دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

امام ہیں ۔ آپ کِبَار تابعین سے ہیں ۔ آپ کا نام ’’عاصم ‘‘ کُنْیت ’’ ابوبکر ‘‘ والد کانام ’’ ابو النَّجُود اورایک قول پر ’’عبداللّٰہ  ‘‘ ہے ۔ آپ صحابیِ رسول حَضْرت سیِّدُنا حارث بن حَسَّان رضی اللّٰہ تعالی عنہ کی صحبتِ بابرکت سے مُشَرَّف ہوئے تھے ۔ آپ کی وِلادت باسعادت ۳۳ھ؁ میں کوفہ میں ہوئی ۔ قبیلہ کے اعتبار سے آپ ’’اسدی ‘‘ ہیں ۔ آپ قرآن وحدیث ، صرف ونحو، فقہ و لغت کے امام تھے ۔ آپ بہت بڑے عابد وزاہد اور مُتَّقی و پرہیز گار تھے ۔ آپ نے ساری زندگی خدمتِ قرآن اور عبادت وریاضت میں گذاری ۔ آپ نے ’’علمِ قراء ت ‘‘کی تعلیم امام شیخ ابو عبد الرحمن سُلَمِی تابعی علیہ رحمۃُ اللّٰہ الغنی سے حاصل کی ۔ اور ان کے وصال کے بعد بالاتفاق ان کی جگہ پر ’’ رئیسُ القُرَّاء‘‘ کے منصب پر فائز ہوئے ۔ آپ تقریباً پچاس ۵۰   سال  کوفہ میں قِراء ت کی مسند پر فائز رہے ۔ آپ سے بے شُمار لوگوں نے اکتسابِ فیض کیا ۔ آپ کے شاگردوں میں نامور ’’ مُحدِّثینِ کرام ‘‘ سمیت امام اعظم ابوحنیفہ تابعی کوفی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی بھی شامل ہیں ۔ آپ کا وِصال مروان کے دورِ خلافت کے آخر میں کوفہ یا سماوہ (شام) میں ۱۲۷ھ؁ یا ۱۲۸ھ؁ میں ہوا ۔ (تاریخ دمشق لابن عساکر، ۲۵/۲۲۰، الرقم : ۳۰۰۸ عاصم بن بَھْدَلَۃ ابی النَّجُوْد ابو بکر الاَسَدِی الکوفی المُقْرِء، وسیر اعلام النبلاء للذھبی، ۶/۷۹، الرقم : ۷۳۳ عاصم بن ابی النجود، وتھذیب التھذیب لابن حجر العسقلانی، ۴/۱۳۱، الرقم : ۳۱۳۷ عاصم بن بَھْدَلَۃ وھو ابن ابی النَّجُوْد الاَسَدِی) اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب بخشش ہو ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الاَمِین صلیاللّٰہ تعالیعلیہ والہ وسلم

قراء ت امام عاصم کے راویوں کا تعارف

            امام عاصم کوفی تابعی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی کے شاگردوں میں سے دو شاگرد ’’ فنِّ تجوید وقراء ت ‘‘ میں بَہُت مشہور ہوئے ۔ اور یہ دونوں حضراتِ گرامی قراء تِ امام عاصم کی روایت کرنے والے ہیں ۔ ان کے اَسمائِ گرامی یہ ہیں :

            ٭ امام ابو بکر شُعبہ بن عَیَّاش اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی

            ٭امام حفص بن سلیمان اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی

 ان دونوں حضراتِ گرامی کا تعارف پیشِ خدمت ہے ۔

 تعارف امام ابو بکر شُعبہ بن عَیَّاش اسدی ۔ علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی

            قراء تِ امام عاصم کے پہلے راوی امام ابو بکر شُعبہ بن عَیَّاش اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی ہیں ۔ آپ نہ صرف فنِّ قراء ت کے امام تھے بلکہ حدیث و فقہ اور زہد و تقویٰ میں بھی بے مثل تھے ۔ کوفہ کے مُحدِّثینِ کرام اور قاریانِ قرآن میں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ۔ آپ کی وِلادت باسعادت ۹۵ھ؁ یا  ۹۶ھ؁ میں کوفہ میں ہوئی ۔

(کتاب الثقات لابن حبان، کتاب اتباع التابعین، من یعرف بالکنی من اتباع التابعین، ۴/۴۲۸، الرقم : ۵۵۵۱ ابو بکر بن عیاش من اھل الکوفۃ، وسیر اعلام النبلاء للذھبی، ۷/۶۸۰، الرقم : ۱۳۰۳ ابو بکر بن عیاش بن سالم الاسدی)

            آپ کے تقویٰ اور دیانت کا یہ عالَم تھا کہ زندگی بھر کوئی بے ہودہ لفظ ان کی زبان پر نہیں آیا اور تمام عمر کسی گُناہِ کبیرہ کے مُرْتکب نہیں ہوئے ۔ سَتّر۷۰ سال تک متواتر ساری رات بیدار رہ کر نوافل پڑھتے اور دن کو روزہ رکھتے ۔

(کتاب الثقات لابن حبان، کتاب اتباع التابعین، من یعرف بالکنی من اتباع التابعین، ۴/۴۲۸، الرقم : ۵۵۵۱ ابو بکر بن عیاش، وتاریخ بغداد، ۱۴/۳۸۵، الرقم : ۷۶۹۸ ابو بکر بن عیاش بن سالم الخیاط مولی واصل بن حنان، وسیر اعلام النبلاء للذھبی، ۷/۶۸۰، الرقم : ۱۳۰۳ ابو بکر بن عیاش)

            حضرت سَیِّدُنا عبدُ اللّٰہ بن مُبارَک رحمۃُ اللّٰہ تعالٰی علیہ فرمایا کرتے تھے کہ میں نے ’’ امام ابو بکر شُعبہ بن عَیَّاش اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی ‘‘ سے بڑھ کر کسی کو’’ مُتَّبِع شریعت‘‘ نہ پایا ۔ (سیر اعلام النبلاء للذھبی، ۷/۶۸۱، الرقم : ۱۳۰۳ ابو بکر بن عیاش بن سالم)

            آپ کے ’’ ملفوظاتِ شریفہ ‘‘ میں سے فرمانِ نصیحت نشان یہ بھی ہے کہ خاموشی کا سب سے چھوٹا فائدہ ’’سلامتی ‘‘ ہے اور یہ’’ عافِیَت‘‘ کے لئے کافی ہے اور بولنے کا سب سے چھوٹا نقصان ’’ شُہرت ‘‘ہے اوریہ’’مصائب ‘‘کیلئے کافی ہے ۔ (حلیۃ الاولیاء، ابو بکر بن عیاش، ۸/۳۳۸، الرقم : ۱۲۴۱۵)

            آ پ کا وِصالِ پُرمَلا ل مامون ُالرَّشید کے دور میں ۲۱ جُمادَی الآخر          ۱۹۳ھ؁ میں ۹۸ سال کی عمر میں ہوا ۔ (کتاب الثقات لابن حبان، کتاب اتباع التابعین، من یعرف بالکنی من اتباع التابعین، ۴/۴۲۸، الرقم : ۵۵۵۱ ابو بکر بن عیاش)

            انتقا ل کے وقت آپ کی بہن اورایک قول کے مطابق آپ کی صاحبزادی رونے لگی تو آپ نے ارشاد فرمایا : آپ کیوں روتی ہو؟میں نے اپنے مکان کے صرف اس ایک کونے میں ۱۸ ہزار بار قرآن مجید ختم کیا ہے ۔ ( حلیۃ الاولیاء، ابو بکر بن عیاش، ۸/۳۳۸، الرقم : ۱۲۴۲۰)

            آ پ کے صاحبزادے ابراہیم کا بیان ہے کہ ’’ میرے والدِ مُحتَرم نے مجھ سے فرمایا : بیٹا! سُن لو !تمہارے باپ نے زندگی بھر کوئی بھی بے حیائی کا کام نہیں کیا اور تیس۳۰   سال سے مسلسل میں روزانہ ایک ختمِ قرآن مجید کرتا رہاہوں اور خبردار! اس بالا خانے پر ہرگز تم کوئی گناہ کا کام مت کرناکیونکہ اس بالا خانے پر میں نے ۱۲ ہزار بار ختمِ قرآن مجید کیاہے ۔

(اولیاء رجال الحدیث، الرقم : ۱۹ ابو بکر بن عیاش کوفی، ص۵۲تا۵۳)

اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری بے حساب بخشش ہو ۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الاَمِین صلیاللّٰہ تعالیعلیہ والہ وسلم

تعارف امام حفص بن سلیمان اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی

            ’’ قراء تِ امام عاصم کے دوسرے راوی امام حفص بن سلیمان اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی ہیں ۔ آپ ’ ’ علمِ قراء ت‘‘ میں اما م ابو بکر شُعبہ بن عَیَّاش

 

اسدی علیہ رحمۃُ اللّٰہ القوی سے زیادہ ماہر اور بڑے قاری تھے ۔ قراء تِ متواترہ میں قراء ت امام عاصم بروایت حفص سب سے زیادہ مشہور اور پڑھی جاتی ہے ۔ آپ رحمۃُ اللّٰہ علیہ  ۹۰ھ؁ میں کوفہ میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن