30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثَنَاءُكَ لَا اَبْلُغُ الثَّنَاءَ عَلَيْكَ اَنْتَ كَمَا اَثْنَيْتَ عَلٰى نَفْسِكَ (یعنی اے اللہ پاک!) میں تیرے عذاب سے تیری مُعافی ، تیری ناراضی سےتیری رضا اورتجھ سے تیری پناہ طلب کرتا ہوں ، تیری تعریف بلند ہے ، میں تیری تعریف کا حق اَدا نہیں کرسکتا ، تیری حقیقی شان وہی ہے جو تُو نے خُود بیان فرمائی۔
رات کے چوتھے پہر حضرت سیِّدُنا جبرىل عَلَیْہِ السَّلَام نازل ہوئے اور عرض کى ، یامُحَمَّد صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !اپنا سر آسمان کى طرف اُٹھائیے ، آپ نے اپنا سر آسمان کى طر ف اُٹھاىا تو دیکھا کہ رحمت کے دروازے کھلے ہوئے ہیں اور ہر دروازے پر ایک فرشتہ آواز
دے رہا ہے ، (پہلےدروازے پر ایک فرشتہ یُوں پُکار رہا ہے کہ) مبارک ہو اُسے جو اِس رات عبادت کرے ، دوسرے دروازے پر بھی ایک فرشتہ یُوں پُکاررہا ہے کہ مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں سجدہ کرے ، تىسرے دروازے پر بھی ایک فرشتہ پکاررہا ہے کہ مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں رُکوع کرے ، چوتھے دروازے پر بھی ایک فرشتہ صدا لگا رہا ہے کہ مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں اپنے رَبّ کریم سے دُعا مانگے ، پانچوىں دروازے پر بھی ایک فرشتہ یُوں آواز لگا رہا ہے کہ مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات اپنے رَبّ کریم سے دُعاکرنے میں مشغول ہو ، چھٹے دروازے پر بھی ایک فرشتہ پُکار رہا ہے کہ اِس رات میں مسلمانوں کو مُبارَک ہو ، ساتوىں دروازے پر بھی ایک فرشتہ پُکار رہاہے کہ اللہ پاک کو ایک ماننے والوں کو مُبارَک ہو ، آٹھوىں دروازے پر بھی ایک فرشتہ پُکار رہا ہے کہ ہے کوئى تَوبہ کرنے والا کہ اُس کى تَوبہ قبول کى جائے؟ نوىں دروازے پر بھی ایک فرشتہ صَدا لگا رہا ہے کہ ہے کوئى مغفرت طلب کرنے والا کہ اُس کى مغفرت کردى جائے؟ اور دسوىں دروازے پر بھی ایک فرشتہ نِدا دے رہاہے کہ ہے کوئى دُعا کرنے والا کہ اُس کى
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع