30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لِتَتْلُوَاO اَفَاOئِنْ مِّتَّ اَنْ تَبُوْئَ اO
وَمَلَاOئِھِمْ لَاOاِلَی اللّٰہِ لَاOاِلَی الْجَحِیْمِ
لِشََاOیْئٍ لَنْ نَّدْعُوَاO وَلَاOاَوْضَعُوْا
لَاOاَذْبَحَنَّہ‘ لَاOاَنْتُم ثَمُوْدَاO
قَوَارِیْرَاO( دوسرا) اِ نَّ ثَمُوْدَاO لِیَرْبُوَاOفِیْ
لِیَبْلُوَاO وَنَبْلُوَاO
(4)…مندرجہ ذیل کلمات میں کوئی زائد الف نہیں ہے لہذا الف کوپڑھیں گے ۔
اَ نَامِلَ اَنَاسِیَ اَنَابُوْا لِاَنَامِ مَنْ اَنَابَ
٭… 6 …حروفِ قمریہ اور حروفِ شمسیہ :
وہ حروف جن سے پہلے ’’ لامِ تعریف‘‘ پڑھاجائے ۔ ان کو ’’ حروفِ قمریہ ‘‘ کہتے ہیں جیسے اَ لْیَوْمَ، اَ لْکِتَاب حُروفِ قمریہ چودہ ہیں ۔ جن کا مجموعہ ’’اَبْغِ حَجَّکَ وَخَفْ عَقِیْمَہْ ‘‘ ہے ۔
حروفِ قمریہ کو قمریہ کہنے کی وجہ :
قمرکا لغوی معنی ’’چاند ‘‘ جس طرح چاند کی موجودگی میں ستارے موجود رہتے ہیں اسی طرح لام تعریف کے بعدجب حروف قمریہ آجائیں تو لام تعریف بھی موجود رہتاہے ۔ یعنی پڑھاجاتاہے ۔
وہ حروف جن سے پہلے لامِ تعریف نہ پڑھاجائے بلکہ وہ اپنے بعد والے حروف میں مُدغَم ہوجائے ان کو ’’حروفِ شمسیہ ‘‘ کہتے ہیں جیسے اَلنَّجْمُ حروفِ شمسیہ بھی چودہ ہیں اوروہ یہ ہیں ص، ذ، ث، د، ت، ز، س، ر، ش، ض، ط، ظ، ل، ن
حروفِ شمسیہ کو شمسیہ کہنے کی وجہ :
شمس کا لغوی معنی ’’سورج‘‘ جب سورج نکلتاہے تو ستارے چُھپ جاتے ہیں اسی طرح لامِ تعریف کے بعد حروف شمسیہ آتے ہیں تو لامِ تعریف چُھپ جاتاہے یعنی پڑھانہیں جاتا ۔
اظہارِ قمری اور ادغام شمسی کی تعریف :
حروفِ قمریہ میں لام کا اظہار اورحروفِ شمسیہ میں لام کا ادغام ہوتا ہے ۔ حروفِ قمریہ میں لام کے اظہار ( یعنی لامِ تعریف کو ظاہر کرکے پڑھنے ) کو ’’اظہارِ قمری‘‘ اور حروفِ شمسیہ میں لام کے ادغام کو ’’ادغامِ شمسی ‘‘ کہتے ہیں ۔
ترتیل قرآن پاک کو خوب ٹھہر ٹھہر کر قواعدِ تجوید کے مطابق پڑھنا
تجوید حروف کو ان کے مخارج سے مع جمیع صفات کے ادا کرنا
تبیین ہر حرف کو صاف اورواضح کرکے پڑھنا
ترسیل ہر حرف کو ایسے ہی ادا کرنا جیسے اس کا حق ہے یعنی مخرج اور صفات کے ساتھ ادا کرنا
توقیر خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کرنا
تحسین لحن عرب او ر قواعدِ تجوید کے مطابق خوبصورت آواز میں پڑھنا
نمبر شمار نام معنی حکم
1 تمطیط ترتیل میں مَدّات و حرکات وغیرہ میں حد سے زیادہ دیر کرنا مکروہ
2 تخلیط حدر میں اس قدر جلدی کرنا کہ حروف سمجھ میں نہ آئیں حرام
3 تنفیش حرکات کو پورا ادا نہ کرنا مکروہ
4 تمضیغ حرکات کو چباچبا کر پڑھنا مکروہ
5 تطنین گنگنی آواز سے پڑھنا اور ہر حرف کی آواز کو ناک میں لے جانا حرام
6 تہمیز ہر حرف میں ہمزہ ملادینا حرام
7 تعویق کلمے کے درمیان میں وقف کرکے بعدسے ابتداء کرنا حرام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع