30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭ وقف بِالسُّکون ٭وقف بالاسکان
٭ وقفِ حسن وقف بالابدال ٭ وقف بالرَّوم ٭وقف بالاشمام
(1)… وقف بِالسُّکون :
کلمہ کا آخری حرف اگر پہلے سے ساکن ہوتووہاں سانس اور آواز توڑ کر ٹھہرنا جیسے اَلَمْ نَشْرَحْ
(2)…وقف بالاسکان :
موقوف علیہ کا آخری حرف اگر ’’مُتَحَرِّ ک ‘‘ہے تو اسے ساکن کرکے وقف کرنے کو ’’ وقف بالاسکان ‘‘ کہتے ہیں جیسے رَبِّ الْعٰلَمِیْنْ o
وقف بالاسکان تینوں حرکتوں ( زبر…َزیر…ِپیش…ُ ) میں ہوتاہے ۔
(3)…وقف بالابدال :
حرفِ موقوف علیہ کو قاعدہ کے مطابق بدل کرپڑھنے کو ’’ وقف بالابدال ‘‘ کہتے ہیں ۔ وقف بالابدال کے دو قاعدے ہیں : ٭کلمہ کے آخر میں دوزبر …ً ہوتو وقف میں الف سے بدل کر پڑھاجاتاہے جیسے ’’علیمًا ‘‘سے ’’علیما‘‘٭اگر کلمے کے آخر میں گول ’’ۃ‘‘ہوتو وقف میں اسے ( ھ ساکنہ) سے بدلا جاتا ہے جیسیقُوَّۃٌ سے قُوَّہْ ۔
(4)…وقف بالرَّوم :
روم کے لغوی معنی ہیں ’’ ارادہ کرنا ‘‘ اصطلاح تجوید میں ’’ جس کلمے پر وقف کرنا ہو اس کے آخری حرف کی ایک تہائی حرکت اداکرنے کو ’’وقف بالرّوم ‘‘ کہتے ہیں ۔ وقف بالرّو م ضَمّہ اور کسرہ میں ہوتاہے جیسے خَوْفٍ
(5)…وقف بالاشمام :
جس کلمے پر وقف کرنا ہو اس کے آخری حرف کو ساکن کرکے ہونٹوں سے ضَمّہ کی طرف اشارہ کرنے کو’’ وقف بالاشمام ‘‘ کہتے ہیں ۔ جیسے اَلرَّسُولُ ، یہ وقف صرف ’’ ضَمّہ ‘‘ میں ہوتاہے ۔ وقف بالرَّوم اور وقف بالاشمام کا طریقہ ماہر فن استاد قاری صاحب سے سیکھ لیجئے ۔
قاری کی ضرورت اور کیفیت کے اعتبار سے وقف کی اقسام
قاری کی ضرورت اور کیفیت کے اعتبار سے وقف کی چار قسمیں ہیں :
٭… وقفِ اِختیاری ٭…وقفِ اِضطراری
٭…وقفِ اِختباری ٭…وقفِ انتظاری
…1 وقفِ اِختیاری :
سانس ہونے کے باوجود اپنے ارادے اور اختیارسے وقف کرنے کو ’’وقفِ اختیاری ‘‘ کہتے ہیں ۔
… 2 وقفِ اِضطراری :
وہ وقف جو بلاقصد یعنی بغیر اپنے ارادے کے کسی عذر کی وجہ سے ہوجائے جیسے قاری کو پڑھتے پڑھتے چھینک آجائے ہچکی واقع ہو یا سانس تنگ ہوجائے اور مجبوراً رُ ک جائے تو اسے ’’وقفِ اضطراری ‘‘ کہتے ہیں ۔
…3 وقفِ اِختباری :
استاد شاگرد کو سمجھانے کی غرض سے امتحاناً ٹھہرائے کہ یہ موقوف علیہ کو کیسے پڑھتاہے ۔ اسے ’’ وقفِ اختباری ‘‘ کہتے ہیں ۔
…4 وقفِ انتظاری :
کئی روایتوں کو پڑھنے کے لئے ایک ہی کلمہ یاآ یت پر بارباروقف کرنے کو ’’وقف انتظاری ‘‘ کہتے ہیں ۔ چونکہ اِس میں ایک روایت کے بعد دوسری روایت کے پڑھنے کے انتظارمیں وقف کیاجاتاہے اسی مُناسبت کی وجہ سے اسے ’’ وقفِ انتظاری ‘‘ کہتے ہیں ۔
ابتداء کی تعریف : لغوی معنی : ’’ شروع کرنا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں موقوف عَلَیْہ سے آگے پڑھنے کو ’’ ابتداء ‘‘ کہتے ہیں جیسے رَبِّ الْعٰلَمِیْنْ o پر وقف کرکے اَلرَّحْمٰن سے شروع کرنا ۔
اِعادہ کی تعریف : لغوی معنی ’ ’ لوٹانا‘‘ اصطلاحی معنی : اصطلاحِ تجوید میں موقوف علیہ یا اس سے پہلے والے کلمے کو لوٹاکر پڑھنے کو ’’ اِعادہ ‘‘ کہتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع