30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور کوشعبان کے روزے پسند ہونے کی وجہ
جنتی صحابی ، حضرتِ اُسامہ بن زَيد رَضِیَ اللہُ عَنْہ نےعرض کی : یارسولَاللہ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !میں دیکھتا ہوں کہ آپ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جس طرح شَعبان کے روزے رکھتے ہیں اس طرح کسی اور مہینے میں روزےنہیں رکھتے۔ فرمایا : رجَب اور رَمَضان کے بیچ میں یہ مہینا ہے ، لوگ اِس سے غافِل ہیں۔ اس میں لوگوں کے اَعمال اللہ کریم کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں اور مجھے یہ محبوب (یعنی پسند)ہے کہ میرا عمل اِس حال میں اُٹھایا جائے کہ میں روزہ دار ہوں۔ ( نسائی ، ص387 حدیث : 2354)
پیارے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کایہ عمل یقیناً ہم غلاموں کی تعلیم کے لئے تھا جبھی تو فرمایاکہ “ رجَب اور رَمَضان کے بیچ میں یہ مہینا ہے ، لوگ اِس سے غافِل ہیں۔ “ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم خوابِ غفلت سے بیدار ہوجائیں ، نیکیوں میں اضافہ کریں اور آخرت کو بہتر بنانے کی فکر کریں نیز اس اچھی نیت سے ماہِ شعبان کے روزے رکھنے میں دلچسپی لیں کہ اس مہینے میں جب ہمارا اعمال نامہ ہمارے پیارے اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کیا جائے تو اے کاش !ہم بھی روزہ دار ہوں۔
یُوں میرا دنیا سے سفر ہو ان کی چوکھٹ میرا سَر ہو
پیشِ نظر ہو اُن کا جلوہ یااللّٰہ مری جھولی بھر دے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
“ شبِ بَراءَت “
پیارےاسلامی بھائیو!شعبان المعظم کی پندرہویں رات یعنی شبِ براءت بڑی بابرکت رات ہے۔ اِس رات اللہ پاک کی خُوب رحمتوں ، برکتوں کا نُزول ہوتا ہے ۔ اللہ پاک کی بارگاہ میں اِس رات خاص طور پر اپنی دُنیاو آخرت کی بھلائی کی دُعا مانگنی چاہیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع