30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کمزوروں اور مسکینوں کو بھی رمضان کے روزوں کی طاقت ملے۔ ( ماذا فی شعبان ، ص 44)
تلاوتِ قرآن کا مہینا
عظیم تابعی بُزرگ حضرتِ سلمہ بن کُہَیْلرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ماہِ شعبان کو تلاوتِ قرآن کرنے والوں کا مہینا کہا جاتا تھا۔ حضرتِ حبیب بن ابوثابت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ شعبان کے آنے پر فرماتے : یہ قاریوں کا مہینا ہے۔ حضرت ِ عَمرو بن قیس رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ ماہِ شعبانُ المعظم کی آمد پر اپنی دکان بند کردیتے اور تلاوتِ قرآنِ کریم کے لیے فارغ ہوجاتے۔ ( ماذا فی شعبان ، ص 44)
بَراءَت دے عذابِ قبر سے نارِ جہنَّم سے
مہِ شعبان کے صدقے میں کر فضل و کرم مولیٰ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے غافل!
پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم تو اس مبارک مہینے کو عبادت میں گزاریں ، تلاوت کریں ، نیکیوں کا اہتمام کریں اور ہم غفلت کی نیند سوتے ہی رہیں ایسے غافلوں کے بارے میں کہاگیاہے : اے مبارک وقتوں میں کوتاہی کرنے والے! اِن وقتوں کو ضائع کرنے والے! اور انہیں بُرے اعمال سے آلودہ کرنے والے! تُو نے کتنے بُرے کام اِن مبارک وقتوں کے حوالے کئے!(چند عربی اشعار کا ترجمہ)
(1)رجب چلا گیا اور تُو نے اس میں کوئی نیکی نہیں کی اور اب یہ برکت والا ماہِ شعبان ہے۔ (2)اے شعبان کی عظمت سے بے خبر رہ کر ان وقتوں کو ضائع کرنے والے! ہوش میں آ اور تباہی سے ڈر۔ (3)بہت جلدسب لذّتیں تجھ سے چھین لی جائیں گی اور مَوت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع