30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تجھے تیرے گھر سے زبردستی نکال دے گی۔ (4)سچی اور خلوص بھری توبہ کے ذریعے جس قدر گناہوں کا علاج کرسکتا ہے کرلے۔ (5)اور جہنم سے سلامتی کو ہی اپنا مقصد بنالے ، بہترین مجرم وہ ہے جو اپنے جرموں کا علاج کرلے۔
مختصر سی زِنْدَگی ہے بھائیو! نیکیاں کیجئے نہ غفلت کیجئے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
شعبان المعظم میں کیا ہے؟
حضرتِ ابومعمر رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ماہِ شعبان نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی : اے میرے رَبّ! تُونے مجھے دو عظمت والےمہینوں (رجب اوررمضان المبارک) کے درمیان رکھا ہے تو تُونے میری کیا فضیلت رکھی؟ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : میں نے تجھ میں قرآنِ پاک کی تلاوت رکھ دی۔ ( الامالی المطلقۃ ، ص 125)
پیارےاسلامی بھائیو!شعبانُ المعظم میں خوب نیکیاں کیجئے ، خوب ذکر و اذکار ، دُرودِ پاک اور تلاوتِ قرآنِ کریم کر کے اِس عظمت والے مہینے کی خُوب تعظیم کریں۔ اِس عظمت والے مہینے کی اہمیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اس کے بارے میں ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : شَہْرُ شَعْبَانَ شَہْرِیْ یعنی ماہِ شعبان میرا مہینا ہے۔ ( مسند الفردوس ، 2 / 275 حدیث : 3276)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک کےآخری نبی ، مکی مَدَنی ، محمدِعربی صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جیسے رمضان کے روزوں کی تیاری فرماتے ایسے ہی شعبان کے روزوں کی بھی تیاری فرماتے۔ ( ا لنور فی فضائل الایام و الشہور ، ص173)نیز آپ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تعظیمِ رمضان کے لئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع