دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

٭وقفِ غفران یہ بھی قرآن مجید کے حاشیہ پر لکھا ہواہوتاہے ۔ ایسی جگہ وقف کرنے سے معنی کی وضاحت اور سننے والے پر بھی بشاشت پیدا ہوتی ہے ۔ اسی لئے اس کو ’’وقفِ غُفران‘‘ کہتے ہیں ۔ یہاں وصل سے وقف بہترہے ۔

٭وقفِ کُفران یہ حاشیہ پر ایسی جگہ لکھاہواہوتاہے جہاں وقف کرنے سے خاص قسم کی قباحت پیدا ہوتی ہے جس کو معنی جاننے والا ہی خُوب سمجھ سکتاہے ۔ بلکہ اگرسامع ایسے معنی کا عقیدہ کرے تو موجبِ کفر ہے ۔ لہٰذا ایسے موقع پر وقف نہ کرناچاہیے ۔

٭سیہ علامت ’’سکتہ ‘‘ کا اختصارہے ۔

٭اَلسَّجْدَۃ   قرآنِ کریم کے حاشیہ اورآیت پر’’اَلسَّجْدَۃ‘‘لکھا ہوتاہے ۔ یہاں ’’ سجدۂ تلاوت ‘‘ کیاجاتاہے ۔

(مدنی مشورہ : سجدۂ تلاوت کا طریقہ اوراحکام جاننے کے لئے شیخِ طریقت امیر اہلسنت، حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے ’’تلاوت کی فضیلت ‘‘ کا مطالعہ فرمائیے )

قواعدِمُتَفَرِّقہ

٭… 1  پارہ ۱۲، سورۂ یوسُف، رکوع۱۲، آیت۱۱ میں ایک کلمہ’’لَا تَاْمَنَّا‘‘ ہے ۔ اِس کلمے کی اصل شکل ’’لَا تَاْمَنُنَا‘‘دو نون کے ساتھ ہے اِ ن میں پہلا نون ’’مضموم‘‘ اور دوسرا نون ’’ مفتوح ‘‘ ہے ۔ اِ س کلمے کو پڑھنے کے دو طریقے ہیں :

۱ … اِدْغام مَعَ الْاِشْمام                 ۲… اِظْہار معَ الرَّوم

۱…اِدْغام مَعَ الْاِشْمام :

            یعنی پڑھتے وقت نون کا نون میں ادغام اور غُنّہ کرتے ہوئے ہونٹوں سے ضمّہ کی طرف اِشارہ کرنا (اشمام دیکھنے سے معلوم ہوتاہے )اِ س کلمے کو پڑھتے وقت اکثرلوگ ادغام بلا اشمام کرتے ہیں ۔ یہ طریقۂ ادائیگی غلط ہے ۔ اس سے بچنا چاہیے ۔

     ۲اِظْہار معَ الرَّوم :

        یعنی پڑھتے وقت ادغام کئے بغیر پہلے ’’ نونِ مضمو م ‘‘ کی حرکت کا تہائی حِصّہ اس طرح ظاہر کرکے پڑھناکہ قریب والے کو سننے سے معلوم ہو ۔ روایتِ حفص میں اس کلمے کے علاوہ کہیں بھی اِدْغام مَعَ الْاِشْمام اور اِظْہار معَ الرَّوم نہیں ۔ اِدْغام مَعَ الْاِشْمام اور اِظْہار معَ الرَّوم کا طریقہ ماہر فن استاد سے سیکھ کر بار بار مشق کیجئے یہاں تک کے اس کلمے کی ادائیگی دُرست ہوجائے ۔

٭… 2  بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ ( پ ۲۶، سورۂ حُجُرات : ۱۱) اِ س کلمے میں لام سے پہلے اور لام کے بعد دونوں الف نہ پڑھیں بلکہ لام کو زیر …ِدے کر پڑھیں ۔ اِ س طرح یہ کلمہ یوں پڑھاجائے گا’’ بِئْسَ لِسْمُ الْفُسُوْقُ‘‘ اِ س کلمے کو پڑھنے میں اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ لام کے بعد والے الف کو زیر …ِ دے کر ہمزہ کے ساتھ ’’ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ ‘‘ پڑھتے ہیں ۔ یہ طریقۂ ادائیگی دُرست نہیں ۔

٭… 3  سورۂ رُوم (پارہ ۲۱، رکوع ۹، آیت ۵۴) میں لفظ ’’ ضُعْفٍ‘‘ ایک ہی آیت میں تین بار آیاہے اس کلمے کو بروایتِ حفص ضاد کے زبر’’ضَعْفٍ‘‘سے پڑھنا بھی ثابت اور جائز ہے ۔

٭… 4  صآد اورسین والے کلمات : قرآن کریم میں چار کلمات ’’ صآد ‘‘ سے لکھے جاتے ہیں اور ’’صآد ‘‘ کے اوپر باریک سین لکھاہوتاہے ان کے پڑھنے کی تفصیل اس طرح سے ہے :       (س)اس کو کورل پر لگا نا ہے

٭  یَبْصُطُ (سورہ بقرہ )٭  بَصْطَۃً (سورۃُ الاعراف ) ان دونوں کلمات میں بروایتِ حفص صاد کی جگہ سین پڑھاجائے گا ۔

٭  اَ مْ ھُمُ الْمُصَیْطِرُوْنَ (سورۂ طور)اِس میں صاد کو سین اور صاد دونوں طرح سے پڑھ سکتے ہیں ۔

٭ بَمُصَیْطِرٍ(سورۂ غاشیہ) اس کلمے کو صاد ہی کے ساتھ پڑھا جائے گا ۔

٭… 5  الف زائد ہ والے کلمات : قرآنِ پاک میں بعض جگہ الف پر گول دائرہ ’’ o‘‘ بنا ہوتاہے ۔ ایسے الف کو ’’ الف زائدہ ‘‘ کہتے ہیں اس الف کو پڑھنے یا نہ پڑھنے کی تفصیل کچھ اس طرح ہے :

(1)مندرجہ ذیل چھ کلمات میں ’’ الف زائدہ‘‘ وقف میں پڑھیں گے وصل میں نہیں پڑھیں گے ۔

لٰکِنَّاO(پ۱۵، الکہف : ۲۸)                  الظُّنُوْنَاO (پ۲۱، الاحزاب : ۱۰)

اَلرَّسُوْ لَاO(پ۲۲، الاحزاب : ۲۷) اَلسَّبِیْلَاO(پ۲۲ ، الاحزاب : ۲۷)

قَؔوَارِیْرَاۡۙ ( پہلا) (پ۲۹، الدھر : ۱۵)    اَنَاO( ہرجگہ )

(2)قرآن شریف میں ایک لفظ ’’ سَلٰسِلَا ‘‘  ( پ۲۹، سورۃالدھر : ۴)ہے

اس کے ’’ زائد الف‘‘ کو و قف میں پڑھنااور نہ پڑھنادونوں جائز ہے البتّہ وصل میں نہیں پڑھیں گے ۔

(3) مندرجۂ ذیل کلمات میں الف زائدہ ہے ان کلمات میں الف زائدہ کو وصلاًاور وقفاًکسی طرح بھی نہیں پڑھیں گے ۔

 اَفَاOئِنْ مَّاتَ                     مَلَاOئِہٖ                           مِنْ نَّبَاOیِٔ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن