دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

الاَمِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلّمَ

 

( …مجلس المدینۃ العلمیہ و مجلس تفتیشِ قِرَاء ت…(

( دعوتِ اسلامی (

طالبِ علم کے استاد سے تعلقات کیسے ہوں ؟

             استاد اور طالب علم کا رشتہ انتہائی مقدس ہوتاہے ۔ لہذا طالب علم کو چاہیے کہ وہ درج ذیل امور پیشِ نظر رکھے :

                 اعلیٰ حضرت مجدد دین وملت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمن کُتُبِ معتبرہ کے حوالے سے اُستاد کے حُقُوق بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : عالم کا جاہل پر اور اُستادکا شاگرد پر ایک سا حق ہے اور وہ یہ ہے :

            ٭ اس سے پہلے گفتگو شروع نہ کرے ۔ ٭ اسکی جگہ پر اس کی غیر موجودگی میں بھی نہ بیٹھے ۔ ٭ چلتے وقت اس سے آگے نہ بڑھے ۔ ٭اپنے مال میں سے کسی چیز سے اُستادکے حق میں بخل سے کام نہ لے یعنی جو کچھ اسے درکار ہو بخوشی حاضر کردے اور اس کے قبول کر لینے میں اس کا احسان اور اپنی سعادت تصور کرے ۔ ٭اس کے حق کو اپنے ماں باپ اور تمام مسلمانوں کے حق سے مُقَدّم جانے ۔ ٭اور اگرچہ اس سے ایک ہی حرف پڑھاہواس کے سامنے عاجزی کااظہار کرے ۔ ٭اگر وہ گھر کے اندر ہو باہر سے دروازہ نہ بجائے ، بلکہ خود اس کے باہرآنے کا انتظار کرے ۔ ٭جس سے اس کے اُستاد کو کسی قسم کی اذیت پہنچی وہ علم کی برکات سے محروم رہے گا ۔

                طالب علم کو چاہیے کہ اپنے اُستادکے سامنے بالخصوص اور دیگر مسلمانوں کے سامنے بالعموم سچ ہی بولے ۔ دیگر اساتذہ کرام کا بھی احترام ملحوظِ خاطررکھے ایسانہ ہو کہ صرف اُنہی اساتذہ کا احترام کرے کہ جن سے اسباق پڑھتاہو ۔   (کامیاب طالب علم کون ؟، ص۵۸، ۵۹)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

(فیضان تجوید)

سبق نمبر ۱ :

تجوید کی ابتدائی ضروری باتیں

            کسی بھی علم یا فن کو شروع کرنے سے پہلے اِن باتوں کا جاننا ضروری ہے : علم کا نا م، اس کی تعریف، موضوع، غرض وغایت، حکم اورفائدہ تا کہ اس علم کو حاصل کرنے والے طلبہ کو رغبت حاصل ہو اور اس علم کا حاصل کرنا آسان ہوجائے ۔ چنانچہ تجوید کی ابتدائی ضروری باتیں بیان کی جاتی ہیں ۔

 تجوید کی تعریف

تجویدکالغوی معنی :

          ’’  اَلتَّحْسِیْنُ وَالْاِتْیَانُ بِالْجَیِّد‘‘ سنوارنا، خوبصورت کرنا اور کسی کام کو عمدگی سے کرنا ۔

تجویدکااصطلاحی معنی :

           ’’ھُوَعِلْمٌ یُّبْحَثُ فِیْہِ عَنْ مَّخَارِجِ الْحُرُوْفِ وَصِفَاتِھَا وَعَنْ طُرُقِ

تَصْحِیْحِ الْحُرُوْفِ وَتَحْسِیْنِھَا‘‘ یعنی’’ علمِ تجوید ‘‘ اس علم کا نام ہے جس میں حروف کے مخارج اور ان کی صفات اور حروف کی تصحیح (صحیح اداکرنے ) اور تحسین (خوبصُورت کرنے ) کے بارے میں بحث کی جاتی ہے ۔

علمِ تجوید کا موضوع

             علمِ تجوید کا موضوع ’’حروفِ تہجی ‘‘ ہیں ۔ ’’ الف ‘‘ سے لیکر ’’ یَا‘‘تک تمام حروف ہیں جن کی تعداد انتیس ہے ۔

علمِ تجوید کی غرض وغایت

            علمِ تجوید کی’’ غرض وغایت‘‘ یہ ہے کہ قرآنِ مجید کوعربی لب ولہجہ میں تجوید کے ساتھ صحیح پڑھا جائے اور غلط ومجہول ادائیگی سے بچا جائے ۔ اور اگر ان اُمُور کو بجا لانے میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا مقصود ہوتو دونوں جہاں میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔

علمِ تجوید کاحکم

            علمِ تجوید کا حاصل کرنافرضِ کفایہ ہے اور قرآنِ پاک کوتجوید کے ساتھ پڑھنا ’’ فرضِ عین ‘‘ ہے ۔ حضرت علامہ مُلّا علی قاری علیہ رحمۃُ اللّٰہ الباری فرماتے ہیں : ثُمَّ ھٰذَا الْعِلْمُ لَا خِلَافَ فِیْ اَنَّہ‘ فَرْضُ کِفَایَۃٍ وَّ الْعَمَلُ بِہٖ فَرْضُ عَیْنٍ، اس علم کا حاصل کرنا بلا اختلاف ’’ فرضِ کفایہ ‘‘ ہے اور اسکے مطابق عمل کرنا(یعنی تجوید کے ساتھ پڑھنا) ’’فرضِ عین ‘‘ ہے ۔ اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں : اتنی تجوید (سیکھنا) کہ ہر حرف دوسرے حرف سے صحیح ممتاز ہو ’’ فرضِ عین ‘‘ ہے ۔ بغیر اس کے نماز قطعاً باطل ہے ۔ (فتاوی رضویہ، ۳/۲۵۳)

سوالات سبق نمبر۱

{ 1 }…کسی بھی علم یافن کو شروع کرنے سے پہلے کن کن باتوں کا جاننا ضروری ہے ؟

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن