دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Shaban | فیضان شعبان

شفاعتِ مصطفیٰ

book_icon
فیضان شعبان
            
جاؤ۔ (بخاری ، 1 / 648 ، حدیث : 1970مختصرا) شارِحِ بخاری حضرتِ عَلَّامہ مفتی محمد شریف الحق امجدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں : مُراد یہ ہے کہ شعبان میں اَکثر دِنوں میں روزہ رکھتے تھے اِسے تَغْلِیباً (تَغ۔ لی۔ باًیعنی غلبے اور زِیادت کے لحاظ سے) کُل(یعنی سارے مہینے کے روزے رکھنے) سے تعبیر کردیا ۔ جیسے کہتے ہیں : ’’فلاں نے پوری رات عبادت کی‘‘ جب کہ اس نے رات میں کھانا بھی کھایا ہو اورضروریات سے فراغت بھی کی ہو ، یہاں تَغْلِیباً اکثر کو ’’کل‘‘ کہہ دیا۔ مزیدفرماتے ہیں : اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ شعبان میں جسےقوت ہو وہ زیادہ سے زیادہ روزے رکھے ۔ البتہ جو کمزور ہو وہ روزہ نہ رکھے کیونکہ اس سے رَمضان کے روزوں پر اثر پڑے گا ، یہی مَحمَل (مَح۔ مَل یعنی مرادومقصد) ہے اُن احادیث کا جن میں فرمایا گیا کہ نصف (یعنی آدھے ) شعبان کے بعد روزہ نہ رکھو ۔ ( نزہۃ القاری ، ۳ / ۳۷۷ - ۳۸۰ ) اگر کوئی پورے شَعْبانُ الْمُعَظَّم کےروزے رکھناچاہےتو اُس کومُمانعت بھی نہیں۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ !عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کئی اسلامی بھائی اور اسلامی بہنوں میں رَجَبُ الْمُرَجَّب اور شَعْبانُ الْمُعَظَّم دونوں مہینوں کے روزے رکھنے کی ترکیب ہوتی ہے اور مسلسل روزے رکھتے ہوئے یہ حضرات رَمَضانُ الْمُبارَک سے مل جاتے ہیں۔

شفاعتِ مصطفیٰ

حضرتِ علامہ شاہ فضلِ رسول بدایونی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو شعبان المعظم کے روزے اِس لئے رکھے کہ حضور صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پسند تھے ، اُسے حضورِ پاک صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب ہوگی۔ (المتعقدالمنتقد ، ص129) فرمائیں گے جس وَقت غلاموں کی شفاعت میں بھی ہوں غلام آپ کا مجھ کو نہ بُھلانا فرما کے شَفاعت مِری اے شافِعِ محشر! دوزخ سے بچا کرمجھے جنت میں بسانا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن