دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ummahatul Momineen | فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

book_icon
فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جو کہا اور کیا وہی دین ہے  بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ اکرم  ہی مجسم دین  ہے۔ ([1])  یہاں ان نکاحوں کی برکت سے حاصل ہونے والے کثیر در کثیر فوائد اور ان میں پائی جانے والی حکمتوں میں سے چند کا ذکر کیا جاتا ہے:

٭   احکامِ شریعت کی تبلیغ واشاعت:  حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے متعدد نکاح فرمانے میں ایک بہت بڑی حکمت یہ تھی کہ ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ کے ذریعے خصوصاً خواتین کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے اور انہیں احکامِ شریعت سے روشناس کیا جائے کیونکہ اسلام دین کامل ہے،  یہ زندگی کے ہر گوشے وشعبے میں اپنے ماننے والوں کی رہنمائی کرتا ہے اور انہیں زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھاتا ہے۔ اس تناظُر میں بہت سے نسوانی پہلو ایسے بھی آتے ہیں جنہیں ہر کسی کے سامنے کھول کر بیان کرنے میں حیا مانع ہوتی ہے لیکن شرعی نقطۂ نظر سے ان کا جاننا ضروری بھی ہے تاکہ فرائض وواجبات،  سنن ومستحبات کی بہتر طور پر بجا آوری ہو سکے۔ اُمّت کے ان مسائل سے آگاہ ہونے کا بہترین طریقہ یہ تھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم متعدد عورتوں سے نکاح فرما کر ان کی تعلیم وتربیت کریں اور یہ زیادہ سے زیادہ عورتوں کو اس علم سے بہرہ ور کریں،  اس طرح تبلیغ دین کا یہ فریضہ جلد از جلد انجام پذیر ہو۔ اس حوالے سے اُمَّہَاتُ  المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ دیگر صحابیات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ ان کی خدمت میں حاضر ہو کر شرعی احکام کا علم حاصل کرتیں اور پیش آمدہ مسائل کا حل دریافت کرتیں اور یہ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھ کر انہیں بتا دیتیں۔ حضرتِ سیِّدُنا علامہ شہابُ الدِّین سیِّد محمود آلوسی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اسی حکمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:   ” لِتَكَثُّرِهِ النِّسَاءَ حِكْمَۃٌ دِیْنِیَّۃٌ جَلِیْلَۃٌ اَیْضًا وَ ھِیَ نَشْرُ الْاَحْکَامِ الشَّرْعِیَّۃِ لَا تَکَادُ تُعَلَّمُ اِلَّا بِوَاسِطَتِھِنَّ حضورِ انور،  نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی کثرتِ ازواج میں ایک عظیم دینی حکمت یہ بھی ہے کہ اس سے اُن احکامِ شرعیہ کو عام کیا جائے جو انہیں کے ذریعے سکھائے جا سکتے ہیں۔“  ([2])

٭  غلط رسومات کا خاتمہ:  ایک حکمت یہ تھی کہ دورِ جاہلیت میں فروغ پائی ہوئی غلط رسومات کی کاٹ ہو اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ مثلاً جاہلیت کے دستور کے مطابق منہ بولے بیٹے کو بھی حقیقی اور اصلی بیٹے کی طرح سمجھا جاتا تھا اور اس کی مطلقہ  (طلاق یافتہ)  یا بیوہ سے نِکاح کو حرام سمجھا جاتا تھا۔ شاہِ خیرالانام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حضرت زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو عقدِ زوجیت  میں قبول فرمانے سے جاہلیت کے اس دستور کا خاتمہ ہو گیا کیونکہ حضرت زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا،  حضرتِ زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے طلاق یافتہ تھیں اور حضرتِ زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کو پیارے آقا،  مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کمالِ شفقت ومہربانی فرماتے ہوئے اپنا بیٹا فرمایا تھا۔ بہرحال اس تمام تر صورتِ حال سے امت پر یہ بات واضح ہوگئی کہ لےپالک اور منہ بولے بیٹے کے وہ احکام نہیں ہوتے جو حقیقی بیٹے کے ہوتے ہیں اور دورِ جاہلیت کی وہ مذموم رسم مٹ گئی۔ ([3])  

٭  مخلص وجانثار اصحاب کی حوصلہ افزائی:  بعض شادیوں کے ذریعے اپنے بعض مخلص وجانثار اصحاب کی حوصلہ افزائی اور ہمت بندھائی فرمائی اور انہیں ان کی خدمات کا صلہ عطا فرماتے ہوئے شرفِ مُصَاہرت سے نوازا۔ جی ہاں!  امتی کے لئے یہ بہت بڑی سعادت ہے کہ کونین کے والی صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اسے مُصَاہرت کا شرف حاصل ہو جائے بلکہ عشاق کا تو یہ حال ہے کہ

؏           اتنی نسبت بھی مجھے دونوں جہاں میں بس ہے

تو  مِرا  مالک  و  مولیٰ  ہے  میں  بندہ  تیرا ([4])

اور

؏           زاہِد ان کا میں گنہ گار وہ میرے شافع

اتنی  نسبت  کیا  کم  ہے  تو  سمجھا  کیا  ہے ([5])

عاشق اکبر حضرت سیِّدنا ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کی جانثاری و وفا شعاری سے کون واقِف نہیں،  جب لوگوں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو جھٹلایا انہوں نے تصدیق کی اور راہِ اسلام میں اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا چنانچہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی صاحبزادی حضرتِ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو اپنی زوجیت میں قبول فرما کر انہیں اس عظیم شرف وفضیلت سے نوازا جس پر زمانہ رشک کرتا ہے۔ نیز حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے ساتھ نکاح سے خواتین کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور انہیں احکامِ شریعت سے روشناس کرنے کا مقصد بھی بخوبی انجام پذیر ہوا کیونکہ علمی شان وشوکت میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو سب ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ پر فوقیت حاصل ہوئی اور احکامِ شریعت کا بہت بڑا ذخیرہ اُمَّت تک آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے واسطے سے پہنچا۔ مشہور تابعی بزرگ اور عظیم مُحَدِّث حضرت سیِّدنا امام شہابُ الدِّین زُہری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:   ” لَوْ جُمِعَ عِلْمُ عَائِشَۃَ اِلٰی عِلْمِ اَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعِلْمِ جَمِیْعِ النِّسَاءِ لَکَانَ عِلْمُ عَائِشَۃَ اَفْضَلَ اگر حضرت عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے علم کے مقابلے میں دیگر ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُنَّ اور تمام عورتوں کا علم جمع کر لیا جائے تب بھی حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے علم کا پلہ بھاری نکلے گا۔ “  ([6])

٭ غلامی سے آزادی:  بعض نکاحوں سے یہ فائدہ حاصل ہوا کہ جس قبیلے میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نکاح فرمایا اس قبیلے کے تمام افراد جو مسلمانوں کے پاس غلام تھے،  آزاد کر دئیے گئے۔ اس کا مختصر واقعہ یہ ہے کہ جب قبیلہ بنی مصطلق کے لوگوں نے مسلمانوں پر چڑھائی کرنے کی تیاریاں شروع کیں تو اتفاقاً مسلمانوں کو بھی اس کی خبر پہنچ گئی۔ پہلے تو اس خبر کی تصدیق کے لئے حضرتِ بُریدہ بن حُصَیْب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کو بنی مصطلق کی طرف بھیجا گیا جب انہوں نے دیکھا کہ واقعی مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے ایک بڑا لشکر تیار کیا جا رہا ہے تو آ کر رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بتایا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فتنہ پرداز کفار کو ان کے ناپاک عزائم سے روکنے کے لئے مسلمانوں کو ان سے جنگ کے لئے بلایا۔ شمع رسالت کے پروانے جان کی بازی لگانے کے لئے فوراً میدان میں اتر آئے۔ اللہ رَبُّ الْعِزّت نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی۔  بہت سارا مالِ غنیمت مسلمانوں کے ہاتھ آیا اور بنی مصطلق کے سینکڑوں لوگ قیدی بنا لئے گئے۔ سردارِ قبیلہ کی بیٹی جس کا نام برہ تھا پھر پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے تبدیل فرما کر جویریہ رکھا،  اسلام



[1]   جنتی زیور، ص۴۰۸.

[2]   روح المعانى، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآية:۵۱ ، ۲۲ / ۳۲۸.

[3]   تفصیل کے لئے اسی کتاب کے باب ”سیرتِ اُمُّ المؤمنین حضرت زینب بنتِ جحش رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا“  کا مطالعہ کیجئے۔

[4]   ذوقِ نعت، ص۱۴.

[5]   حدائق بخشش، ص۱۷۱.

[6]   الاستيعاب فى معرفة الاصحاب، كتاب النساء وكناهن، باب العين، ۴ / ۱۸۸۳.

نوٹ: تفصیل کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”فیضانِ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا“ کے ابواب (۱):سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی علمی شان وشوکت (۲):سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا بحیثیتِ مفسرہ اور (۳):سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا بطورِ مُحَدِّثہ ومفتیہ کا مطالعہ کیجئے۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن