30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمانِ امیرِ اہلِ سُنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَۃ :
آپ نے قِراء ت کی اَہَمِیَّت کا بخوبی اندازہ لگا لیا ہوگا ۔ ’’واقعی وہ مسلمان بڑا بد نصیب ہے جو دُرُست قُرْآن شریف پڑھنا نہیں سیکھتا‘‘ ۔ ( نماز کے احکامِ، نماز کا طریقہ، ص۲۱۱ )
پندرھویں صدی کی عظیم علمی وروحانی شخصیّت، عاشقِ اعلی حضرت، شیخِ طریقت، امیراہلسنّت، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا محمد الیا س عطّارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ نے اس پُر فتن دور میں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مشتمل شریعت وطریقت کا جا مع مجموعہ ’’مدنی انعامات‘‘ کا رسالہ بصورتِ سُوالات عطا فرمایا ہے ۔ آپ کے عطاکردہ 72 مدنی انعامات کے مدنی انعام نمبر (64,70)کی روشنی میں اپنا محاسبہ فرما لیجئے ۔
مدنی انعام نمبر64 : کیا آپ نے اذان اور اس کے بعد کی دعا، قرآن شریف کی آخری دس سورَتیں ، دعائے قنوت، التّحیّات، دُرودِ ابراھیم اورکو ئی ایک دعائے ماثورہ یہ سب مخار ج سے حروف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ زبانی یاد کرلئے ہیں ؟
مدنی انعام نمبر 70 : کیا آپ نے مَخارِج سے حُرُوف کی دُرُست ادائیگی کے ساتھ کم از کم ایک بار قرآن ناظِرہ ختم کرلیا ہے ؟اور اسے اس سال دُہرالیا ؟
{1}… قرآن مجید کی فضیلت پر احادیثِ مبارکہ مع ترجمہ بیان کیجئے ؟
{2} …قرآنِ پاک کو خلافِ تجوید پڑھنے کی وعیدبیان کیجئے ؟
{3}… کتنی تجوید سیکھنا فرضِ عین ہے ؟
{4} …جس سے حُروف صحیح ادا نہ ہوتے ہوں وہ کیا کرے ؟
سبق نمبر ۳ :
قرآن وحدیث کی روشنی میں علمِ تجوید کا ثبوت
قرآن مجید میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمان عالیشان ہے :
وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیْلًاؕ(۴) (پ : ۲۹، المزّمل : ۴)
ترجمۂکنزالایمان : اور قرآن خوب ٹھہرٹھہر کر پڑھو ۔
امیرالمومنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتَضٰی، شیرِخداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے پوچھا گیا کہ ’’ ترتیل کے کیا معنی ہیں ؟ تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا : ’’تَجْوِِیْدُ الْحُرُوْفِ وَمَعْرِفَۃُ الْوُقُوْفِ‘‘ ترتیل حروف کو عمدگی سے (مخارج و صفات کے ساتھ) اداکرنااور وقف کی جگہوں کو پہچاننے کا نام ہے ۔ (شرح طیبۃ النشر فی القراء ات لابن الجزری، مبحث التجوید، ص۳۴)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتاہے :
اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ- (پ۱، البقرۃ : ۱۲۱)
ترجمۂکنزالایمان : جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ جیسی چاہیے اس کی تلاوت کرتے ہیں .
تفسیرِ جلالَیْن میں اس آیتِ مبارکہ کے تحت ہے : ’’اَیْ یَقْرَءُ وْنَہ کَمَا اُنزِلَ‘‘یعنی وہ اسے ایسے پڑھتے ہیں جس طرح اسے نازل کیا گیا ۔ (تفسیر جلالین مع حاشیہ انوار الحرمین، البقرۃ، تحت الآیۃ : ۱۲۱، ۱/۵۸)
حضرت سَیِّدُنا زید بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ سید المرسلین، شفیع المذنبین، رحمۃٌللعالمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے : ’’ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ اَنْ یُّقْرَءَ الْقُرْاٰنُ کَمَا اُ نْزِلَ‘‘بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پسند کر تاہے کہ قرآن کو اسی طر ح پڑھا جائے جیسا اسے نازل کیاگیا ۔ (جامع صغیر، حرف الھمزہ، الحدیث : ۱۸۹۷، ص۱۱۷)
اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھا سے مروی ہے کہ حُضور سیددوعالمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ اَلْمَاھِرُ بِالْقُرْاٰنِ َمعَ السَّفَرَۃِ الْکِرَامِ الْبَرَرَۃِ ‘‘ قرآن کریم کو مہارت سے پڑھنے والابہت مُعَزّز اور مُقَرّب فرشتوں کے ساتھ ہوگا ۔ (مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل الماھر فی القرآن ۔ ۔ ۔ الخ، الحدیث : ۷۹۸، ص۴۰۰)
حضرت سَیِّدُنا حُذَیْفہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نبیٔ کریم ، رؤفٌ رَّ حیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمنے فرمایا : ’’اِقْرَءُ واالْقُرْاٰنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَبِ وَاَصْوَاتِھَا‘‘ قرآن پاک کو عرب کے لب ولہجہ اور ان کی آواز وں میں پڑھو ۔ (نوادر الاصول، الاصل الخامس والخمسون والمائتان، ۲/۱۰۴۲، حدیث : ۱۳۴۵)
علم تجوید کے بارے میں امام جزری علیہ الرحمۃ کے اشعار
حضرت سَیِّدُنا امام جزری علیہ رحمۃ اللّٰہ القوی اپنی کتاب ’’ اَلْمُقَدّمۃُ الجزَرِیّۃ ‘‘ میں فرماتے ہیں :
وَالْاَخْذُ بِالتَّجْوِیْدِ حَتْمٌ لَّازِم
مَنْ لَّمْ یُجَوِّدِ اْلقُرْاٰنَ اٰثِم
تجوید کا حاصل کرناضروری اور لازمی ہے جوقرآن کریم کو تجوید سے نہ پڑھے وہ گناہ گار ہے ۔
لِاَنَّہ‘ بِہِ الْاِلٰہُ اَنْزَلَا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع