30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کر دی جائے گی۔
(اَلْمُسْنَدُ لِلْاِمَام اَحْمَد بن حَنْبَل ج۷ ص۲۸۶ حدیث۲۰۳۲۲ملتقطاً)
{2}حضرتِ سیِّدُنا انَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ رسول اکرم، نورِ مجسم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:بیشک ہر چیز کا ایک دل ہے اور قرآن کا دل سورۂ یٰسٓ ہے اور جو ایک مرتبہ سورۂ یٰسٓ پڑھے گا اللہ تعالٰیاس کے لیے دس مرتبہ قراٰن پڑھنے کا ثوابلکھے گا۔
(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ، ج۴ ،ص ۴۰۶،حدیث۲۸۹۶ )
{3}حضرتِ سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہماسے روایت ہے کہ نبی اکرم ، نورِمجسم، سرکار دوعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: میر ی خواہش ہے کہ سورۂ یٰسٓمیری امت کے ہر انسان کے دل میں ہو ۔
(اتحاف الخیرۃ المہرۃ، ج۸، ص۱۸۲،حدیث۷۸۶۸)
{4}حضرتِ سیِّدُناانَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ، رسول مُحتَشم ، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:جو شخص ہمیشہ ہر رات سورۂ یٰسٓ کی تلاوت کرتا رہا پھر مرگیاتو وہ شہید مرے گا ۔
(المعجم الاوسط للطبرانی، ج ۵،ص۱۸۸،حدیث۷۰۱۸ )
{5}حضرتِ سیِّدُناعطاء بن ابو رَباح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع