دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Tajveed | فیضانِ تجوید

book_icon
فیضانِ تجوید

Description: C:UsersCCEDesktopSADADADADAD.PNG

سوالات سبق نمبر ۲۵

{۱}… وقف کا لغوی اور اصطلاحی معنی بیان کیجئے ؟

{۲} …محل وقف کے اعتبارسے وقف کی کتنی قسمیں ہیں نام اور تعداد بیان کیجئے ؟

{۳}… وقفِ تام کی تعریف اور حکم بیان کریں ؟

{۴}… وقف کافی کی تعریف اور حکم بیان کیجئے ؟

{۵}… وقفِ حسن کی تعریف اور حکم بیان کیجئے ؟

{۶} …وقفِ قبیح کی تعریف اور حکم بیان کیجئے ؟

{۷}… کیفیت وقف کے اعتبار سے وقف کی کتنی قسمیں ہیں مع امثلہ بیان کیجئے ؟

{۸}… قاری کی ضرورت کے لحاظ سے وقف کی کتنی قسمیں ہیں نام بتاکر ہر ایک کی تعریف بھی کیجئے ؟

{۹}… ابتداء اور اعادہ کی تعریف بیان کیجئے ؟

سبق نمبر۶ ۲ :

قرآنی رُمُوزِ اوقاف کا بیان

٭o یہ علامت آیت پوری ہونے کی ہے ۔ اسی وجہ سے اس علامت ہی کو ’’آیت ‘‘ کہتے ہیں ۔

٭۵ یہ علامت ’’ آیتِ مختلف فیہ ‘‘ کی ہے ۔

٭میہ علامت ’’ وقفِ لازم ‘‘ کی ہے ۔ یہاں ٹھہرنا لازم ہے ورنہ مفہومِ عبارت بدلنے کا قوی اندیشہ ہے ۔

٭ط یہ علامت’’ وقفِ مُطْلَق ‘‘ کی ہے ۔ یہاں ٹھہرنا چاہیے ۔

٭جیہ ’’ وقفِ جائز ‘‘کی علامت ہے ۔ یہاں ٹھہرنا نہ ٹھہرنا دونوں جائز ہیں ۔

٭ز یہ ’’ وقفِ مُجَوّز ‘‘ کی علامت ہے ۔ اس پر وقف کرنے کی اجازت ہے ۔

٭ص یہ ’ ’ وقفِ مُرَخَّص ‘‘ کی علامت ہے ۔ یہاں عند الضرورت(یعنی ضرورت کے وقت) وقف کرنے کی اجازت ہے ۔ یہ علامت وقفِ ضعیف کی ہے ۔

٭ق یہ علامت ’’قِیْلَ عَلَیْہِ الْوَقْفُ ‘‘ کی ہے اس پر وقف کر لیا گیا تو کوئی حرج نہیں ، لیکن یہ وقف ضعیف ہے ۔

٭ک یہ علامت ’’ کَذٰلِکَ ‘‘ کی ہے ۔ اگر علامتِ وقف کے بعد واقع ہو تو وقف کے حکم میں ہے اور اگر علامتِ وصل ( لا وغیرہ ) کے بعد واقع ہوتو وصل کے حکم میں ہے ۔

٭قف یہ ’’ قَدْ یُوْقَفُ‘‘ کا مُخَفّف ہے ۔ یہ صیغۂ امر نہیں ہے ۔ اس پر اگر وقف ہوگیا تو کوئی حرج نہیں البتّہ ’’ وقفِ اختیاری ‘‘ بہتر نہیں ہے ۔

٭صَلْ یہ’’ قَدْ یُوْصَلُ‘‘ کا مُخَفّف ہے ۔ یہ بھی  صیغۂ امر نہیں ہے ۔ یہ ’’قَدْ یُوْقَفُ ‘‘ کا مقا بل ہے ۔

٭صلے یہ’’ اَ لْوَصلُ اَوْلٰی‘‘ کا مُخَفّف ہے ۔ یہاں بوجہ تعلقِ لفظی کے وصل ہی کرناچاہیے یہ اگرچہ وقفِ حسن کی علامت ہے لیکن وقف کرنے کے بعد یہاں اعادہ ضروری ہے ۔

٭لا یہ’’ لاَوَقْفَ عَلَیْہِ ‘‘ کا مُخَفّف ہے ۔ یہ وقف قبیح کی علامت ہے یہاں ملا کر پڑھنا ضروری ہے کیونکہ ایسی جگہ وقف کرنے سے قباحت لازم آئے گی ۔ اسی وجہ سے اس پر وقف ناجائز ہے ۔

٭قلا یہ’’ وقفِ مختلف فیہ ‘‘ کی علامت ہے ’’ قِیْلَ لَا وَقْفَ عَلَیْہِ‘‘ کا مُخَفّف ہے اس جگہ پر وقف نہ کیاجائے تو بہتر ہے ۔

٭oلا  اسی کو ’’ آیتِ لا ‘‘ کہتے ہیں یہاں وقف قبیح نہیں ہے بلکہ آیت ہونے کی وجہ سے وقف جائز ہے ۔ البتہ بوجہ محلِ وقف نہ ہونے کے وصل بہتر ہے ۔ لیکن وقف کرنے کے بعد اعادہ نہ کرناچاہیے ۔

٭معیہ ’’ وقفِ معانقہ‘‘کی علامت ہے ۔ قرآن مجید کے حاشیہ پر معانقہ کا مخفف ’’ مع ‘‘ لکھا ہوتاہے ۔ اور درمیانِ آ یت میں دو جگہ تین تین نقطے مرسوم ہوتے ہیں جیسے لَا رَیْبَ ﶈ فِیْهِ ۚۛ-هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ(۲) وقفِ معانقہ کا حکم یہ ہے کہ نہ دونوں جگہ وقف کرنا چاہیے اور نہ ہی دونوں جگہ وصل کرنا چاہیے ۔ بلکہ وصلِ اوَّل وقفِ ثانی یا وقفِ اوّل وصلِ ثانی کر ناچاہیے ۔

٭وقف النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ … یہ کلامِ مجید میں حاشیہ پر لکھا ہوتاہے ۔ ایسے موقع پر وقف کرنا مُستحب ہے ۔

٭وقفِ منزل اس کو ’’ وقفِ جبرئیل‘‘بھی کہتے ہیں ۔ اس جگہ پر وقف کرنا مستحب ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن