مَدَنی التجاء
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Zakat | فیضان زکٰوۃ

book_icon
فیضان زکٰوۃ

            (۱)حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’تم میں سے کوئی شخص سوال کرتا رہے گا یہاں تک کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کے جسم پر گوشت کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہوگا۔‘‘(صحیح مسلم ، کتاب الزکوٰۃ، باب کراہۃالمسأ لۃ للناس ، الحدیث، ۱۰۴۰، ص۵۱۸)

            (۲)حضرت سیدنا سمرہ بن جندب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا : ’’سوال ایک قسم کی خراش ہے کہ آدمی سوال کر کے اپنے منہ کو نوچتا ہے ، جو چاہے اپنے منہ پر اس خراش کو باقی رکھے اور جو چاہے چھوڑ دے ۔‘‘

(سنن ابی داؤد، کتاب الزکوٰۃ، باب ما تجوز فیہ المسأ لۃ، الحدیث۱۶۳۹، ج۲، ص۱۶۸)

            (۳)حضرت سیدنا عایذ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ سوال کرنے میں کیا ہے تو کوئی کسی کے پاس سوال لے کر نہ جاتا ۔‘‘(سنن نسائی، کتاب الزکوٰۃ، باب المسأ لۃج۵، ص۹۵)

            (۴)حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : ’’جو مال بڑھانے کے لئے سوال کرتا ہے وہ انگارے کا سوال کرتا ہے تو چاہے زیادہ مانگے یا کم کا سوال کرے ۔‘‘

(صحیح مسلم ، کتاب الزکوٰۃ، باب کراہۃالمسأ لۃ للناس ، الحدیث، ۱۰۴۰، ص۵۱۸)

            (۵)حضرت سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : جس پر نہ فاقہ گزرا نہ اتنے بال بچے ہیں جن کی طاقت نہیں رکھتا اور سوال کا دروازہ کھو لے ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر فاقہ کا دروازہ کھول دے گا ایسی جگہ سے جو اس کے خیال میں بھی نہیں۔(شعب الایمان ، با ب فی الزکوٰۃ، فصل فی الاستعفاف عن المسألۃ، الحدیث ۳۵۲۶، ج۳، ص۲۷۴)

            (۶)حضرت سیدنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے صدقہ اور سوال سے بچنے کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ’’اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے ، اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا ہے اور نیچے والا مانگنے والا۔‘‘(صحیح مسلم ، کتاب الزکوٰۃ، باب بیان ان الید العلیا۔۔۔الخ، الحدیث، ۱۰۳۳، ص۵۱۵)

مَدَنی التجاء

            زکوٰۃ ادا کرنے والے خوش نصیب اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی زکوٰۃ قریبی رشتہ داروں کو دیں جو زکوٰۃ کے مستحق بھی ہوں یاپھرایسے مقام پر دینے کی کوشش فرمائیں جہاں نہ صرف اس کا دینا جائز ہو بلکہ یہ صدقہ آپ کے لئے عظیم الشان ثواب ِ جاریہ بن سکے ۔ اس کو یوں سمجھئے کہ اگر آپ کوئی کاروبار کرنا چاہیں اور دو قسم کے کاروبار آپ کے پیش ِ نظر ہوں۔

(۱)جس میں ایک مرتبہ نفع حاصل ہوگا پھر منقطع ہوجائے گا ۔

(۲) جس میں نفع کا سلسلہ تاقیامت ہو ۔

                                 تو یقینا آپ کا دل ودماغ دوسری قسم کے کاروبار کے حق میں فیصلہ دے گا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّتبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک  دعوت اسلامی 36 سے زیادہ شعبہ جات میں مَدَنی کام کررہی ہے ۔برائے کرم! اپنی زکوٰۃوعُشراور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی انفِرادی کوشِش فرما کر ان کے زکوٰۃوعشر اوردیگر عَطِیّات دعوت اسلامی کے مَدَنی مرکز پر پہنچاکریا کسی ذمّہ دار اسلامی بھائی کو دے کر یا مَدَنی مرکز پر فون کرکے کسی اسلامی بھائی کو طلب فرماکرانہیں عنایت فرمادیجئے ۔اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کاسینہ مدینہ بنائے ۔  ٰ

اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ       

   عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگران ، پرانی سبزی منڈی ، باب المدینہ کراچی، پاکستان

 فون : 914921389

www.dawateislami.net  /  www.dawateislami.org

دعوتِ اسلامی کی جھلکیاں

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن