تَعَارُفِ سیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہَا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ummahatul Momineen | فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

book_icon
فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

دَریغ نہ کریں،  کیونکہ

؏شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مُؤمِن

نہ   مالِ   غنیمت    نہ   کِشْوَر    کُشائی ([1])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کاشانۂ نبوی میں...

حضرتِ سیِّدنا عبد الله  بن جحش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت کے بعد حضرتِ سیِّدَتُنا زینب بنتِ خُزَیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا نِکاح تاجدارِ رسالت،  شہنشاہِ

 

نبوت ووِلایَت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ہوا۔ مروی ہے کہ جب سرکارِ رسالت مآب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں نِکاح کا پیغام دیا تو انہوں نے اپنا مُعَامَلہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سپرد کر دیا پھر حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے نِکاح فرما لیا اور ساڑھے 12 اُوْقِیَہ مہر نِکاح مقرر فرمایا۔ ([2])  

تَعَارُفِ سیِّدَتُنا زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنہَا

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا زینب بنتِ خُزَیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا نے بہت کم عرصہ سرکارِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحبتِ بافیض میں بسر کیا ہے کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ نِکاح کے چند ماہ بعد ہی ان کا انتقال ہو گیا تھا،  اس لئے کُتُبِ سیرت وتاریخ میں بہت کم آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے احوال کا ذکر ملتا ہے،  اس کمیٔ ذکر کے باوجود آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی عَظَمَت کا ستارہ بہت بلند نظر آتا ہے جس کے چند حسین گوشے آپ نے ملاحظہ کئے،  اب آئیے!  آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے نام ونسب اور خاندان کے حوالے سے بھی چند ابتدائی باتوں سے متعارف ہو جائیے،  چنانچہ

نام ونسب

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا اسم گرامی زینب اور والِد کا نام خُزَیْمہ ہے۔ آپ رَضِیَ  اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا نسب اس طرح ہے:   ” خُزَیْمَة بن حارث بن عبد اللہ بن عَمْرو بن عبدِ مناف بن هلال بن عامر بن صَعْصَعَة بن مُعَاويه بن بكر بن هوازن بن منصور بن عِكْرَمَة بن خصفة بن قيس بن عيلان ([3])  بن مُضَر ([4])

رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نسب کا اِتِّصال

حضرتِ مُضَر میں جا کر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا نسب رسولِ خُدا،  احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نسب شریف سے مل جاتا ہے۔ حضرتِ مُضَر رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 18ویں جَدِّ محترم  (دادا جان)  ہیں۔

معزز ترین خاتون

ایک قول کے مطابق آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا،  اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی اَخَواتی  (ماں شریک)  بہن ہیں ([5])  اس قول کے مطابق اگر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا خاندانی پس منظر ملاحظہ کیا جائے تو اس میں بھی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو سعادت دَرْ سعادت حاصِل تھی کیونکہ  اس اعتبار سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا،  ہِند بنتِ عوف کی بیٹی ہیں اور ہِند بنتِ عوف وہ خاتون ہیں جن کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ سسرالی رشتوں کے اعتبار سے سب سے معزز خاتو ن ہیں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ  ان کی دو۲ بیٹیاں حضرتِ سیِّدَتُنا زینب بنتِ خُزَیْمہ اور حضرتِ سیِّدَتُنا میمونہ بنتِ حارِث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا تو سیِّدِ عالَم،  نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت سے مُشَرَّف ہوئیں کہ جب حضرت زینب بنتِ خُزَیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا انتقال ہو گیا اس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت میمونہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا سے نکاح فرمایا اور دیگر بیٹیاں بھی معزز ترین افراد کے نِکاح میں تھیں،  چنانچہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چچا حضرتِ سیِّدُنا عبّاس اور حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا نیز  حضرتِ سیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق،  حضرتِ سیِّدُنا عَلِیُّ المرتضیٰ،  حضرتِ سیِّدُنا جعفر بن ابوطالِب اور حضرتِ سیِّدُنا شَدَّاد بن ہَاد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُم جیسے عمائدین اسلام بھی ان کے دامادوں میں شامِل ہیں۔ ([6])  

اَلْاَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَات

اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا زینب بنتِ خُزَیْمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کو خاندانی اعتبار سے ایک یہ شرف بھی حاصِل ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا اُن چار۴ عظیم بہنوں کی اَخَواتی  (ماں شریک)  بہن ہیں جن کو حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اَلْاَخَوَاتُ الْمُؤْمِنَات کا دل نشین لقب عطا فرمایا ہے،  وہ چار۴ بہنیں مُنْدَرَجہ ذیل  ہیں:  

٭اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا مَیْمُوْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا۔

٭اُمِّ فضل حضرتِ سیِّدَتُنا لُبَابَہ بنتِ حارِث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا۔

٭حضرتِ سیِّدَتُنا سلمٰی بنتِ عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا۔   

٭حضرتِ سیِّدَتُنا اَسْماء بنتِ عُمَیْس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا۔ ([7])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیِّدَتُنَا زینب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی پاکیزہ حَیَات کے چند نمایاں پَہْلُو

٭ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا،  حُضُور سیِّد المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجۂ مطہرہ اور اُمُّ المؤمنین  (تمام مؤمنوں کی امی جان)  ہیں۔

 



[1]   کلیاتِ اقبال$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن