30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں عبادت کرنا مستحب ہے۔ ( ماذا فی شعبان ، ص85۔ تحفۃ الاخوان فی قراءۃ المیعاد ، ص65 )
ستر ہزار فرشتے دعائے مغفرت کریں گے
حضرتِ علّامہ علی قاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : شبِ براءت میں سورۂ دُخان پڑھنا مستحب ہے۔ جنّتی صحابی حضرتِ ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں کہ رسولُالله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو رات میں حٰم الدُخان کی تلاوت کرےگا تو وہ صبح اِس حال میں کرے گا کہ ستر ہزار فرشتے اُس کے لئے دعائے مغفرت کر رہےہوں گے۔
( التبیان فی بیان مافی لیلۃ النصف من شعبان۔ ۔ ۔ الخ ، 3 / 52)
شبِ براءت میں اسلاف کی دعا
اے عاشقانِ صحابہ و اہلِ بیت! کئی صحابۂ کرام علیھم الرضوان اوربُزرگانِ دین سے ثابت ہےکہ وہ اِس رات(بطورِ عاجزی) یہ دُعا مانگتے تھے : اَللّٰھُمَّ اِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنَا اَشْقِیَاءَ فَامْحُہٗ وَاکْتُبْنَا سُعَدَاءَ وَاِنْ کُنْتَ کَتَبْتَنَا سُعَدَاءَ فَاَثْبِتْنَا فَاِنَّکَ تَمْحُوا مَاتَشَاءُ وَتُثْبِتُ وَعِنْدَکَ اُمُّ الْکِتَابِ ۔ ترجمہ : اے اللہ پاک! اگر تُو نےہمیں بدبخت لکھا ہے تو تُو اِسے مٹا دے اور ہمیں سعادت مند لکھ دےاور اگر تُو نےہمیں سعادت مند لکھا ہے تو اِسے ثابت رکھ ، بےشک جوتُو چاہتا ہے اُسے مٹاتا ہے اور جو چاہتا ہے ثابت رکھتا ہے اور تیرے ہی پاس اُمُّ الکتاب ہے۔ ( التبیان فی بیان مافی لیلۃ النصف من شعبان۔ ۔ ۔ الخ ، 3 / 51)
شبِ براءت کیسے گُزاریں ؟
پیارے اسلامی بھائیو!مشہورمُفَسِّرحضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس مہینےکی پندرھویں رات جسےشب ِبراءت کہتے ہیں بہت مبارک رات ہے۔ اس میں قبرستان جانا ، وہاں فاتحہ پڑھنا سنّت ہے ، اسی طر ح بزرگانِ دین کے مزارات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع