عشرادا کرنے سے پہلے پیداوار کا استعمال
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Zakat | فیضان زکٰوۃ

book_icon
فیضان زکٰوۃ

عشر کی ادائیگی میں تاخیر

سوال : عشر ادا کر نے میں تا خیر کرنا کیسا؟

جواب : عشر پیداوار کی زکوۃ کا نام ہے اس لئے جو احکام زکوۃ کی ادائیگی کے ہیں ، وہی احکام عشر کی ادائیگی کے بھی ہیں۔اس لئے بغیر مجبوری کے اس کی ادائیگی میں تاخیر کرنے والا گنہگار ہے اور اس کی شہادت (یعنی گواہی ) مقبول نہیں۔(الفتاویٰ الھندیۃ، کتاب الزکوٰۃ، الباب الاول ، ج۱، ص۱۷۰)

سوال : اگر کوئی عشر واجب ہو نے کے باوجود ادا نہ کرے تو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب : جوخوشی سے عشرنہ دے تو بادشاہ اسلام جبراً (یعنی زبردستی)اس سے عشر لے سکتا ہے اور اس صورت میں بھی عشر ادا ہو جائے گا مگر ثواب کا مستحق نہیں اور خو شی سے ادا کرے تو ثواب کا مستحق ہے ۔‘‘(الفتاوی الھندیہ ، کتاب الزکوۃ ، الباب السادس فی زکوۃ الزرع والثمار، ج۱، ص۱۸۵)

مدینہ  : یاد رہے کہ زبردستی عشر وصول کرنا بادشاہ ِ اسلام ہی کا کام ہے عام لوگوں کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے ۔ ایسی صورت ِ حال میں اسے عشر اداکرنے کی ترغیب دی جائے اور رب تعالیٰ کی ناراضگی کا احساس دلایا جائے ۔ ایسے لوگوں کو رسالہ’’عُشر کے احکام‘‘ یا یہ کتاب’’فیضانِ زکوٰۃ‘‘ پڑھنے کے لئے تحفۃً پیش کرنا بھی بے حد مفید ہوگا ، اِنْ شَاءَ اللہ عزوجل ۔

عشرادا کرنے سے پہلے پیداوار کا استعمال

سوال : کیاعشر اد اکر نے سے پہلے پیداوار استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

جواب : جب تک عشر ادا نہ کر دے یا پیداوار سے عشر الگ نہ کر لے ، اس وقت تک پیداوار میں سے کچھ بھی استعمال کرنا جائز نہیں اور اگر استعمال کر لیا تو اس میں جو عشر کی مقدار بنتی ہے اتنا تاوان ادا کرے البتہ تھوڑا سا استعمال کر لیا تو معاف ہے ۔(الدرالمختار وردالمحتار، کتاب الزکاۃ، مطلب مھم فی حکم اراضی مصر الخ، ج۳، ص۳۲۱، ۳۲۲)

عشر دینے سے پہلے فوت ہوگیا تو؟

 سوال : جس پر عشر واجب ہو اوروہ فوت ہو جائے اور پیداوار بھی موجود ہے تو کیااس میں سے عشر دیا جائے گا؟

جواب : ایسی صورت میں اگرپیداوار موجود ہو تو اس پیداوار میں سے عشر دیا جائے گا۔(الفتاوی الھندیہ، کتاب الزکوۃ، الباب الساد س فی زکاۃ الزرع، ج۱، ص۱۸۵)

عشر میں رقم دینا

سوال : کیا عشر میں صرف پیداوار ہی دینی ہوگی یا اس کی قیمت بھی دی جاسکتی ہے ؟

جواب : موجودہ فصل میں سے جس قدر غلہ یا پھل ہوں ان کا پورا عشر علیحدہ کرے یا اس کی پوری قیمت(بطورِ عشر ) دے ، دونوں طرح سے جائز ہے ۔(الفتاوی المصطفویۃ، ص۲۹۸)

اگر طویل عرصے سے عشرادا نہ کیا ہوتو؟

 سوال : اگر کئی سال عشر ادا نہ کیا ہو توکیا کِیا جائے ؟

جواب : عشر کی عدمِ ادائیگی پر توبہ کرے اورسابقہ سالوں کے عشر کا حساب لگا کر بقدرِ استطاعت ادا کرتارہے ۔(ماخوذ از الفتاوی المصطفویۃ، ص۲۹۸)

 اگر فصل ہی کاشت نہ کی تو؟

سوال : اگر زراعت پر قادر ہو نے کے باوجود کسی نے فصل کاشت نہیں کی توکیا اس صورت میں بھی اس پر عشرواجب ہو گا ؟

جواب :  اگر کسی نے زراعت پر قادر ہونے کے باوجود فصل کاشت نہیں کی تو پیداوار نہ ہونے کی بنا پراس پر عشر کی ادائیگی واجب نہیں کیونکہ عشر زمین پر نہیں اس کی پیداوار پر واجب ہوتا ہے ۔( ردالمحتار، کتاب الزکوٰۃ ، باب العشر ، ج۳، ص۳۲۳)

فصل ضائع ہونے کی صورت میں عشر

سوال : اگر کسی وجہ سے فصل ضائع ہو گئی تو عشر واجب ہو گا ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن