my page 46
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Namaz (New) | فیضان نماز

book_icon
فیضان نماز
            

’’غسل کا طریقہ ‘‘رسالہ پڑھنے کی برکت

اے عاشقانِ رسول! ترکِ نماز کی عادتِ بد مٹانے، خود کو نمازوں کاپابند بنانے، نماز اور وضو وغسل کے ضروری مسائل کی معلومات بڑھانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں رہتے ہوئے خوب مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ مدنی بہار: لاہور کے ایک اسلامی بھائی مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے گناہوں کی کثرت میں مبتلا تھے، نماز قضا کرنا بہت بڑا گناہ ہے، اس بات کاانہیں احساس ہی نہ تھا ،صرف جمعے یا عید کی نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ رمضان شریف کی آمد آمد تھی کہ ان کی نظر گھر میں رکھے ہوئے (مکتبۃُ المدینہ کے )ایک رسالے پر پڑی، جس کا نام تھا: ’’غسل کا طریقہ‘‘ انہوں نے پڑھا تو حیران و پریشان ہوئے کہ مجھے تو آج تک غسل کا صحیح طریقہ ہی معلوم نہ تھا ۔ انہوں نے اسی دن سے اپنا غسل درست کیا اور پانچوں وقت کی نماز پڑھنا شروع کردی اور مکتبۃُ المدینہ کے رسالوں سے ان کی محبت ایسی بڑھی کہ تادمِ بیان ان کے بقول یہ 90فی صد رسائل پڑھ چکے تھے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ ان رسائل کو پڑھنے کی برکت سے علم دین حاصل کرنے کا مزید جذبہ ملا اور انہوں نے دعوتِ اسلامی کے جامعۃُ المدینہ میں داخِلہ لے لیا اور درسِ نظامی کرنے لگے۔ اگر سنتیں سیکھنے کا ہے جذبہ تم آجاؤ دے گا سکھا مَدنی ماحول (وسائلِ بخشش (مُرمَّم) ص ۶۴۶) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد مسجِد کے فَضائل اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

مسجِد کے فَضائل

یاربَّ الْمصطَفٰے! جو کوئی ’’مسجِد کے فضائل‘‘(صفحہ231 تا 254)مکمل پڑھ یا سن لے اُس کا مسجِد کے اندر خوب دِل لگے اور اس کو جنّتُ الْفِردَوس میں عالی شان گھر ملے۔ اٰمین۔

درُود شریف کی فضیلت

فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم : ’’تم اپنی مجلسوں کو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھ کر آراستہ کرو کیونکہ تمہارا مجھ پردُرُودِ پاک پڑھنا بروزِقِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔‘‘ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۲۹۱ حدیث ۳۳۳۰) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

مسجِدیں جنّت میں جائیں گی

اے عاشقان رسول!نمازی کا مسجد سے تعلق رہتا ہے، ایمان والے مسجد کو آباد کرتے ہیں ، مسجد تعظیم کا مقام ہے،کعبہ شریف اور سب مسجدیں جنت میں جائیں گی۔ (دیکھئے:ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ص ۵۲۸) بے شک مسجد کے بڑے فضائل ہیں ۔

’’مسجِد کے عادی‘‘ کے ایمان کی گواہی دے دو

حضرت سیِّدُنا ابو سَعِید خُدْرِی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: جب تم کسی شخص کو مسجدکی خبرگیری (یعنی دیکھ بھال) کرتے دیکھو (ایک روایت میں ہے: مسجدوں کاعادی دیکھو) تو اس کے ایمان کی گواہی دے دو، بے شک اللہ پاک فرماتا ہے: اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ (پ۱۰، التوبۃ :۱۸) ترجَمۂ کنزُالایمان : اللہ کی مسجدیں وُہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم رکھتے اور زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ (ترمذی ج ۴ص ۲۸۰حدیث ۲۶۲۶ ، ابن ماجہ ج ۱ص ۴۳۹ حدیث ۸۰۲)

مسجِد آباد کرنے کے معنٰی

حضرتِ علامہ عبد الرء وف مُناوی رَحْمۃُ اللہِ علیہ حدیث ِ پاک کے اِس حصّے (مسجدوں کا عادی دیکھو) کے جدا جدا مَعانی بیان کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں : بہتر یہ ہے کہ یہ فضیلت(یعنی اس کے ایمان کی گواہی دے دو) اِن تمام ہی لوگوں کے لیے مان لی جائے جو اِعتکاف، عبادت نیزنماز وذِکر کے ذریعے مسجد کی آباد کاری، اس سے دلی لگاؤ یا مسجد کے ٹوٹے ہوئے حصے کی تعمیر اور اس کے شِعار (یعنی علامات) کو قائم کرنے کی کوششوں وغیرہ کی وجہ سے مسجدسے چمٹے رہیں۔ (فیض القدیر ج ۱ص ۴۵۹ تحت الحدیث ۶۳۴) مسجد میں بیٹھنا بھی عبادت ہے بھائیو! کترانا مسجدوں سے ہلاکت ہے بھائیو! صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

بیٹے کو مسجِد سے چمٹے رہنے کی تلقین

حضرت سیِّدُنا ابو دردا رضی اللہ عنہ نے اپنے شہزادے کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: بیٹا! مسجد تمہارا گھر ہونا چاہیے، بلاشبہ میں نے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ’’ مسجدیں متقیوں (یعنی پرہیزگاروں ) کے گھر ہیں اورجس کا گھر مسجد ہو اللہ پاک اس کی مغفرت، رحمت اور سُوئے جنت لے جانے والے پُل صراط سے بحفاظت گزارنے کا ضامن بن جاتا ہے۔‘‘ (مصنف ابن ابی شیبہ ج ۸ ص ۱۷۲ حدیث ۱) مسجد کو گھر بنانے سے ہر گز یہ مراد نہیں کہ وہاں رہائش اختیار کر لے بلکہ مراد یہ ہے کہ اتنی کثرت سے مسجد میں عبادت میں وقت گزارے کہ جیسے گھر میں وقت گزارتا ہے یا مسجد میں اس کا دل ایسے لگے جیسے گھر میں لگتا ہے ۔

نُور میں چُھپا ہوا آدمی(حکایت)

دعوت اسلامی کے مکتبۃُ المدینہ کی 134 صفحات کی کتاب ، ’’فیضانِ معراج‘‘ صفحہ 80پر ہے:سفر معراج کی سہانی رات پیارے پیارے آقا صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو عرش کے نور میں چھپا ہوا تھا۔ آپ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بتایا گیا: ’’یہ وہ شخص ہے کہ دنیا میں اس کی زبان ذِکر الٰہی سے تر رہتی تھی، اس کا دِل مسجدوں میں لگا رہتا تھا اور یہ کبھی اپنے والدین کو بُرا کہے جانے یا اُن کی بے عزتی کی جانے کا سبب نہیں بنا۔‘‘ (الاولیاء مع موسوعہ امام ابن ابی دنیا ج ۲ص ۴۱۴حدیث ۹۵)

سفید اُونٹ جیسی مسجدیں

حضرت سیِّدُنا اَنس رضی اللہ عنہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا: قیامت کے دن اللہ پاک دُنیا کی مسجد وں کو سفید اونٹ کی مثل اُٹھائے گا جن کے پاؤں عنبر کے ہوں گے اور ا ن کی گردنیں زَعفران کی اور سر مُشک کے جب کہ ان کی مہار (یعنی ناک کی رسی) سبز زُمُرُّدْ کی ہو ں گی ،اور انہیں آباد رکھنے والے اور مُؤَذِّنِیْن (یعنی اَذان دینے والے) ان کو کھینچیں گے، اور اِمام صاحبان ہانکیں گے، اور ان مساجد کو تعمیر کرنے والے ان کے ساتھ ہوں گے، میدانِ قیامت میں چمکنے والی بجلی کی طرح سے گزرجائیں گے، اَہل قیامت کہیں گے: کیا یہ لوگ مَلائکۂ مُقَرَّبِیْن (یعنی اللہ پاک کی نزدیکی پانے والے فرشتے) ہیں ؟ یا اَنبِیاءِ مُرْسَلِیْن ہیں ؟ تو ندا (یعنی پکار) ہوگی: یہ لوگ نہ فرشتے ہیں اور نہ انبیا بلکہ یہ اُمَّتِ مُحَمَّدِیَّہ کے وہ لوگ ہیں جو مساجد کو آباد رکھنے والے اور نماز وں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔ (تفسیرِ قرطبی ج ۶ص ۲۱۶)

اللہ پاک تین شخصو ں کا ضامن ہے

حضرت سیِّدُناابواُمَامَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ خوشبو دار ہے: ’’تین شخص ایسے ہیں جن کا ضامن اللہ پاک ہے، اگر زندہ رہیں تورزق دیے جائیں اور اگر مرجائیں تو اللہ پاک انہیں جنت میں داخل فرمائے گا:(۱)جو اپنے گھر میں داخل ہوکر سلام کرے اللہ پاک اس کا ضامن ہے (۲)جو مسجد کی طرف چلے اللہ پاک اس کا ضامِن ہے (۳)جو راہ ِخدا میں نکلے اللہ پاک اس کا ضامِن ہے۔‘‘ (الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ج ۱ص ۳۵۹حدیث ۴۹۹)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن