَـۃُ التَّکْفِیْر کیونکہ اِس رات گناہ مٹائے جاتے ہیں ، لَیْلَـۃُ الْاِجَابَۃ ، کیونکہ اِس رات دعا قبول ہوتی ہے ، لَیْلَـۃُ الْحَیَاۃِ ، لَیْلَـۃُ عِیْدِ الْمَلَائِکَۃ (یعنی فرشتوں کی شبِ عید) ، لَیْلَـۃُ الشَّفَاعَۃ ، لَیْلَـۃُ الْجَائِزَۃ ، لَیْلَـۃُ الرُّجْحَان ، لَیْلَـۃُ التَّعْظِیْم ، لَیْلَـۃُ الْقَدْر ، لَیْلَۃُ الْغُفْرَان ۔
( ماذا فی شعبان ، ص72 – 75 ملتقطا)
رحمت کے تین سو(300) دروازے
جنّتی صحابی ، حضرت اُبَى بن کَعْب رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : رسولُالله صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع