30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبیِّ پاک صلّی اللّٰہُ علیہ والہ وسلَّم پردرود شریف پڑھنے کا مہینا ہےکہ آیتِ دروداِسی مہینے میں نازل ہوئی۔
(مواهب اللدنية ، 2 / 506۔ تحفۃ الاخوان ، ص53)
آیتِ دُرود یہ ہے :
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
ترجمہ کنزالایمان : بےشک اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر اے ایمان والو ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
وہ سلامت رہا قِیامت میں پڑھ لئے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرے آقا پر میری جانب سے لاکھ بار سلام
میری بگڑی بنانے والے پر بھیج اے میرے کِردگار سلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
چانددیکھناواجب ہے
اے عاشقانِ رسول!شعبانُ المعظم اسلامی سال کا ’’آٹھواں مہینا‘‘ہے جو رجَبُ المرجَّب اور رمضانُ المبارک کے درمیان میں ہے۔ یہ اُن پانچ مہینوں میں سے پہلا مہینا ہے جن کا چاند دیکھنا واجب کفایَہ ہے ، پانچ مہینے یہ ہیں : (1)شعبان المعظم (2)رمضانُ المبارک (3)شوال المکرم(4)ذوالقعدۃ الحرام اور(5)ذوالحجۃ الحرام۔
شعبان المعظم کے نام کی حکمتیں
(1)شعبان ، شِعْبٌ سےبنا ہے جس کے معنی ہیں گھاٹی ۔ چونکہ اس مہینے میں خیرو برکت کا عُمومی نُزول ہوتا ہے ، اِس لئے اسے شعبان کہا جاتا ہے ، جس طرح گھاٹی پہاڑ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع