دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

{۴} حضرت سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمنے فرمایا : ’ ’لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَتَغَنَّ بِالْقُرْاٰنِ‘‘جو قرآن مجید کوخوش آوازی سے نہیں پڑھتاوہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ ( بخاری، کتاب التوحید، باب قول اللّٰہ : واسروا قولکم او اجھروا بہ ۔ ۔ ۔ الخ، ۴/۵۸۶، حدیث : ۷۵۲۷ )

تلاوت کے خوشبُودار مدنی پھول

٭… امیر ُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمرفاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ روزانہ صُبح کو قرآن مجید کو چُومتے اور فر ماتے : ’’یہ میرے ربّ کاعہد اور اس کی کتاب ہے ۔ ‘‘

٭… قرآن مجید پڑھنے سے پہلے مسواک کر لیجئے کیونکہ مسواک حُروف کی صاف ادائیگی میں اور منہ کی پاکیزگی میں بہت مفیدہے ۔

٭… تلاوت کے آغازمیں تعَوُّذ پڑھنامستحب ہے اور ابتدائے سورت میں بسم اللّٰہ سُنّت، ورنہ مستحب ۔

٭… باوُضو، قبلہ رُو، اچھّے کپڑے پہن کر (خُوشبُو لگاکر) تلاوت کرنا مستحب ہے ۔ حضرت امام شافعی رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : عمدہ خوشبو لگانے سے عَقْل بڑھتی ہے ۔

٭… قرآن مجید دیکھ کرپڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے کہ یہ پڑھنا بھی ہے اور دیکھنا اور ہاتھ سے چھونا بھی اور یہ سب کام عبادت ہیں ۔

٭… قرآن مجید کو نہایت اچھّی آواز سے پڑھنا چاہیے اگر اچھّی آواز نہ ہو تو اچھّی آواز بنانے کی کو شش کرے ۔ مگر لحن کے ساتھ پڑھنا کہ حُرُوف میں کمی بیشی ہو جائے جیسے گانے والے کیا کرتے ہیں یہ ناجائز ہے بلکہ پڑھنے میں قواعدِ تجوید کی رعایت کیجئے ۔

٭… قرآن مجید بلند آواز سے پڑھنا افضل ہے جب کہ کسی نمازی یا مریض یا سوتے کو ایذا نہ پہنچے ۔

٭… غسل خانے اور نجاست کی جگہوں میں قرآن مجید پڑھنا ناجائزہے ۔

٭… تلاوت کرتے وقت اگرکو ئی معظم دینی شخص مثلاًبادشاہِ اسلام یا عالم ِدین یا پیر یا استاد یا باپ آجائے تو تلاوت کرنے والا اس کی تعظیم کے لئے کھڑا ہو سکتا ہے ۔

٭… قرآن مجیدکو جزدان وغلاف میں رکھنا ادب ہے صحابہ وتابعین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہم کے زمانے سے اس پر مسلمانوں کا عمل ہے ۔

٭… قرآن کریم ختم ہونے پر دعا مانگنی چاہئے کہ اس وقت دعاقبول ہو تی ہے ۔

٭… جب قرآن پاک ختم ہو تو تین بارسورۂ اخلاص پڑھنا بہتر ہے اگرچہ تراویح میں ہو ا لبتّہ اگر فرض نماز میں ختم کر ے تو ایک بار سے زیاد ہ نہ پڑھے ۔ (تلاوت کی فضیلت ، ص۱۶)   

             ختمِ قرآن کا طریقہ یہ ہے کہ سورۃُالناس پڑھنے کے بعد سورۂ فاتحہ اورسورۂ بقرہ سے ’’ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ‘‘ تک پڑھے اور اس کے بعد دُعا مانگے کہ یہ سُنّت ہے ۔ چُنانچہ حضرت سَیِّدُنا اُبی بن کعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے نبیٔ کریم ، رؤ فٌ رَّ حیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم جب ’’ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ‘‘ پڑھتے تو سور ۂ فاتحہ شروع فرماتے پھر سورۂ بقرہ سے ’’ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ‘‘ تک پڑھتے پھر ختمِ قرآن کی دُعاپڑھ کر کھڑے ہوتے ۔ (تلاوت کی فضیلت ، ص۱۶) 

مدنی مشورہ

٭… روزانہ قرآن پاک کی کم از کم ۳آیات کی تلاوت (مع ترجمہ وتفسیر ) کے مدنی انعام پر عمل کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکتیں آ پ خود ہی دیکھ لیں گے ۔ تلاوت کے مزید احکام جاننے کے لئے رسالہ ’’تلاوت کی فضیلت‘‘کا مطالعہ کیجئے !

’’کنز الایمان ‘‘ اے خُدا میں کاش ! روزانہ پڑھوں

 پڑھ کے تفسیر اِس کی پھر اُس پر عمل کرتا رہوں

سوالات سبق نمبر ۴

{1}… خوش آوازی کے ساتھ قرآن پڑھنے کا حکم بیان کیجئے ؟

{2}…خوش آوازی کے ساتھ قرآن پڑھنا کب مکروہ اورکب حرام ہے ؟ تفصیل کے ساتھ بیان کیجئے ۔

{ 3}…خوش آوازی کی اہمیت پر کوئی ایک حدیث شریف مع ترجمہ بیان کیجئے ؟

{4}… آدابِ تلاوت سے متعلق کوئی تین مدنی پھول بیان کیجئے ؟

{ 5}… ختمِ قرآن کا مسنون طریقہ بیان کیجئے ؟

سبق نمبر ۵ :

اصطلاحاتِ ضروریہ

  1        اِستعاذ ہ : اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِِ الرَّجِیْمپڑھنا

2          بَسملہ : بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنا

 3         لحن : قواعدِ تجوید کے خلاف پڑھنا

 4         حُرُوف : الف سے لے کر یا تک سب حُرُوف ہیں جن کی تعداد ۲۹  ہے ان کو ’’ حُرُوفِ تہجّی‘‘ کہتے ہیں ۔

 5        حُرُوفِ متشابہ : وہ حُرُوف جن کی شکل ایک دوسرے سے ملتی ہو صرف  نقطے کا فرق ہو جیسے ب، ت

 6         حُرُوف غیر متشابہ : وہ حُرُوف جن کی شکل ایک دوسرے سے نہ ملتی ہو  جیسے ب، ج

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن