30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(3) ہائے ضمیر :
وہ ’’ھا‘‘جو اسمِ ظاہر کی جگہ استعمال ہوتی ہے ۔ ھائے ضمیر مکسور یا مضموم ہوتی ہے مفتوح نہیں ہوتی ۔
ھائے ضمیر مکسو ر ہونے کی صورت :
اگر اس (ہ) سے پہلے والے حرف کے نیچے ’’ کسرہ ‘‘ یا ’’ یائے ساکنہ ‘‘ ہو تو ’’ ھائے ضمیر ’’ مکسور ‘‘ ہوگی ۔ جیسے ’’ بِہِ ، فِیْہِ‘‘ ۔ اس قاعدے سے چار کلمات مستثنیٰ ہیں :
٭وَمَا اَنْسَانِیْہُ سورۂ کہف میں ۔
٭ عَلَیْہُ اللّٰہ سورۂ فتح میں ، ان دو کلمات میں ’’ ھائے ضمیر’’ مضموم ‘‘ ہوگی ۔ ٭ اَرْجِہْ ۔
٭ فَاَلْقِہْ ان دوکلمات میں ھائے ضمیر ’’ ساکن‘‘ ہوگی ۔
ھائے ضمیر مضموم ہونے کی صورت :
جب ھائے ضمیر سے پہلے نہ ’’ کسرہ ‘‘ ہو نہ’’ یائے ساکنہ ‘‘ ہوتو ھائے ضمیر ’’ مضموم‘‘ ہوگی جیسے لَہ‘، رَسُوْلُہ‘ مِنْہُ مگر ایک کلمہ اس قاعدے سے مستثنیٰ ہے وہ کلمہ ہے وَیَتَّقْہِ ۔
ھائے ضمیرکی حرکت کواشباع کے ساتھ پڑھنے کا قاعدہ
ا گر ھائے ضمیر کے ماقبل اور مابعد متحرک ہوتوھائے ضمیر کی حرکت اشباع کے ساتھ پڑھی جائے گی جیسے مِنْ رَّبِّہٖ وَالْمُؤمِنُوْنَ ، وَرَسُوْلُہ‘ اَحَقُّ مگر قرآن پاک میں ایک جگہ اشباع نہ ہوگا اِنْ تَشْکُرُوْ یَرْضَہُ لَکُمْ اگر ھائے ضمیر کے ماقبل اور مابعد ساکن ہوتو ھائے ضمیر کی حرکت میں اشباع نہ ہوگا جیسے مِنْہُ وَیُعَلِّمُہُ الْکِتَابمگرقرآن پاک کے ایک کلمہ میں اشباع ہوگا فِیْہٖ مُھَانًا ۔
{۱} …ھائے زائدہ کی کتنی قسمیں ہیں ؟
{۲}…ھائے تانیث کسے کہتے ہیں ؟
{۳}… ھائے سکتہ کسے کہتے ہیں اور یہ کتنے کلمات میں واقع ہوئی ہے ؟
{۴}… ھائے ضمیر کسے کہتے ہیں ؟
{۵}… ھا ضمیر کب مکسور ہوگی اور اس قاعدے سے کتنے اور کون کون سے کلمات مستثنیٰ ہیں ؟
{۶}…ھا ضمیر کب مضموم ہوگی اور اس قاعدے سے کتنے اور کون کون سے کلمات مستثنیٰ ہیں ؟
{۷}… ہائے ضمیر کی حرکت کو اشباع کے ساتھ پڑھنے کا قاعدہ بیان کیجئے اور کون کون سے کلمات اس قاعدہ سے مستثنیٰ ہیں ؟
سبق نمبر ۲۴ :
سکتہ کالغوی معنٰی : ’’ر کنا ‘‘ سکتہ کااصطلاحی معنٰی : اصطلاحِ تجوید میں ’’کلمے کے آخری حرف پر سانس توڑے بغیر تھوڑی دیر کے لئے آواز روک کر ٹھہر جانے کو ’’سکتہ ‘‘ کہتے ہیں ۔
سکتہ کی اقسام : سکتہ کی دو قسمیں ہیں : ٭… سکتہ واجب ٭… سکتہ جائز
٭… 1 … سکتہ واجب : قرآ نِ مجید میں امام حَفْصرَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ کے مطابق چار کلمات میں بطریق شاطبی رَحْمَۃُ اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہ سکتہ واجب ہے :
۱ ۔ …سورۂ کہف میں عِوَجًا پ قَیِّمًا کے عِوَجَا پر
۲ ۔ …سورۂ یس میں مِنْ مَّرْ قَدِنَا پ ھٰذَا کے مَرْقَدِنَا پر
۳ ۔ … سورۂ قیامہ میں مَنْ پ رَاقٍ میں لفظ مَنْ پر
۴ ۔ … سورۂ مطففین کے بَلْ پ رَانَ میں لفظ بَلْ پر
٭… 2 … سکتہ جائز : قرآن مجید کے ان چار کلمات پر سکتہ کرنا جائز ہے ۔
٭۱ …سورۂ اعراف میں ظلمنا انفسنا پ پر
٭۲ …سورۂ اعراف میں او لم یتفکروا پ پر
٭۳…سورۂ یوسف میں اعرض عن ھذا پ پر
٭۴ …سورۂ قصص میں یصدرالرعاء پ پر
سکتہ وقف کے حکم میں ہے متحرک کو ساکن کیاجائے اور دو زبر …ً کو الف سے بدل کرپڑھاجائے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع