دعوتِ ولیمہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ummahatul Momineen | فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

book_icon
فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

اِرشاد فرمایا:   ” اَللہُ الْمُزِوِّجُ وَ جِبْرِیْلُ الشَّاھِدُ یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نِكاح فرمانے والا ہے اور حضرتِ جبریل عَلَیْہِ السَّلَام گواہ ہیں۔ “  ([1])  

دعوتِ ولیمہ

اس کے بعد دن چڑھے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دعوتِ ولیمہ کا اہتمام فرمایا اور اتنی بڑی دعوت فرمائی کہ ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ میں سے کسی کے ساتھ نِکاح کے موقع پر اتنی بڑی دعوت نہیں فرمائی مروی ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسلمانوں کو روٹی اور گوشت کِھلایا حتی کہ وہ شکم سیر ہو گئے۔ کھانے کے بعد سب لوگ اٹھ کر چلے گئے لیکن تین۳ افراد کھانا کھا کر اسی جگہ باتوں میں مشغول ہو گئے اور باتوں کا سلسلہ اس قدر دراز ہو گیا کہ ان کا بیٹھنا حُضُور عَلَیْہِ السَّلَام پر بھاری معلوم ہوا،  حضور عَلَیْہِ السَّلَام اس جگہ سے اس لئے اٹھے کہ یہ لوگ بھی ہم کو قیام فرماتے دیکھ کر اٹھ جائیں مگر وہ حضرات نہ سمجھے،  مکان تنگ تھا گھر والوں کو بھی ان کی وجہ سے تکلیف ہوئی،  حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام وہاں سے اٹھ کر حجروں میں تشریف لے گئے،  دَورہ فرما کر جو تشریف لائے تو ملاحظہ فرمایا کہ وہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ حُضُور عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام یہ دیکھ کر پھر واپس ہو گئے تب ان لوگوں کو خیال ہوا اور اٹھ گئے،  اس پر اللہ رَبُّ الْعِزّت نے مسلمانوں کو بارگاہِ رِسالت کے آداب سے خبردار کرتے ہوئے یہ آیتِ مُبَارَکہ نازِل فرمائی:   ([2])  

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُیُوْتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنْ یُّؤْذَنَ لَكُمْ اِلٰى طَعَامٍ غَیْرَ نٰظِرِیْنَ اِنٰىهُۙ-وَ لٰكِنْ اِذَا دُعِیْتُمْ فَادْخُلُوْا فَاِذَا طَعِمْتُمْ فَانْتَشِرُوْا وَ لَا مُسْتَاْنِسِیْنَ لِحَدِیْثٍؕ-اِنَّ ذٰلِكُمْ كَانَ یُؤْذِی النَّبِیَّ فَیَسْتَحْیٖ مِنْكُمْ٘-وَ اللّٰهُ لَا یَسْتَحْیٖ مِنَ الْحَقِّؕ- (پ۲۲،  الاحزاب: ۵۳)

 ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو!  نبی کے گھروں میں نہ حاضِر ہو جب تک اِذْن نہ پاؤ مثلاً کھانے کے لئے بلائے جاؤ نہ یوں کہ خود اس کے پکنے کی راہ تکو،  ہاں!  جب بلائے جاؤ تو حاضِر ہو اور جب کھا چکو تو متفرق ہو جاؤ نہ یہ کہ بیٹھے باتوں میں دل بہلاؤ،  بےشک اس میں نبی کو ایذا ہوتی تھی تو وہ تمہارا لحاظ فرماتے تھے اور اللہ حق فرمانے میں نہیں شرماتا۔

بابَرَکت حلوہ

اس موقعے پر سیِّدِ عالَم،  نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ایک عظیم الشان معجزے کا ظُہُور بھی ہوا چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ فرماتے ہیں کہ جب رحمتِ عالَم،  شفیع مُعَظَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے نِکاح فرمایا تو  (والِدۂ ماجِدہ)  حضرتِ اُمِّ سُلَیم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے مجھ سے فرمایا:  کاش!  ہم حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں کوئی تحفہ پیش کریں۔ میں نے عرض کی:  ایسا ہی کیجئے۔ پس اُنہوں نے کھجوریں،  گھی اور پنیر لیا اور انہیں ہانڈی میں ڈال کر حلوہ تیار کیا اور پھر اسے میرے ہاتھ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں بھیج دیا۔ میں اسے لے کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضِر ہو گیا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا:  اسے رکھ دو۔ پھر حکم دیتے ہوئے فرمایا:  فلاں فلاں آدمیوں کو بلا لاؤ اور اِن کے عِلاوہ اور جتنے ملیں اُنہیں بھی۔ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ فرماتے ہیں:  میں نے وہی کیا جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حکم فرمایا تھا،  جب میں لوٹ کر واپس آیا تو اس وَقْت کاشانۂ اقدس آدمیوں سے کھچا کھچ بھراہوا تھا۔ میں نے رسولِ اکرم،  نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس حلوے پر اپنا دستِ اقدس رکھا اور جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  نے چاہا اس کے ساتھ کلام فرمایا۔ پھر آپ نے اس میں سے کھانے کے لئے دس دس آدمیوں کو بلایا اور اُن سے فرمایا:  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا نام لے کر کھاؤ اور ہر شخص اپنے سامنے سے کھائے۔ ([3])  مسلم شریف کی رِوَایَت میں ہے،  حضرتِ اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے سیر  ہو کر کھایا حتی کہ جب سب کھا چکے تو رسولِ اکرم،  فخر بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا:  اے انس!  اِسے اُٹھا لو۔جب میں نے اُٹھایا تو معلوم نہیں رکھتے وَقْت زیادہ تھا یا اُٹھاتے وَقْت۔ ([4])  

سُبْحٰنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ!  ... پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی نے اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اس قدر کثیر معجزے عطا فرمائے تھے جو حَد وشمار سے باہَر ہیں،  بلاشبہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سراپا معجزہ تھے کہ

؏دئیے معجزے انبیا کو خدا نے

ہمارا نبی معجزہ بن کے آیا

آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ان لاتعداد معجزات میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ قلیل کھانا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دستِ پُرانوار اور دُعا سے اس قدر برکت والا ہو جاتا ہے کہ سینکڑوں ہزاروں افراد شکم سیر ہو کر کھاتے تب بھی ختم نہ ہوتا۔ بارہا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اس معجزے کا ظُہُور ہوا جن میں سے ایک واقعہ ابھی آپ نے ملاحظہ فرمایا ،  آئیے!  اس سے حاصِل ہونے والے چند مَدَنی پُھول بھی ملاحظہ کیجئے:

٭ معلوم ہوا کہ کسی تحفے کو حقیر اور چھوٹا سمجھتے ہوئے ردّ نہیں کرنا چاہئے بلکہ بھیجنے والے کے خُلُوص پر نظر کرتے ہوئے خندہ پیشانی سے قبول کرنا چاہئے کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی اَرْفَع و اعلیٰ شان کے باوجود غلاموں کے معمولی نذرانوں کو بھی ردّ نہ فرماتے تھے ایسی خوشی وشادمانی سے قبول فرماتے تھے کہ لانے والے کا دل باغ باغ ہو جاتا تھا۔

٭ یہ بھی معلوم ہوا کہ کھانے کو سامنے رکھ کر کچھ پڑھنے میں کوئی حرج نہیں کہ یہ خود حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فعل مُبَارَک سے ثابت ہے،  مُحَدِّثِ جلیل،  حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ علامہ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْحَنَّان حدیث شریف کے اس حصّے کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:  یہ خبر نہیں کہ کیا پڑھا،  دُعَاءِ بَرَکت ہی فرمائی ہو گی۔ معلوم ہوا کہ کھانا سامنے رکھ کر دُعا کرنا،  قرآنِ مجید پڑھنا جائز بلکہ سنّتِ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے۔ فاتحہ میں یہ  ہی ہوتا ہے کہ  کھانا سامنے رکھ کر دُعا کرنا،  قرآنِ مجید پڑھتے ہیں اور ایصالِ ثواب کی دُعا کرتے ہیں،  حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قربانی کر کے جانور کو سامنے رکھ کر فرماتے تھے کہ مولیٰ!  یہ میری اُمَّت کی طرف سے ہے اسے قبول فرما،  یہ ہے ایصال ثواب۔ ([5]  )  

٭ دو۲ مَدَنی پُھول یہ بھی حاصِل ہوئے کہ کھانا بِسْمِ اللّٰهِ  شریف پڑھ کے اور اپنے سامنے سے کھانا چاہئے،  بیچ سے یا دوسرے کے سامنے سے اٹھا کر نہ کھایا جائے۔

بےمِثَال نِکاح

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو سرکارِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات والا تبار سے کس قدر والہانہ محبت اور عشق تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ اپنے نِکاح کی خبر سنتے ہی اپنا سارا زیور خوش خبری سنانے والی باندی کو دے دیا اور اس نعمت کے شکرانے میں دو۲ ماہ کے روزے بھی رکھے،  اس بات کو سامنے رکھ کر اگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی اُس ہچکچاہٹ اور تامّل  (تَ-اَمْ-مُل)  کو دیکھا جائے جو آپ نے سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پیغامِ نِکاح سن کر کیا تھا تو پتا چلتا ہے کہ یہ ہچکچاہٹ اور تامّل ناپسندیدگی کی بِنا پر نہیں تھا بلکہ اس کی وجہ حُضُورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حُقُوق کی بجاآوری میں کوتاہی کا خوف تھا کہ کہیں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت میں آنے کے بعد شب وروز آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رفاقت میں بسر کرتے ہوئے مجھ سے کوئی ایسا کلمہ نہ سرزد ہو جائے جو میرے ایمان کے خَرْمَن کو جَلا کر خاکستر  (خَا-کِسْ-تَر۔ راکھ) کر دے تبھی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے بارگاہِ ربِّ ذُوْالْجلال میں سجدہ ریز ہو کر یہ دُعا مانگی تھی کہ باری تعالیٰ!  اگر میں تیرے اَوْلیٰ و اَعْلیٰ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت کے



[1]   مدارج النبوۃ، قسم پنجم، باب دوم در ذکرِ ازواجِ مطہرات، ۲ / ۴۷۷.

المعجم الكبير للطبرانى، ذكر ازواج رسول الله،$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن