30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شہنشاہِ مدینہ سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:جو شخص دن کی ابتدا میں سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کرے گا اس کیحاجات پوری کردی جائیں گی۔ (سنن الدارمی، ج۲،ص ۵۴۹،حدیث۳۴۱۸)
{6}حضرتِ سیِّدُنا اِبنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہما فرماتے ہیں :جو شخص بو قتِ صبح سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کر ے اسے شام تک اس دن کی آسانی عطا کی گئی اور جس شخص نے رات کی اِبتدا میں اس کی تلاوت کی اسے صبح تک اس رات کی آسانی دی گئی ۔ (سنن الدارمی، ج۲،ص ۵۴۹،حدیث۳۴۱۹)
{7}حضرتِ سیِّدُنا جابر بن سَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے فرماتے ہیں : حضورِپاک ،صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمصبح کے وقت سورۂ یٰسٓ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے ۔
(المعجمم الاوسط للطبرانی ج۳ ص۷۳ حدیث۳۹۰۳)
{8}حضرتِ سیِّدُنا ابو قِلابَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے ، وہ فرماتے ہیں : جس نے سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کی اس کی مغفرت ہوجائے گی ،جس نے بھوک کے وقت پڑھی وہ سیرہوجائے گا،جوراستہ بھول جانے کے وقت پڑھے اسے راستہ مل جائے گا،جوگُمشُدہ چیزکے لئے پڑھے اسے پالے گا اور جس نے کھانے کے وقت اس کے کم ہونے کی حالت میں تلاوت کی تو وہ اسے کفایت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع