دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Namaz (New) | فیضان نماز

book_icon
فیضان نماز
            

نماز عشا سے پہلے سونا

حضور اکرم صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں : جو نمازِ عشا سے پہلے سوئے اللہ پاک اُس کی آنکھ کو نہ سلائے۔ ( جمع الجوامع ج ۷ ص ۲۸۹ حدیث ۲۳۱۹۲) امیر المومنین حضرت عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے حکام کو ایک فرمان لکھا جس میں یہ بھی ہے کہ جوعشا سے پہلے سوجائے خدا کرے اس کی آنکھیں نہ سوئیں ، جو سوجائے اس کی آنکھیں نہ سوئیں ، جو سوجائے اس کی آنکھیں نہ سوئیں ۔ ( مؤطا امام مالک ج ۱ ص ۳۵ حدیث ۶) سیِّدُنا فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے فرمان کے متعلق مفتی احمد یار خان رَحْمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں : جنابِ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی یہ دعائے ضرر اظہارِ غضب (یعنی ناراضی ظاہر کرنے )کے لئے ہے۔خیال رہے کہ نمازعشا سے پہلے سوجانا اور عشا کے بعدبلاضرورت جاگتے رہنا (یہ دونوں ہی کام )سنّت کے خلاف اورنبی صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوناپسندہے لیکن نمازسے پہلے سو کر نماز ہی نہ پڑھنا اور ایسے ہی عشا کے بعدجاگ کر فجرقضا کردینا حرام ہے کیونکہ حرام کا ذریعہ بھی حرا م ہوتا ہے۔ (مراٰۃ ج۱ص۳۷۷)

عشا سے قبل سونا مکروہ ہے

’’بہارِ شریعت‘‘ میں ہے:دن کے ابتدائی حصے میں سونا یا مغرب و عشا کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔ (بہارِ شریعت ج۳ ص ۴۳۶)

عشا کے بعد گفتگو کرنے کی تین صورتیں

{۱} علمی گفتگو، کسی سے مسئلہ پوچھنا یااس کا جواب دینا یا اس کی تحقیق و تفتیش کرنا اس قسم کی گفتگو سونے سے افضل ہے {۲} جھوٹے قصے کہانی کہنا مسخرہ پن اور ہنسی مذاق کی باتیں کرنا یہ مکروہ ہے {۳} موانست کی بات چیت کرنا جیسے میاں بیوی میں یا مہمان سے اس کے انس کے لیے کلام کرنا یہ جائز ہے اس قسم کی باتیں کرے تو آخر میں ذکر الٰہی میں مشغول ہوجائے اور تسبیح و استغفار پر کلام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ (بہارِ شریعت ج۳ ص ۴۳۶)
نمازوں کے ناموں کی وَجہ فجر: فجر کا معنی :’’صبح‘‘ ہے(1)چونکہ فجر کی نماز صبح کے وقت پڑھی جاتی ہے،اِس لئے اِس نماز کو فجر کی نماز کہا جاتا ہے۔ ظہر:ظہر کا ایک معنی ہے:’’ ظَہِیْرۃ ‘‘ (یعنی :دوپہر) ، چونکہ یہ نمازدوپہر کے وقت پڑھی جاتی ہے، اِس لئے اِسے ظہر کی نماز کہا جاتا ہے ۔ عصر:عصرکا معنی :’’دن کاآخری حصّہ‘‘ چونکہ یہ نماز اِسی وقت میں ادا کی جاتی ہے اِس لئے اِس نماز کو عصر کی نماز کہا جاتا ہے۔ مغرب: مغرب کا معنی سورج غروب ہونے کا وقت ہے، چونکہ مغرب کی نماز سورج کے غروب ہونے کے بعد ادا کی جاتی ہے اِس لئے اِس نماز کو مغرب کی نماز کہا جاتا ہے ۔ عشا: عشا کے لغوی معنی: رات کی ابتدائی تاریکی کے ہیں ،(2)چونکہ یہ نماز اندھیرا ہوجانے کے بعد ادا کی جاتی ہے اس لئے اِس نماز کو عشا کی نماز کہا جاتا ہے ۔ ( شرح مُشْکِلُ الآثَار لِلطَّحَاوِی ج ۳ ص ۳۴، ۳۱ ملخّصاً ) تو پانچوں نمازوں کا پابند کر دے پئے مصطَفٰے ہم کو جنت میں گھر دے صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

جُمعہ کے فضائل

جُمعہ کودُرُود شریف پڑھنے کی فضیلت

سرکارِ دوجہان صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ بَرَکت نشان ہے:جس نے مجھ پر روزِ جمعہ دو سو بار دُرُودِ پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔ ( جَمْعُ الْجَوامِع ج ۷ ص ۱۹۹ حدیث ۲۲۳۵۳) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد اے عاشقانِ رسول! ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے ہمیں جُمعۃُ الْمبارَک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔ افسوس! ہم ناقدرے جمعہ شریف کوبھی عام دنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہ جمعہ یومِ عید ہے، جمعہ سیِّدُ الْاَیّام یعنی سب دنوں کا سردار ہے، جمعہ کے روز جہنَّم کی آگ نہیں سلگائی جاتی، جمعہ کی رات دوزخ کے دروازے نہیں کھلتے، جمعہ کو بروزِ قِیامت دُولہن کی طرح اُٹھایا جائیگا، جمعہ کے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا اور عذاب قَبْر سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ حضرتِ مفتی احمد یار خان رَحْمۃُ اللہِ علیہ کے فرمان کے مطابق، جمعہ کو حج ہو تو اس کا ثواب ستَّر (70) حج کے برابر ہے، جمعہ کی ایک نیکی کا ثواب ستر(70)گنا ہے۔ (چونکہ جمعہ کا شرف بہت زیادہ ہے لہٰذا) جمعہ کے روز گناہ کاعذاب بھی ستر (70) گنا ہے۔ ( مُلَخَّص از مراٰۃ ج۲ص ۳۲۳، ۳۲۵ ، ۶ ۳ ۳) جُمعۃُ الْمُبارَک کے فضائل کے تو کیا کہنے ! اللہ کریم نے جمعہ کے متعلق ایک پوری سورت ’’ سُوْرَۃُ الْجُمُعَہ ‘‘ نازِل فرمائی ہے جو کہ قراٰنِ کریم کے 28ویں پارے میں جگمگا رہی ہے۔ اللہ ربُّ الْعِزَّت سُوْرَۃُ الْجُمُعَہ کی آیت نمبر9 میں ارشاد فرماتا ہے: یاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نُوْدِیَ لِلصَّلٰوةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا اِلٰى ذِكْرِ اللّٰهِ وَ ذَرُوا الْبَیْعَؕ-ذٰلِكُمْ خَیْرٌ لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۹) ترجَمۂ کنزالایمان :ا ے ایمان والو ! جب نَماز کی اذان ہوجُمعہ کے دن تو اللہ کے ذِکر کی طرف دوڑو اور خرید و فروخت چھوڑدو، یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانو۔

آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے پہلا جُمعہ کب ادا فرمایا؟

صدرُ الافاضِل حضرتِ علامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی رَحْمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : حضور عَلَیْہِ السَّلَام جب ہجرت کر کی مدینۂ طیِّبہ تشریف لائے تو 12 ربیع الاوّل ( 622 ئ ؁) روز دو شنبہ ( یعنی پیر شریف)کو چاشت کے وَقت مقامِ قُباء میں اقامت فرمائی(یعنی ٹھہرے)۔دو شنبہ (یعنی پیر شریف) سہ شنبہ(یعنی منگل) چہار شنبہ(یعنی بدھ) پنجشنبہ(یعنی جمعرات) یہاں قِیام فرمایا اور مسجِد کی بنیاد رکھی۔ روزِ جُمعہ مدینۂ طیِّبہ کا عزم (یعنی سفر) فرمایا۔ بنی سالم ابنِ عوف کے بطنِ وادی میں جمعہ کا وقت آیا اس جگہ کو لوگوں نے مسجِد بنایا۔ سیّدِعالَم صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے وہاں جمعہ ادا فرمایا اور خطبہ فرمایا۔ ( خَزا ئِنُ الْعِرفا ن ص ۸۸۴) اَلْحَمْدُلِلّٰہ آج بھی اُس جگہ پر شاندار مسجد ِ جمعہ قائم ہے اور زائرین حصولِ بَرَکت کیلئے اُس کی زیارت کرتے اور وہاں نوافِل ادا کرتے ہیں ۔

جُمعہ کے معنٰی

حکیمُ الْاُمّت
حضرتِ مفتی احمد یا ر خان رَحْمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں :حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی مٹی اسی دن جمع ہوئی نیز اس دن میں لوگ جمع ہو کر نمازِ جمعہ ادا کرتے ہیں ، ان وُجوہ(Reasons) سے اِسے جمعہ کہتے ہیں ۔ اِسلام سے پہلے اہلِ عرب اسے عَرُوبہ کہتے تھے۔ (مراٰۃالمناجیح ج۲ص۳۱۷ ملخصاً)

سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تقریباً 500 جُمعے پڑھے

حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں : نبی کریم صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تقریباً پانچ سو(500) جمعے پڑھے ہیں ، اِس لئے کہ جمعہ بعدِ ہجرت شروع ہوا جس کے بعد دس سال آپ صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ظاہِری زندَگی شریف رہی اس عرصے میں جُمعے اتنے ہی ہوتے ہیں ۔ (مِراٰۃ ج۲ص۳۴۶، لمعات ج ۴ ص ۱۹۰ تحتَ الحدیث ۱۴۱۵)

تین جمعے سُستی سے چھوڑے اُس کے دل پر مُہر

اللہ
کے مَحْبوب صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو شخص تین جُمعہ (کی نَماز) سُستی کے سبب چھوڑے اللہ پاک اس کے دل پر مہر کردے گا۔‘‘ ( تِرمِذی ج ۲ ص ۳۸ حدیث ۵۰۰) جمعہ فرضِ عین (یعنی جس کا ادا کرنا عاقل و بالغ مسلمان مرد پر ضروری )ہے اور اس کی فرضیت ظہر سے زیادہ مُؤَکَّد (یعنی تاکیدی)ہے اور اس کا منکر(یعنی انکار کرنے والا) کافِر ہے۔ ( دُرِّمُختار ج ۳ ص ۵، بہارِ شریعت ج۱ص۷۶۲)

امامت کا مصلّٰے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!نمازِ جمعہ کیلئے کافی پہلے پہنچ جانے، پہلی صَف پانے اور تکبیر اولیٰ کا ثواب کمانے کا ذہن بنانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک، ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے مَدَنی ماحول کو اپنائے رہئے، آیئے! ’’مَدَنی بہار‘‘ سنئے: پھالیہ (پنجاب)کے قریبی علاقے میں رہنے والے نوجوان اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے سے پہلے ڈرامے اورفحش فلمیں دیکھنے اور گانے باجے سننے کے عادی تھے، ان کی کمر میں درد رہنے لگا تو اس کا گناہوں بھرا علاج انہوں نے شراب نوشی میں ڈھونڈا۔ نمازیں پڑھنا تو ایک طرف انہیں نماز پڑھنے کا درست طریقہ تک معلوم نہیں تھا، لیکن ان کا ضمیر انہیں ملامت کرتا رہتا کہ مسلمان ہوکر مجھے نماز پڑھنا نہیں آتی۔ ایسے میں دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ ان کی ور ک شاپ میں کام کرنے کے لئے ملازم ہوئے تو انہیں مبلغ دعوتِ اسلامی کا عمامہ ،داڑھی اور سنت پر عمل کرنا بہت پسند آیا کہ یہ نوجوان عام لوگوں سے کتنا مختلف ہے! اسلامی بھائی کی صحبت رنگ لانے لگی اور وہ ان کو بھی ترغیب دے کر نماز کے لئے مسجدمیں لے جاتے۔ رمضان کا مہینا آیا تو مبلغِ دعوتِ اسلامی کی ترغیب پر انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ اعتکاف کیا، گناہوں سے تائب ہوئے اور عید کے موقع پر تین دن کے مَدَنی قافلے میں سفر بھی کیا۔ اعتکاف میں وہ دعوتِ اسلامی کے رنگ میں رنگ گئے پھر 41دن کا مَدَنی قافلہ کورس بھی کیا، بعد میں ذہن بنا تو 12ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر بھی کیا، بالآخر امامت کورس کرنے کے بعد ایک مسجد میں امامت کی۔ ان کے وسیلے سے دعوتِ اسلامی کی برکتیں اہلِ خانہ کو بھی ملیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ
گھر میں مدنی ماحول بن گیا ۔ اِن شاءَ اللّٰہ بھائی سُدھر جاؤ گے، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف مرضِ عصیاں سے چھٹکارا تم پاؤ گے، مَدنی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف (وسائلِ بخشش (مرمّم) ص۶۴۴) صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
1 ترجمۂ کنزالایمان پ۱۵،بنی اسراء یل:۷۸ 2 نزہۃ القاری ج۲ ص۲۴۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن