دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Ummahatul Momineen | فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

book_icon
فیضانِ اُمَّہاتُ المؤمنین رضی اللہ تعالٰی عَنْہُنَّ

ہجرتِ مدینہ

کُفَّار کے جور وستم سے تنگ آ کر مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کےمظلوم مسلمانوں نے جب سیِّد عالَم،  نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اِجازت سے مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا کی طرف ہجرت کی تو حضرت سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَابھی اپنے شوہر نامدار حضرت سیِّدنا خنیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھ یہاں ہجرت کر آئیں اور آرام وچین سے زندگی بسر کرنے لگیں۔ کچھ رَوز بعد باعِثِ تخلیق کائنات،  شہنشاہِ مَوْجُودات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی ہجرت کر کے مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا تشریف لے آئے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے نُور سے مدینہ کے دَر ودیوار جگمگا اُٹھے،  گھر گھر خوشیاں پھیل گئیں اور پورے مدینے میں عید کا سا سماں ہو گیا۔

غزوۂ بدر

کفار جن کو مسلمانوں کا آرام وسُکُون سے زندگی بسر کرنا ایک آنکھ نہ بھاتا تھا،  مسلمانوں کے مدینہ شریف کی طرف ہجرت کر آنے کے بعد بھی ستانے سے باز نہ آئے،  ہمیشہ مسلمانوں کے مذہبی فرائض کی بجاآوری میں مُزَاحَمت کرتے رہتے اور دین اِسلام کو صحیفۂ ہستی سے مِٹانے کی کوشش میں  مصروفِ پیکار رہتے نہ صرف خود بلکہ آس پاس کے دیگر قبائل کو بھی مسلمانوں کی مُخَالَفَت پر اُبھارتے جس کے نتیجے میں کفار اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگیاں بڑھتی گئیں اور حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے گئے۔ بالآخر حالات کی اس سنگینی نے ہجرت کے دوسرے سال ایک زبردست جنگ کی صورت اختیار کر لی چنانچہ مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَہ زَادَھَا اللہُ شَرَفًا وَّتَعْظِیْمًا سے تقریباً 80 میل کے فاصلے پر واقع  بدر کے مقام پر وہ عظیم معرکہ ہوا جس میں کُفَّارِ قریش اور مسلمانوں کے درمیان سخت خون ریزی ہوئی اور مسلمانوں کو وہ عظیم الشان فتح مبین نصیب ہوئی جس کے بعد اسلام کی عزت واقبال کا پرچم اتنا سربلند ہو گیا کہ کفارِ قریش کی عظمت وشوکت خاک میں مل گئی۔ اللہ تعالیٰ نے جنگِ بدر کے دن کا نام یَوْمُ الْفُرْقَان رکھا۔ جنگِ بدر میں کُل 14 مسلمان شہادت سے سرفراز ہوئے جن میں سے چھ۶ مُہَاجِر اور آٹھ۸ اَنصار تھے۔ ([1])  

حضرتِ خنیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  کی وفات

بدر کے شہ سواروں میں سے ایک حضرتِ سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے شوہر نامدار حضرت سیِّدنا خُنَیْس بن حُذَافہ سَھْمِی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی تھے،  واقعہ بدر کے بعد مدینہ شریف میں آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ رِحْلَت فرما گئے ([2])  جبکہ ایک رِوايَت کے مُطَابِق آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اس  کے بعد غزوۂ اُحُد میں بھی شریک ہوئے اور زخمی ہوئے،  پھر انہیں زخموں کی وجہ سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کا انتقال ہو گیا۔ ([3])  

حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ کی فکرمندی

حضرتِ خنیس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی رِحْلَت کے بعد حضرتِ سيِّدنا عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنی شہزادی حضرتِ حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی دوسری شادی کے لئے فکرمند ہوئے اور حضرت صِدِّیق اکبر اور حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُـمَا کو اِن سے نِکاح کی پیشکش بھی کی،  چنانچہ خود فرماتے ہیں:  میں نے حضرتِ عثمان بن عفّان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس آ کر انہیں حفصہ سے نِکاح کی پیشکش کی۔ انہوں نے جواب دیا:  میں اپنے معاملے میں غور کروں گا۔ میں چند رَوز انتظار کرتا رہا پھر ایک رَوز ان سے میری ملاقات ہوئی تو کہنے لگے:  مجھ پر ابھی یہی واضح ہوا ہے کہ فِی الْحَال نِکاح نہ کروں۔حضرتِ عُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ فرماتے ہیں:  پھر حضرتِ ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے میری ملاقات ہوئی،  میں نے ان سے کہا:  اگر آپ چاہیں تو میں حفصہ سے آپ کی شادی کر دوں؟ حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا۔([4])  

رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حوصلہ افزائی

دونوں طرف سے رضامندی نہ پائی جانے کی وجہ سے حضرتِ سیِّدنا عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ رنجیدہ خاطِر ہو گئے اور بارگاہِ رسالت مآب عَلٰی صَاحِبِہَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں حاضِر ہو کر اس کا ذکر کیا۔ رسولِ کریم،  رءُوْفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں تسلّی دیتے ہوئے اور حوصلہ بڑھاتے ہوئے ارشاد فرمایا:   ” یَتَزَوَّجُ حَفْصَۃَ مَنْ ھُوَ خَیْرٌ مِّنْ عُثْمَانَ وَیَتَزَوَّجُ عُثْمَانُ مَنْ ھُوَ خَیْرٌ مِّنْ حَفْصَۃَ حفصہ سے وہ شادی کرے گا جو عثمان سے بہتر ہے اور عثمان اُس سے شادی کرے گا جو حفصہ سے بہتر ہے۔ “ ([5])  

حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے نِکاح

اس واقِعِے کو گزرے ابھی چند رَوز ہی ہوئے تھے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرف نِکاح کا پیغام دیا اور حضرتِ عُمَر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ ان کا نِکاح کر دیا۔ نِکاح کے بعد جب حضرت سیِّدنا عمر فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی  ملاقات حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے ہوئی تو حضرت ابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُ سے کہا:  جب آپ نے مجھ سے حفصہ کی بات کی تھی اور میں نے کوئی جواب نہ دیا تھا اس پر شاید آپ کو مجھ پر غصہ آیا ہو؟ درحقیقت میں یہ بات جانتا تھا کہ شہنشاہِ ابرار،  محبوبِ ربِّ غفّار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ حفصہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا ذکر فرمایا ہے اور میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا راز بھی ظاہِر نہیں کر سکتا تھا۔ اگر آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  اِن سے نِکاح نہ فرماتے تو میں ضرور قبول کر لیتا۔ ([6])  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  مذکورہ بالا رِوایَت اپنے ضمن میں نصیحت کے بےشمار مَدَنی پُھول لئے ہوئے ہے مثلاً کسی کے راز کی حِفاظت کرنا،  رنجیدہ دل شخص کو تسلی دینا اور کسی کے دل میں پیدا ہونے والے مُتَوقِّع شکوک وشبہات کی بیخ  کَنِی کرنا وغیرہ نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ شرعی تقاضوں کی رِعایَت کے ساتھ بیوہ عورت کا دوسرا نِکاح کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں جیسا کہ خود حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنی شہزادی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے نِکاح کے لئے فکرمند ہوئے اور بالآخر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا،  حُضُورِ اکرم،  نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زوجیت سے مُشَرَّف ہوئیں۔ اس سے آج کل کی ایک بےہُوْدَہ رَسْم کی کاٹ بھی ہو گئی جس کے مُطَابِق بیوہ یا طلاق یافتہ عورت کا دوسرا نِکاح کرنے کو انتہائی بُرا اور باعِثِ ننگ وعار سمجھا جاتا ہے۔ اعلیٰ حضرت،  اِمامِ اہلسنت مولانا شاہ اِمام احمد رِضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن دَورِ حاضِر کی اس بےہُوْدَہ رَسْم کا ردّ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:   (بعض جاہِل لوگ)  نِکاحِ بیوہ کو ہُنُود  (ہندوؤں)  کی طرح سخت ننگ وعار جانتے اور مَعَاذَ اللہ حرام سے بھی زائد اس سے پرہیز کرتے ہیں۔ نوجوان لڑکی بیوہ ہو گئی اگرچہ شوہر کا منہ بھی نہ دیکھا ہو اب عمر بھر یونہی ذَبح ہوتی رہے،  ممکن ہے نِکاح کا حرف بھی زبان پر نہ لا سکے۔ اگر ہزار میں سے ایک آدھ نے خوفِ خدا و ترسِ روزِ جزا کر کے اپنا دین سنبھالنے کو نِکاح کر لیا تو اس پر چار طرف سے طعن وتشنیع کی بوچھار ہے،  بےچاری  کو کسی مجلس میں جانا بلکہ اپنے کنبے میں منہ دِکھانا دُشوار ہے۔ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم۔ یہ بُرا کرتے اور بےشک بہت بُرا کرتے ہیں،  باتباعِ کفار  (کافِروں کی پیروی کرتے ہوئے)  ایک بےہُوْدَہ رَسْم ٹھہرا لینی پھر اس کی بِنا پر مُباحِ شرعی پر اِعْتِراض بلکہ بعض صُوَر  (صورتوں)  میں اَدائے واجِب سے اِعْرَاض  (رُوگردانی)  کیسی جَہالت اور نِہَایَت خوفناک حالت ہے پھر حاجت والی جوان عورتیں اگر روکی گئیں اور مَعَاذَ اللہ بشامتِ نَفْس کسی گناہ میں مبتلا ہوئیں تو اس کا وبال ان روکنے والوں پر پڑے گا کہ یہ اس گناہ کے باعث ہوئے۔مزید فرماتے ہیں:   (کیا یہ)  مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خاص جگر پاروں سَیِّدۃُ النّساء،  بتولِ زہرا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی اَبِیْہَا وَ عَلَیْہَا وَسَلَّم کی بطنی صاحبزادیوں سے زیادہ عزت والیاں،  بڑھ کر غیرت والیاں ہیں،  جن کے دو دو،  تین تین اور اس سے بھی زائد نِکاح ہوئے...! !   ([7])  

 



[1]   عامۂ کتبِ سیرت۔

[2]   ارشاد السارى

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن