30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
فیضانِ شعبان
دُعائے عطار : یاربَّ المصطفےٰ!جوکوئی 17صفحات کارِسالہ ’’فیضانِ شعبان‘‘پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے آخری نبی محمدِ عربی صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پیارے مہینے شعبان المعظم میں خوب عبادت کرنے کی توفیق عطافرما اوراُس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
درود شریف کی فضیلت
اَہلِ بیت اطہار کےروشن چراغ ، حضرتِ امام جعفرصادق رَحمۃُ اللّٰہِ علیہ نےفرمایا : جو کوئی شعبانُ المعظم میں روزانہ سات سو(700)مرتبہ دُرودِ پاک پڑھے گا ، اللہ کریم کچھ فرشتے مقرَّر فرما دےگا جو اِس دُرودِ پاک کو رسولُالله صلّی اللّٰہُ علیہ والہ وسلَّم کی بارگاہ میں پہنچائیں گے ، اِس سے رسولُالله صلّی اللّٰہُ علیہ والہ وسلَّم کی رُوحِ مُبارک خوش ہوگی پھر اللہ پاک اُن فرشتوں کو حکم دے گا کہ اِس دُرُود پڑھنے والے کے لئے قیامت تک دُعائے مغفرت کرتے رہو۔
( القول البدیع ، ص395)
دُنیا و آخرت میں جب میں رہوں سلامت
پیارے پڑھوں نہ کیونکر تم پر سَلام ہر دَم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ اس ماہِ مبارک میں پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صلّی اللّٰہُ علیہ والہ وسلَّم پر خُوب دُرودِ پاک پڑھیں کہ شعبانُ المعظم درودِ پاک پڑھنے کا مہینا ہے جیسا کہ شارحِ بخاری حضرتِ علّامہ احمد بن محمد قَسْطَلانی رَحمۃُ اللّٰہِ علیہ اور انہی کے حوالے سے حضرت سیِّدُنا شیخ شِہابُ الدین احمدبن حجازی رَحمۃُ اللّٰہِ علیہ لکھتے ہیں : بیشک شعبان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع